نئ دہلی (ایجنسی) ملک بھر میں عید الاضحیٰ یعنی بقرعیدکا تہوار نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔عید الاضحیٰ کے تہوار کی اسلام میں بڑی اہمیت ہے۔ اس تہوار کو عیدالاضحیٰ یا قربانی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ ذی الحجہ کے مہینے میں حج کی تکمیل کے ساتھ ہی عید الاضحیٰ کا تہوار منایاجاتاہے۔
ملک بھر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فرزندان توحید نے مساجد اور عیدگاہوں میں نمازدوگانہ ادا کی اور رب کے حضور دنیا خاص طور سے اپنے ملک عزیز میں امن و شانتی کے لیے دعائیں کی بعد ازاں گلے مل کر ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور قربانی کا اہتمام کررہے ہیں