نئی دہلی :
مغربی بنگال میں ایک طرف ووٹنگ ہوتی ہے اور دوسری طرف سیاستدانوں کی ریلیاں بھی ہوتی ہیں۔ ایک طرف وزیر اعظم مودی ٹی ایم سی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہیں تو دوسری طرف ممتا بنرجی بھیطنز کسنے میں کسی طرح کی کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔ ری پبلک ٹی وی پر ارنب گوسوامی جب وزیر اعظم مودی کی تقریر کی تعریف کرنے لگے تو یہاں تک کہہ گئے کہ ’ ہاں ہم ہیں رائٹ ونگ چینل‘ اس کے بعد انہوں نے کہاکہ رائٹ کا مطلب صحیح ہوتا ہے۔
گوسوامی نے کہا ، ‘میں جانتا ہوں کہ آج مسلم نوجوان کو نوکری اور ترقی چاہئے ، لیکن ممتا دیدی کو ان سے صرف ووٹ چاہئے۔ ان کے نزدیک مسلمان ایک ووٹ بینک ہیں۔ یہ لوگ سیکولرازم کے نام پر مسلمانوں کو ڈرا تے ہیں۔ ‘ انہوں نے کہا کیا یہ لیڈروں کا یہی کام ہے؟
ارنب نے کہا ، وزیر اعظم نے درست بات کہی ہے۔ میڈیا والے اس پر بحث نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم نے بہت کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا ، ممتا بنرجی ہر جگہ جاکر کہتی ہیں کہ سارے مسلمان مجھے ووٹ دو، ووٹ کو ٹوٹنے مت دو۔ وزیر اعظم نے اس پر کھل کر بات کی اور اسے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ارنب گوسوامی نے مزید کہا ، ’بکی ہوئی میڈیابات نہیں کرتی ،یہاں سچی میڈیا بھی ہے اور بکی ہوئی میڈیا بھی ۔ جب ری پبلک بھارت اس پر بات کرتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ آپ رائٹ ونگ چینل ہو۔ ہاں ! ہم رائٹ ونگ چینل ہیں،کیونکہ رائٹ کا مطلب صحیح ہے، ہم صحیح چینل ہیں۔