پٹنہ میں گنگا ندی اورتاریخی اشوکا راج پتھ کے درمیان کھڑی دنیا بھر میں اپنی21ہزاربیش قیمتی نسخوں کے لئے مشہور خدا بخش خان اورینٹل پبلک لائبریری کو اپنی وجود کی لڑائی لڑنی پڑ رہی ہے، اس لئے کہ اس کے سامنے سے ہوتے ہوئے ایک ایلیویٹڈ سڑک بننی ہے۔
بہار قانون ساز اسمبلی کی لائبریری کمیٹی ، کتاب اور ورثہ سے محبت کرنے والوں کی شدید مخالفت کے بعد یہ اشارے ملے ہیں کہ وزارت ہند ثقافت کے تحت چلنے والی اس لائبریری کو زندگی مل سکتی ہے ، لیکن یہ پورے اعتماد کے ساتھ نہیں کہا جاسکتا۔
1819 میں خدا بخش خاں کے ذریعہ قائم کی گئی اس لائبری کے جنوبی حصے میں تقریباً115 سال پہلے بنا کرزون ریڈنگ روم ہے ، جہاں پٹنہ یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے تقریباً دو سو طلباء ودیگر قارئین ہر روز آتے ہیں۔ یہاںہندی ، اردو اور انگریزی کے قومی اور مقامی اخبارات اور رسائل دستیاب رہتے ہیں۔ لائبریری کی مرکزی عمارت ریسرچ اسکالرز کے لئے ہے۔
یہاں تقریباًتین لاکھ کتابوں کے علاوہ کئی تاریخی ذخیرے موجود ہیں۔ حکومت ہند نے 1960 میں اس لائبریری کو پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعہ قومی اہمیت کا ادارہ قرار دیا تھا۔ مہاتما گاندھی، لارڈ کرزن ، سائنس دان سی وی رمنا ، وزیر اعظم جواہر لال نہرو ، صدرجمہوریہ عبد الکلام اور بہت سارے معزز شخصیات آ چکے ہیں ۔
بہار کے روڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ نے پٹنہ کے کارگل چوک سے این آئی ٹی موڑ تک ایک فلائی اوور بنانے کے لئے جو منصوبہ تیاری کی ہے اس میں اسے لائبریری کے اگلے حصے میں بنے تاریخی کرزون ریڈنگ روم کا الاٹمنٹ چاہئے۔
یہ پل بہار اسٹیٹ برج کنسٹرکشن کارپوریشن کو تعمیر کرنا ہے۔ اگر اس پر عمل درآمد کیا گیا تو کرزون ریڈنگ روم کا وجود مٹ جائے گا ، لائبریری کا اگلا حصہ بھی خراب ہوجائے گا۔ محکمہ روڈ کنسٹرکشن اس ریڈنگ روم سے 5 گنا 12 مربع میٹر کی زمین کا الاٹمنٹ کرنا چاہتا ہے ۔محکمہ کے مطابق پل کے لئے لائبریری کے 64 میٹر لمبے اور 5 سے 6 میٹر چوڑے حصے کا پل کے لیے استعمال کرنے کی تجویز ہے۔
اس کا مطلب یہ ہوگا کہ اگر پل کی وجہ سے لائبریری کا یہ حصہ توڑا جاتاہے تو یہ پوری طرح پل سے ڈھک جائے گی۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ کرزون ریڈنگ روم کی جگہ پر دوسری عمارت کی تعمیر کی لاگت پل تعمیراتی کارپوریشن کو ادا کرنا ہے۔
اس تجویز کی مخالفت سب سے پہلے اس وقت سامنے آئی جب ’انٹیک‘ یعنی انڈین نیشنل ٹرسٹ برائے آرٹ اینڈ کلچر نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے اپیل کی کہ ایلیویٹڈ سڑک کے لئےاس تاریخی لائبریری کے ورثے کوتوڑنے سے بچایا جائے۔ ’انٹیک‘ کے پٹنہ چپٹر کے کنوینر جے کے لال کا کہنا ہے کہ اگر اس لائبریری کو ٹوٹنے سے بچانے کی ضرورت ہوئی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا اور عوامی مہم بھی چلائی جائے گی۔ اس سلسلے میں انٹیک نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خدابخش لائبریری ہندوستانی ثقافت کا ایک ورثہ ہے۔ جب لائبریری کے بارے میں میڈیا اور سوشل میڈیا کے احتجاج میں اضافہ ہونا شروع ہوا تو بہار قانون ساز اسمبلی کمیٹی کے چیئر مین سداما پرساد نے میٹنگ کی اور لائبریری کو ہونے والے کسی بھی نقصان کے خلاف وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور اسمبلی کے اسپیکر وجے کمار سنہا کو خط لکھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے 16 اپریل کو روڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے بھی ملنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ 13 اپریل کو خدابخش لائبریری کیمپس میں شہری برادری کا ایک اجلاس ہوا ، تاکہ لائبریری کو کسی بھی صورت میں توڑنے سے بچایا جاسکے۔
لائبریری کمیٹی کے چیئرمین سداما پرساد نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو محکمہ سڑک کی تعمیر کے ماہرین کی رائے لیتے ہوئے لائبریری کو کوئی نقصان پہنچائے بغیر تعمیرات کا منصوبہ بنائے۔ پرساد کے مطابق جب سول انجینئرنگ اس قدر ترقی کرچکا ہے تو اس کی مدد سے متبادل منصوبہ بندی کی جانی چاہئے۔
سابق آئی پی ایس آفیسر امیتابھ کمار داس نے لائبریری کا ایک حصہ منہدم کرنے کے خلاف اپنا میڈل واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے اس نے اس بارے میں ایک خط لکھ کر اور ویڈیو پیغام کے ذریعہ اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔
اس سلسلے میں لائبریری کی ڈائریکٹر شائستہ بیدار نے مجوزہ ایلیویٹڈ سڑک کے لئے چار متبادل بھی تجویز کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ترقیاتی کام کے مخالف نہیں ہیں ، لیکن اس کے لئے اس تاریخی لائبریری کو نقصان پہنچانا قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان کے حوالہ سے ایک غلط بیان دیا جارہا ہے کہ وہ اس ایلیویٹڈ سڑک کے لئے لائبریری کا اگلا قبضہ دینےکے لیے راضی ہوگئیں۔ انہوں نے ستیہ ہندی سے بات کی کہ وہ خدابخش لائبریری کو کس طرح قربان کرسکتی ہیں جو ہندوستان اور دنیا کا ایک بہت بڑا ورثہ ہے ۔یہاں محکمہ روڈ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ لائبریری کا کوئی بھی حصہ اسی وقت حاصل نہیں کیا جائے گا جب تک لائبریری انتظامیہ رضامندی نہ دے دے۔ دوسری طرف غیر مصدقہ ذرائع کو یہ بھی پتہ چلا کہ انتظامیہ کی طرف سے لائبریری انتظامیہ پر دباؤ ہے کہ وہ اس کے لئے رضامندی دیں۔