نئی دہلی:
دہلی کےپچھم پوری علاقے میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں ایک نوجوان نے مندر میں رکھیمورتیوں کو اس لئے نشانہ بنایا کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران اس کا کام بند ہو گیا تھا اور وہ مالی طور سے تمام چیلنجز کا سامنا کررہا ہے۔ پولیس کے مطابق آج صبح تقریباً 09 بجے پچھم پوری کے ماتا واشنو مندر کے پجاری رام پاٹھک مندر آئے توانہوں نے دیکھا کہ مندر کے کھلے حصے میں رکھی بھگوان شیو کی دو مورتیاں اپنی جگہ پر نہیں تھی۔ اس کے علاوہ کچھ دیگر مورتیوں ٹوٹی پھوٹی حالت میں پڑی تھی۔ مندر کے صحن میں اینٹ اور پتھر بکھرے ہوئے تھے۔ پجاری نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ رام پاٹھک کے مطابق جب وہ رات کے وقت مندر سے باہر نکلا تھا ، اس وقت تک تمام چیزیں ترتیب میں تھیں۔
پجاری کی شکایت پر پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کی تو پتہ چلا کہ اس واقعہ میں 28 سالہ وکی کا ہاتھ ہے۔ جب پولیس نے اسے حراست کے لئے اس سے پوچھ گچھ کی تو ملزم نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اس کا کباڑی کام بند ہوگیا تھا ، تب اس نے بھگوان سے کہا تھاکہ تم نے مجھےح بھیکاری بنا دیا اس کا بدلاضرور لوں گا، اس لئے میں نے مورتیوں کو نقصان پنچایا ۔
واضح رہے کہ کووڈ کی صورت حال پر قابو پانے کے لئے حکومت نے تقریباً دو مہینوں تک ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیاتھا۔ جس کا سب سے زیادہ اثر یومیہ مزدوروں پر پڑا۔ لاک ڈاؤن کے دوران لاکھوں یومیہ مزدور سیکڑوں میل کا سفر طے کرکے اپنے گائوں چلے گئے۔ ہزاروں افراد سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہوگئے۔ اب ایک بار پھر صورتحال بے قابو ہوتی جارہی ہے ، ایسی صورتحال میں یومیہ مزدوروں کی پیشانی پر پریشانی کی لکیریں واضح طور پر دکھائی دیتی ہیں۔