نئی دہلی:
سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی ٰفاروق عبداللہ کے خلاف آرٹیکل 370 پر تبصرہ کرنے کے لئےعر ضی دائر کرنے والے شخص پر 50 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق رجت شرما نامی شخص نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور کہا تھا کہ آرٹیکل 370 کو ہٹانے پر فاروق عبد اللہ نے قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ عرضداشت میں دعویٰ کیاگیا تھا کہ فاروق عبداللہ کو چین اور پاکستان سے مددمانگ رہے ہیں۔ اسی لیے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے ۔
جس پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ناراضگی کا اظہارکیا۔اس کے بعد عدالت عظمیٰ نے درخواست خارج کردی اور عدالت کا وقت ضائع کرنے پر رجت شرما پر 50 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا۔ عدالت نے کہا کہ حکومت کی کسی بھی پالیسی پر اعتراض اور مخالفت کرنا غداری نہیں ہے۔ درخواست گزار یہ ثابت نہیں کرسکے کہ فاروق عبداللہ کو چین اور پاکستان سے کس طرح مدد مل رہی ہے۔