نئی دہلی:ملک کے اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا عمل شروع ہورہا ہے۔ اس کے لئے روایت کے مطابق مرکز نے موجودہ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کوخط بھی بھیجا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر قانون روی شنکر پرساد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ایس اے بوبڈے کو خط لکھ کر پوچھا ہے کہ ان کے بعد چیف جسٹس کون بنے گا۔ بتادیں کہ جسٹس ایس اے بوبڈے 23 اپریل کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق روی شنکر پرساد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ایس اے بوبڈے کو خط لکھا ہے جس میں ان کا جانشین کون ہوگا جو 48 ویں چیف جسٹس کے عہدے پر مقرر ہوںگے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس این وی رمنا ، سپریم کورٹ کے ججوںکے بیچ موسٹ سینئر جج ہیں۔(جسٹس بوبڈے کے بعد) جو اگلے چیف جسٹس بننے کی صف میں ہیں۔