غازی آباد کے ایک مندر میں پانی پینے کو لے کر پیٹے گئے ایک مسلم لڑکے کے لئے تقریبا10لاکھ روپے جمع کئے گئے ہیں۔ لوگوں سے پیسے اکٹھے کرنے والی آن لائن تنظیم کیٹونے اس کی تصدیق کی ہے۔
کیٹو نے ایک بیان میں کہا کہ حقائق کی جانچ کرنے والی ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی نے لڑکے کے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کرنے اور اس کی تعلیم کے لئے رقم اکٹھا کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔ بڑے پیمانے پر فنڈنگ کے ذریعے 648 صرف دو دن میں لوگوں کے تعاون سے 10 لاکھ روپے جمع ہوچکے ہیں۔
غور طلب بات یہ ہے ایک ویڈیو میں شرنگی نندن یادو لڑکے کو اس کا نام پوچھتے ہوئے دیکھا گیا ، جس نے کہا کہ وہ آصف ہے۔ ویڈیو میں ملزم شخص مقتول کا نام پوچھتا ہوا اور مذہبی مقام میں داخل ہوتے ہی اس سے پوچھ گچھ کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس کے فورا بعد وہ اسے گالیاں دیتا اور پیٹتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔مبینہ طور پر یہ واقعہ ڈسنا دیوی مندر کے قریب پیش آیا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعدپٹائی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔