اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دارالعلوم دیوبند میں نہیں ہوںگے جدید داخلے،مجلس تعلیمی کے فیصلے پر مجلس شوریٰ کی مہر

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ Uncategorized
A A
0
دارالعلوم دیوبند میں نہیں ہوںگے جدید داخلے،مجلس تعلیمی کے فیصلے پر مجلس شوریٰ کی مہر
136
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند:

عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کی ہیئت حاکمہ سمجھی جانے والی مجلس شوریٰ کے سہ روزہ اجلاس کا آغاز پیر کی صبح سے ادارہ کے مہمان خانہ میںہوا، شوریٰ کی اس خاص میٹنگ میں شوریٰ کے ممبران نے شرکت کرکے دارالعلوم دیوبند کے درپیش مسائل پر نہ صرف غوروخوض کیا بلکہ ان کے حل پر مؤثر آراء پیش کیںاور ایجنڈہ کے مطابق کئی تجاویزپر بحث کی گئی۔مجلس شوریٰ کی پہلی نشست میں کورونا کے درمیان حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق تعلیمی سلسلہ شروع کرنے کو لیکر لائحہ عمل پیش کیا گیا،اس دوران مختلف شعبہ جات کی رپورٹیں پیش کی گئیں، ساتھ ہی تعلیم سے متعلق آئی نئی گائیڈ لائن کے متعلق مجلس تعلیمی کی جانب سے لئے گئے فیصلوں کی توثیق عمل میں آئی۔ خاص بات یہ ہے کہ اس اجلاس میںپہلی مرتبہ بحیثیت رکن شوریٰ جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر و ناظم تعلیمات مولانا سید ارشدمدنی نے شرکت کی۔ حالانکہ گزشتہ سال اکتوبر میںمنعقد ہوئی شوریٰ کی بجٹ میٹنگ میں ادارہ کے بجٹ میں خاطر خواہ تخفیف کی گئی تھی جس کو لیکر بھی اراکین شوریٰ نے غوروخوض کیا ۔ یہ اجلاس بظاہر تعلیمی ہے لیکن اراکین شوریٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ ادارہ کی تعمیر،مالیات اور دیگر اہم مور سے متعلق تجاویز پر آخری روز حتمی فیصلہ لے گیں۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ گزشتہ گیارہ ماہ بعد اب تعلیم کیلئے ادارہ کو کھولاگیا تھا لیکن ایک مرتبہ پھر ملک میں عالمی وباء کے پھیلنے کی خبروںکے سبب انتظامیہ کے ساتھ اراکین شوریٰ بھی فکر مند نظر آرہے ہیں۔ وہیں آئندہ سال ادارہ میں جدید داخلے مکمل طورپر بند رہے گیں، مجلس تعلیمی کے اس فیصلہ پر شوریٰ نے اپنی مہر لگادی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ادارہ کے بجٹ پر ایک مرتبہ پھر غورخوض ہوگا ۔ مہمان خانہ میں پانچ نشستوں پر منعقد ہونے والے اس سہ روزہ اجلاس میں ادارہ کے متعلق کئی بڑے فیصلے لئے جانے ہیں جس پر نہ صرف قوم و ملت بلکہ اداروں کے طلبہ کی بھی نظر یںلگی ہوئی ہے۔ شوریٰ کے پہلے یوم کی اول اور دوم نشست میں کورونا کے دوران حکومت گائیڈ لائن کے مطابق کھلنے جارہے تعلیمی ادارے کے تحت ادارہ میں تعلیمی نظام کو کس طرح منظم کیا جائیگا اور طلبہ کے ہوسٹل و درسگاہوں میں سوشل ڈسٹینسنگ کو کیسے برقرار رکھاجائیگا ،ا سکو لیکر بھی گفت و شنید کی گئی ہے۔

تعلیمی سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ طلبہ کی صحت کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے بھی کئی ترمیم کیاجانا تقریباً طے ہے،اتنا ہی نہیں بلکہ آئندہ سال کسی بھی جماعت میں جدید داخلے نہیںلئے جائیں گے۔ اکتوبر میں شوریٰ کی میٹنگ میں ادارہ کے اخراجات اور چندہ کی کم فراہمی کے سبب ادارہ کے بجٹ میں 6؍کروڑ روپیہ کی کٹوتی کی تھی اور اب ادارہ کا بجٹ تقریباً30؍کروڑ ہے۔اس دوران مختلف علماء کے حادثہ وفات پر تعزیتی تجویز پیش کی گئی۔ اجلاس کے دوران مولانا انوارالرحمن بجنوری،مولانا رحمت اللہ کشمیری،مولانا عبدالعلیم فاروقی،مولانامحمود راجستھانی،مولانا محمد عاقل سہارنپوری، مولانا محمد عاقل گڈھی دولت،سید انظر حسین میاں دیوبندی،مولانا اسماعیل مالیگاؤں، حکیم کلیم اللہ علی گڑھی، مولانا شفیق بنگوری، مولانا حبیب باندوی جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشدمدنی، مفتی ابوالقاسم نعمانی شریک رہے۔ادھر سابقہ شوریٰ کے اجلاس میں جمعیۃ علماء ہند کے دونوںگروپوں میں مفاہمت کے لئے ایک سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی،جس میں حکیم کلیم اللہ علی گڑھی،مولانا حبیب باندوی اور جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد عاقل سہارنپور ی کو شامل کیاتھا۔

 دیکھنے والی بات یہ ہے کہ یہ کمیٹی اپنی کیا رپورٹ پیش کریگی اور مفاہمت میں کتنی پیش رفت ہوئی ہے یہ بتائے گی یا نہیں،واضح رہے کہ شوریٰ نے ایک نئے فارمولہ کے تحت جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کو صدر المدرسین کے عہدہ پر منتخب کیا تھا، جبکہ مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی عہدہ اہتمام کے ساتھ ساتھ شیخ الحدیث ،وہیں جمعیۃ علاء ہند کے صدر قاری سید محمد عثمان منصورپوری کو کارگزار مہتمم کے طورپر منتخب کیاتھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Uncategorized

امریکی تھنک ٹینک نے کیوں کہا: 2026 میں ہندوپاک کے درمیان جنگ ہوگی؟ یہ ہیں وجوہات

31 دسمبر
Iran Israel War Warning
Uncategorized

ایرانی وزیر خارجہ نےکہا، ہم پر ایک حملہ ہوسکتا ہے،جنگ کے لیے پہلے سے زیادہ تیار، اسرائیل کا بھی جواب آیا

22 دسمبر
Uncategorized

ترکیہ کی خاتون اول امینہ ایردوان کا غزہ کے حالات پر میلانی ٹرمپ کے نام  خط،حساسیت کے مظاہرہ کی اپیل

23 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

مارچ 4, 2026
Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

مارچ 3, 2026

حالیہ خبریں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN