اردو
हिन्दी
نومبر 19, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آر ایس ایس کا انتخاب ، اے بی وی پی کا اثر اور رام مادھو کی پریوارواپسی!

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ Uncategorized, فکر ونظر
A A
0
آر ایس ایس کا انتخاب ، اے بی وی پی کا اثر اور رام مادھو کی پریوارواپسی!
99
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :

اس وقت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ سے متعلق تین باتیں زیربحث ہیں۔ ایک مرکزی ٹیم میں ہوئیں تبدیلیاں ، دوسرا سنگھ میں اے بی وی پی جیسی ماتحت تنظیم کا مضبوط ہوتے جانا اور تیسرا بی جے پی سے سنگھ میں رام مادھو کی واپسی۔

سنگھ میں فی الحال دو لوگوں کی بی جے پی سے واپسی ہوئی ہے ۔ رام لال اور رام مادھو ،دونوں سنگھ کی جانب سے بی جے پی میں بھیجے گئے تھے۔ دونوں نے مناسب مدت کے لئے پارٹی میں اہم ذمہ داریاں سنبھالیں۔ رام لال تنظیم کے وزیر رہے تو رام مادھو کشمیر سے لے کر شمال مشرق تک اپنا اہم کردار ادا کررہے تھے۔ لیکن دونوں کی پارٹی میں اننگز ختم ہوگئیں، لیکن پارٹی سے آزاد ہونے کے بعد دونوں خالی نہیں ہیں۔ سنگھ کےکنبے نے ان دونوں کو ایک بار پھر اپنایا ہے۔ رام لال کے بعد اب رام مادھو کی بھی پارٹی سے پریوار  واپسی ہوچکی ہے۔

اس سے پہلے بھی کچھ لوگ سنگھ سے پارٹی میں بھیجے جاتے رہے، دو لوگوں کے نام تو کافی بحث میں رہے۔ دونوں پارٹی سے آزاد ہوئے لیکن سنگھ نے انہیں رام لال یا رام مادھو جیسا واپسی کا اختیار نہیں دیا۔ یہ دونوں نام ہیں گووند آچاریہ اور سنجے جوشی کے سنگھ کے لئے ان دونں کو واپس نہ لینا اور اب رام لال اور رام مادھو کو واپس بلا لینے میں ایک بہت ہی واضح پیغام ہے۔

رام لال اور رام مادھو کی واپسی کے ساتھ ہی سنگھ نے یہ پیغام دیا ہے کہ پارٹی سے آزاد ہونے کی وجہ سے اگرتنازع اور بغاوت نہیں ہے تو سنگھ کے وسیع تانے بانے میں پھر سے  آباد ہونے کی کافی گنجائش ہے۔ سنگھ کے کام کا دائرہ بہت وسیع ہے اور سب کی افادیت اور تجربے کے مطابق کام کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

سنگھ کاانتخاب :

آر ایس ایس میں موہن بھاگوت کے بعد سرکاریوہ(جنرل سکریٹری) اور دیگر عہدوں پر کچھ تبدیلیاں کی گئیں۔ دتاتریہ ہوسوبلے کوڈپٹی جنرل سکریٹری سے جنرل سکریٹری بنادیا گیا ہے۔ یہ سنگھ میں سرسنگھ چالک کے بعد دوسرا سب سے بڑا عہدہ ہے۔ دتاتریہ کو 2016 میں یعنی اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے ایک سال قبل ریاست کی ذمہ داری بھی سونپی گئی تھی۔ ایک سال بعد ریاست میں بی جے پی کی کامیابی تاریخی تھی۔

لیکن اس انتخاب سے قبل دتاتریہ کا مستقبل تقریباً طے ہوچکا ہے۔سنگھ کے لیے 1992 سے 2003 تک اے بی بی پی کی ذمہ داری نبھالتے ہوئے دتاتریہ کوواپس لانا دراصل مستقبل کی نئی نسل کو تیار کرنے کے پیش نظر ایک فیصلہ تھا جو اب پوری طرح سے تسلیم ہوچکا ہے۔

ہوسوبلے کے علاوہ سنگھ نے سنیل امبیکر کو بھی اپنی مرکزی ٹیم میں شامل کیا ہے اور انہیں تشہیر  کے سربراہ کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔ امبیکر بھی اے بی وی پی سے آئے ہیں۔ اس سے نہ صرف مرکزی ٹیم میں اے بی وی پی کی موجودگی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ہوسوبلے کو بھی تقویت ملی ہے۔

اے بی وی پی کا بڑھتا اثر

دراصل حالیہ برسوں میں اے بی وی پی کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے۔ پارٹی کے ساتھ ساتھ سنگھ میں بھی۔ جے پی نڈا سے لے کر سنیل بنسل تک بی جے پی کے نمایاں چہرے اے بی وی پی سے پارٹی میں اعلیٰ اور موثر عہدوں پر پہنچ گئے ہیں۔ مودی حکومت میں 100 کے قریب ممبران پارلیمنٹ ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اے بی وی پی سے وابستہ ہیں۔

اقتدار کے ساتھ ساتھ سنگھ میں بھی اے بی وی پی کے بڑھتی نمائندگی سے پارٹی کو اور بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایسا محسوس ہو رہا ہے۔

اس کے پیچھے بھی ایک وجہ ہے۔ دراصل سنگھ شاید اٹل بہاری واجپئی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کے دوران اٹل اور سودرشن کے مابین لائن کافی موٹی تھی۔ دونوں ایک نظریے اور ایک سوش کے باوجود الگ الگ سمت میں دکھتے تھے۔ اٹل کے قریبی وزراء میں ایسے کئی چہرے تھے جو سنگھ کے پس منظر سے نہیں تھے ۔ کام کاج اورآرڈننس میں تعطل تھا۔

لیکن اپنے صد سالہ سال کی طرف بڑھ رہے سنگھ کے لئے ابھی محاذ آرائی نہیں ہے، امتزاج اور پھیلاؤ کی ضرورت ہے۔ یہ ماناجارہا ہے کہ ہوسوبلے کی حکومت میں شمولیت اور امبیکر کی شمولیت بہتر امتزاج میں معاون ہوگی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Tejashwi Yadav Grand Alliance Defeat Analysis
مضامین

بہار: سب سے زیادہ ووٹ لینے کے باوجود تیجسوی کیوں ہارے؟ گرینڈ الائنس میں کہاں غلطی ہوئی؟

15 نومبر
Bihar BJP Chief Minister Discussion
مضامین

بہار کو آخر کار ملے گا بی جے پی کا پہلا وزیر اعلیٰ مگر کب تک؟ یہ وقت بتائے گا

15 نومبر
RSS 100 Years Journey Analysis
فکر ونظر

سنگھ کا صد سالہ سفر: دیگر تحریکوں کے لیے کیا سبق ہے؟

03 نومبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Lok Sabha Election CCTV Destroyed

2024 کے لوک سبھا انتخابات کے CCTV فوٹیج کو ضائع کردیا گیا: الیکشن کمیشن کا کورٹ میں جواب

نومبر 13, 2025
Delhi Blast Türkiye Links Al Falah University

دہلی بلاسٹ کے تار ترکیہ سے بھی جڑے، الفلاح یونیورسٹی کے گرد گھیرا تنگ !

نومبر 13, 2025
Al Falah University Headquarters Crowd

‘وقت مشکل چل رہا ہے’ الفلاح یونیورسٹی کے ہیڈ کوارٹر میں اب پہلے سے زیادہ بھیڑ مگر وجہ کچھ اور

نومبر 13, 2025
Supreme Court UAPA Case Verdict

سپریم کورٹ کا UAPA کیس میں معمورکو ضمانت سے انکار، کہا دہلی دھماکے کے بعد ‘پیغام بھیجنے کے لئے یہ بہترین صبح ‘

نومبر 12, 2025
Mohammad Adeeb Strong Statement

دہشت گردی کے نام پر ایک خاص طبقے کو سزا دینے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے:محمد ادیب کا تیزوتند بیان

Jawad Siddiqui ED Action

الفلاح یونیورسٹی کے فاؤنڈر جواد صدیقی کو ED نے کیا گرفتار

English: Trump Gaza plan approved in UN Security Council

یواین سکیورٹی کونسل میں ٹرمپ کا غزہ منصوبہ منظور،حماس کو نامنظور،اگے کیا

Omar Abdullah meeting Nowgam blast victims

اتنی بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد نوگام پولیس اسٹیشن کیسے پہنچایا گیا؟ عمر عبداللہ کا چبھتا سوال

Mohammad Adeeb Strong Statement

دہشت گردی کے نام پر ایک خاص طبقے کو سزا دینے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے:محمد ادیب کا تیزوتند بیان

نومبر 18, 2025
Jawad Siddiqui ED Action

الفلاح یونیورسٹی کے فاؤنڈر جواد صدیقی کو ED نے کیا گرفتار

نومبر 18, 2025
English: Trump Gaza plan approved in UN Security Council

یواین سکیورٹی کونسل میں ٹرمپ کا غزہ منصوبہ منظور،حماس کو نامنظور،اگے کیا

نومبر 18, 2025
Omar Abdullah meeting Nowgam blast victims

اتنی بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد نوگام پولیس اسٹیشن کیسے پہنچایا گیا؟ عمر عبداللہ کا چبھتا سوال

نومبر 18, 2025

حالیہ خبریں

Mohammad Adeeb Strong Statement

دہشت گردی کے نام پر ایک خاص طبقے کو سزا دینے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے:محمد ادیب کا تیزوتند بیان

نومبر 18, 2025
Jawad Siddiqui ED Action

الفلاح یونیورسٹی کے فاؤنڈر جواد صدیقی کو ED نے کیا گرفتار

نومبر 18, 2025
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN