اردو
हिन्दी
مارچ 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی:سہارنپور کمشنری کے 473 مکاتب کی فنڈنگ سمیت آٹھ نکات کی چھان بین شروع

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
285
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند:سمیرچودھری
یوپی میں مدارس کے سروے کے بعد اب یوگی حکومت نے مکاتب کے خلاف بھی جانچ کی کارروائی شروع کردی ہے اور مکاتب کے منتظمین سے مختلف معلومات جمع کرائی جارہی ہیں،ایک مرتبہ پھر دینی مکاتب کے خلاف شروع کی گئی اس کارروائی سے ذمہ داران میں تشویش پائی جارہی ہے۔اے ٹی ایس ٹیم نے سہارنپور کمشنری (تین اضلاع سہارنپور، مظفرنگر اور شاملی) کے 473 مکاتب کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بدھ کے روز اے ٹی ایس ٹیم نے دیوبند سمیت سہارنپور اور مظفرنگر و شاملی کے متعدد مکاتب میں پہنچ کر تفتیش کی۔ اس دوران متعلقہ لوگوں سے رجسٹریشن، جائیداد اور فنڈنگ سمیت آٹھ نکات پر پوچھ گچھ کی گئی۔ اطلاع کے مطابق چند روز قبل ہیڈ کوارٹر کی جانب سے ڈویژن میں واقع 473 مکاتب کے حوالے سے تحقیقات کے احکامات دیے گئے تھے۔ اس کی ذمہ داری اے ٹی ایس دیوبند کی ٹیم کو دی گئی ہے۔ شاملی میں 190 مکتب، مظفر نگر میں 165 اور سہارنپور میں 118 جانچ کے دائرے میں ہیں۔ تحقیقات کے لیے ضلع اقلیتی افسران سے ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ ایسا بتایا جا رہا ہے کہ مکاتب کے حوالے سے کچھ شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے لیے حکومت نے تحقیقاتی فہرست بھیجی ہے۔ کچھ مکاتب ایسے بھی ہیں جو بغیر رجسٹریشن کے چل رہے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کرنے کی تیاری بھی بتائی جارہی ہے، اس کے علاوہ ان کی جائیداد، طلبہ کی تعداد اور فنڈنگ کہاں سے آرہی ہے جیسے سوالوں کی بھی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔منگل اور بدھ کی شام اے ٹی ایس کے ارکان شہر اور دیہی علاقوں میں مدارس اور چھوٹے مکاتب پر پہنچے۔ مکتب میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد، مدرسہ کے منتظم کا نام اور مکتب چلانے کے ذرائع آمدن کے بارے میں معلومات لی۔ مکاتب کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ انہیں اس قسم کی جانچ سے کسی طرح کا خوف نہیں ہے کیونکہ ہمارا کام آئینی اور شفاف ہے، جو بھی سرکاری یا سروے ٹیم ہمارے پاس پہنچے گی اسے مکمل معلومات فراہم کرائی جائے گی۔ لیکن تشویش کی بات یہ کہ حکومت مسلسل مدارس جو آئین ہند میں دیئے گئے مذہبی تعلیم کے اختیار اور سوسائٹی رجسٹریشن کے تحت چل رہے ہیں ان کے خلاف طرح طرح کے حربے استعمال کررہی ہے، انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں خوف جانچ کا نہیں بلکہ حکومت کی منشاء پر سوال ضرور کھڑے ہوتے ہیں۔

ٹیگ: CommissionerateInvestigationSaharanpurschools

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Malaysia PM Conspiracy Statement
خبریں

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

04 مارچ
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News
خبریں

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

04 مارچ
Iran Survival War Statement
خبریں

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

04 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Iran Survival War Statement

یہ ایران کی بقا کی جنگ ہے، نشانہ گلف ممالک نہیں وہاں موجود امریکی اڈے ہیں: ڈاکٹر عبد المجید حکیم الہی

مارچ 4, 2026
Iran Strategy Analysis News

ٹاپ لیڈرشپ ختم پھر بھی ہے دم ، ایران کی اسٹریٹجی سمجھنا ہے تو یہ اسٹوری ضرور پڑھیں

مارچ 3, 2026

حالیہ خبریں

Malaysia PM Conspiracy Statement

یہودی لا بی کی میری حکومت گرانے کی سازش : ملیشیا کے پی ایم کا انکشاف، کہا ایران، غزہ کی آواز اُٹھانا جرم ہے؟

مارچ 4, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

"مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے سپریم لیڈر منتخب؟”

مارچ 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN