نئی دہلی:دہلی فسادات کے ملزم طاہر حسین کو اسمبلی ٹکٹ دینے کے بعد اب اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم فسادات کے ایک اور ملزم کو میدان میں اتارنے جا رہی ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم نے اوکھلا اسمبلی انتخابات سے شفا الرحمان کو میدان میں اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح وہ سسپنس ختم ہوگیا جو کئی دنوں سے اویسی کی پارٹی نے بنارکھا تھا ،وہ امانت اللہ خاں کو چیلنج کریں گے
خبر کے مطابق اے آئی ایم آئی ایم نے دہلی اسمبلی انتخابات میں اوکھلا اسمبلی سے دہلی فسادات کے ملزم شفا الرحمان کو ٹکٹ دیا ہے۔ شفا الرحمان دہلی فسادات کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ ان کے خلاف یو اے پی اے کیس ہے۔ شفاء الرحمن جامعہ المنائی کے صدر تھے۔شفا الرحمان نے CAA/NRC تحریک میں بڑا کردار ادا کیا۔ اب اویسی کی پارٹی انہیں اوکھلا سے الیکشن لڑانے پر آمادہ کر رہی ہے۔ اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم نے دہلی فسادات کے ملزم طاہر حسین کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔ حسین یہاں مصطفی آباد اسمبلی سیٹ سے امیدوار ہوں گے۔ حسین اب تک عام آدمی پارٹی میں تھے۔ اویسی نے طاہر حسین کے حوالے سے ایکس پر اعلان کیا تھا۔ انہوں نے لکھا، ‘سابق ایم سی ڈی کونسلر طاہر حسین اے آئی ایم آئی ایم میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ آئندہ دہلی اسمبلی انتخابات میں مصطفی آباد اسمبلی حلقہ سے ہمارے امیدوار ہوں گے۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں نے آج مجھ سے ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔