سنبھل سرکل آفیسر کے عہدے پر تعینات انوج چودھری کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ اب وہ سنبھل کے سی او نہیں رہیں گے۔ ان کی جگہ نئے افسر کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ انوج چودھری اب چندوسی کے سی او ہوں گے۔ معلومات کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوج چودھری اب چندوسی کے سرکل آفیسر ہوں گے۔ وہ کورٹ سیکورٹی مانیٹرنگ سیل کے تحت چندوسی کورٹ اور NAFIS کے کام کی نگرانی کے لیے بھی ذمہ دار ہوں گے۔انوج چودھری ہولی کے دوران اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے کہا کہ جمعہ ایک سال میں 52 بار آتا ہے۔ ہولی سال میں ایک بار آتی ہے۔ اگر مسلم کمیونٹی کے لوگوں کو لگتا ہے کہ ہولی کے رنگوں سے ان کا مذہب خراب ہو جائے گا تو وہ اس دن گھروں سے نہ نکلیں۔
انوج چودھری کا تبادلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب انہیں دی گئی کلین چٹ منسوخ کر دی گئی ہے اور ان کے خلاف دوبارہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
انوج چودھری کی جگہ سنبھل کے سی او کی ذمہ داری اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولس آلوک کمار کو دی گئی ہے۔ ایریا آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ لائن، ٹریننگ، سائبر کرائم پولیس اسٹیشن اور نمبری برانچ کے کام کی نگرانی کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔اس کے علاوہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ، جو اب تک ایریا آفیسر ٹریفک کی ذمہ داری نبھا رہے تھے، اب ایریا آفیسر آفس، یوپی 112، میڈیا سیل، پبلک ہیئرنگ اور ایل آئی یو کے کام کی نگرانی کے ذمہ دار ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی سرکل آفیسر چندوسی کی ذمہ داری نبھا رہے آلوک سدھو کو سرکل آفیسر بہجوئی اور وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن آرگنائزیشن یونٹ کے کام کی نگرانی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ کے کے وشنوئی کی طرف سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں مقرر کئے گئے گزیٹیڈ افسران کے کام کی تقسیم میں جزوی ترمیم کرتے ہوئے کام کی تقسیم کی گئی ہے۔ متعلقہ حکام تعمیل کو یقینی بنائیں۔
قابل ذکر ہے کہ ان کی کلین چٹ کو مسترد کرکے از سر نو تحقیق کا حکم دیا گیا کہا جاتا ہے کہ یہ معاملہ ہی ان کے تبادلہ ک حکم دیا گیا ہے