برمنگھم:(ایجنسی)
برطانیہ میں رہنے والے محمد ملک نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ طے شدہ شادی سے بچنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے دلہن تلاش کرنے کے لیے کچھ نیا کرنے کا سوچا۔ انہوں نے برطانیہ کی سڑکوں پر بل بورڈز لگا دیے کہ وہ شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں ہے۔ اس کے بعد 5 ہزار سے زائد لڑکیوں نے ان سے شادی کے لیے رابطہ کیا۔ محمد ملک کی عمر 29 سال ہے۔
لیکن اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ محمد ملک نے یہ اسٹنٹ ایک ڈیٹنگ ایپ کے لیے کیا تھا۔ ٹوئٹر پر بھی محمد ملک نے اب لکھا ہے کہ لوگ انہیں مسلم ڈیٹنگ ایپ Muzmatch پر سرچ کر سکتے ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سارا اسٹنٹ صرف Muzmatch ایپ کے لیے کیا گیا تھا۔
ڈیلی اسٹار کے مطابق محمد ملک لندن میں رہتے ہیں۔ انہوں نے برمنگھم، لندن سمیت کئی مقامات پر شادی کے انوکھے بورڈز لگائے تھے جن پر لکھا تھا ’مجھے ارینج میرج سے بچاؤ‘
اس کے ساتھ ہی کچھ لوگوں نے اب سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ جناب پہلے سے شادی شدہ ہیں اور #FindMalikAWife مہم جعلی معلوم پڑ رہی ہے ۔
findmalikawife.com ویب سائٹ پر جانے پر اب لکھا ملتا ہے کہ findmalik on muzmatch جبکہ muzmatch ویب سائٹ کی ٹیگ لائن ’جہاں سنگل مسلم ملتے ہیں‘ findmalikawife.com پر یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’ہم یہ کہیں گے کہ ہم مسجد میں ملے‘۔ اس بارے میں Muzmatchکے فاؤنڈر شہزاد یونس نے بھی ٹویٹ کیاہے ،لکھا ہے کہ’ ‘سیکرٹس آؤٹ‘۔
برطانیہ میں کچھ نئے بل بورڈز بھی لگائے گئے ہیں۔ ان میں ملک کا Muzmatch کا پروفائل دکھایا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے خود کو انٹرپرینیور بتایا ہے۔ یہ بھی بتایا کہ وہ ’حلال‘ میٹ کھاتے ہیں۔
اس کے بعد کچھ صارفین نے سوال کیا کہ کیا محمد ملک واقعی سنگل ہیں؟ کیونکہ جس ویڈیو مہم میں وہ نظر آرہے ہیں اس میں یہ خاتون ان کے قریب بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی کچھ صارفین نے لکھا کہ اس اشتہار میں ملک کو صرف استعمال کیا گیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ وہ شادی شدہ ہیں۔
حالانکہ Muzmatchکے فاؤنڈر شہزاد یونس نے کہا کہ یہ مہم بالکل درست ہے، وہ واقعی ہم سفر کی تلاش میں ہیں۔ وہ Muzmatchکے ملازم بھی نہیںہیں۔