اردو
हिन्दी
اپریل 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایران ـ سعودی عرب کی بڑھتی دوستی مشرق وسطی کی تقدیر بدل سکتی ہے!

1 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
182
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دوٹوک:قاسم سید

مشرق وسطی انگڑائی لے رہا ہے ، فلسطین پر اسرائیل کی چڑھائی اور بے دریغ قتل عام  (نسل کشی )کے باوجود حماس کو زیر کرنے میں اسرائیل اور اس عرب،یورپی اتحادیوں کی ناکامی اور  خطے میں موجود حزب اللہ و دیگر مزاحمتی محوروں کے جنگ کو وسیع تر کردینے کی صلاحیتوں نے عرب قیادت کو سراسیمہ کردیا ـ چنانچہ اپنے  چہرے کی کالک پونچھنے اور انگلی کٹاکر شہیدوں کی فہرست میں نام لکھانے کی عجلت کے تحت عرب ومسلم ممالک کا سربراہی اجلاس ریاض میں بلایا گیاـ اس اجلاس کا لب ولہجہ پہلے کے مقابلہ میں سخت  صاف اور پختہ نظر آیا جو قراردادیں منظور ہوئیں وہ رسم ادائیگی سے کہیں بڑھ کر تھیں ـحماس کی غیر معمولی قوت مزاحمت اور مزاحمتی گروہوں کی فلسطینی کاز کے لیے جان ومال کی قربانیوں نے  عربوں کو غیرت دلادی یہ کہنا تو مشکل ہے کیونکہ ان کی چمڑی بہت موٹی ہوچکی ہے لیکن شاید اب وہ وقت آگیا ہے کہ امریکہ میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد عربوں اور خاص کر سعودی عرب کو یہ طے کرنا  پڑے گا کہ ان کو اسرائیل اور ایران میں سے کس کو دوست اور کس کو دشمن ماننا ہے ـ کون ان کے لئے بڑا خطرہ ہے طاقتور اسرائیل یا جوہری صلاحیت والا ایران؟ان میں  میں  کس پر بھروسہ کرسکتے ہیں اور یہ دیکھا گیا کہ انہوں نے کس کو منتخب کرنے کا اشارہ دیا ہے ـسعودی ولی عہد نے جس لب ولہجہ کے ساتھ مغرب کو خطاب کرتے ہوئے ایران کی بھرپور حمایت کی اس سے یقیناً بہتوں کے کان کھڑے ہوگئے ہوں گے ـسعودی ـ ایران کے درمیان چین کی ٹالثی سے تجدید تعلقات کے باوجود شک وشبہ اور عدم اعتماد کی کھڑکیوں سے بدظنی کیے جھونکے آتے رہے ـ اب سوال یہ ہے کہ   کیا مشرق وسطی میں طاقت کا نیا کھیل شروع ہوگیا ہے،سعودی عرب اور ایران میں کوئی نئی کھچڑی پک رہی ہے ،کیا دونوں  اصل دشمن سے مقابلہ کے لئے ایک پیج پر آنے میں مخلص ہیں ؟ کیا اسرائیل کی سازشوں کی بو سونگھنے کی حس نے عربوں کے ہوش ٹھکانے لگا دئے ہیں؟ اورکیا ٹرمپ ہر دباؤ بنانے کی کوئی چال ہے حالانکہ ٹرمپ ایسا انسان ہے کہ وہ کب کیا کر بیٹھے کوئی بھروسہ نہیں اب تک انہوں نے اپنی ٹیم کے  جن ارکان کے ناموں کا اعلان کیا ہے بیشتر اسرائیل کے کٹر حامی ہیں ـ ان سوالوں کا جواب تلاش کرتے ہیں یہ خیال کرتے ہویےکہ  آج کا مشرق وسطیٰ چار سال پہلے کے اس مشرقِ وسطیٰ سے بہت مختلف ہے جب ٹرمپ وائٹ ہاؤس کو چھوڑ کر گئے تھے.ریاض کانفرنس سے پہلے  ہی ایران اور سعودی عرب کے درمیان اشتراک و تعاون کے طاقتور اشارے ملنے لگے تھے کہ بہت کچھ الٹ پلٹ ہورہا ہے جو خطے کی سیاست اور ڈپلومیسی کو نیا رخ دے سکتا ہے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور سفارتی تعلقات کے لئے تیزی دکھانے والا سعودی عرب مسلم دنیا میں دسوائی کا سامان کررہا تھا جبکہ ایران اسرائیل سے ٹکر لینے اور مزاحمتی محوروں کی پشت پناہی کی وجہ مسلم دنیا کے عوام میں اپنے نمبر بڑھایا تھا اسی لئے پہلی بار سعودی عرب نے اسرائیلی کارروائیوں کر نسل کشی قراردادیا ـ ادھر ولی عہد ریاض میں  ایران کی خود مختاری کا احترام کرنے کے ساتھ اسرائیل کو ایران  ہر حملوں کے خلاف خبردار کررہے تھے ،لبنان اور فلسطین میں  جارحیت کی سخت مذمت کررہے تھے، تہران میں سعودی عرب کے آرمی چیف فیاض بن حامد الرویلی  ایرانی ہم منصب میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کررہے تھے ، دفاع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا تھا۔ مشرق وسطیٰ کے حالات کے پس منظر میں اس بریک تھرو  کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔  ایران اور سعودی عرب نے باہمی عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون ہر اتفاق  کیا ـ سعودی وزارت دفاع کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں نے عسکری اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور خطے کے استحکام پر بات چیت کی ہے۔سعودی جنرل کا دورہ تہران بدلتے ہوئے علاقائی حالات اور سعودی ـ ایران تعلقات میں بہتری کا اشارہ ہے۔ ایران کی طرف سے بحری مشقوں میں شرکت کی دعوت علاقائی استحکام اور نئے امکانات کی خبر دے رہی ہے۔یہی نہیں ریاض کانفرنس کے موقع پر ایران کے صدر ہزشکیان نے محمد بن سلمان کو فون کرکے بات کی.دلچسپ بات یہ ہے کہ اسرائیل نےحال ہی میں دعوی کیا تھا کہ علاقائی سلامتی کے لئے بحیرہ احمر میں امریکہ کی سربراہی میں ایک اتحاد بنایا ہے جس میں اس کے علاوہ اردن،مصراور سعودی عرب شامل ہوں گے اس کا مقصد اسٹریٹجک اثاثوں کو ایرانی خطروں سے بچانا ہے ـ.اس بارے میں سعودی کو وضاحت تو کرنی ہوگی کہ کیا وہ ڈبل گیم کھیل رہا ہے کیونکہ ٹرمپ اسرائیل کا حامی ہے اور ایران ہر سخت موقف رکھتا ہے اگر ایساہی ہونے جارہا ہےتو عرب ملکوں خاص کر سعودی عرب کو  عملاً دکھانا ہوگا کہ انہیں ایران کا ساتھ چاہئے یا فوجی کشیدگی میں غیر جانبدار رہیں گے مگر اس غیرجانبداری کی  بھاری قیمت چکانی یوگی ـ لگ تو یہی رہا ہے کہ سعودی عرب کھل کر اسرائیل کے خلاف اور ایران کے حق میں اتر آیا ہے.اور محمد بن سلمان ایران کے خلاف محاذآرائی میں اسرائیل یا امریکہ کے پیروں میں مزید  نہ بیٹھنے کا فیصلہ کر چکے ہیں ـ وہ اسرائیل کی بڑھتی طاقت سے بھی پریشاں ہیں ـ سنی مسلم اکثریتی سعودی عرب اور شیعہ اکثریتی ایران اتحاد بین مسلمین کاز کو تقویت دینے کے ساتھ کرہ ارض مشرق وسطی کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت اور طاقت رکھتے ہیں ـکاش کہ یہ خواب حقیقت میں بدل جائے.

ٹیگ: changedestinyIranMiddle EastSaudi Arabia

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
UGC Vande Mataram News

کالج ،یونیورسٹی پورا وندے ماترم گانے کے احکامات پر سختی سے عمل کریں: UGC کا فرمان

اپریل 10, 2026
RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026

حالیہ خبریں

RSS Deepfake Controversy

انتخابی موسم میں آر ایس ایس فرضی لیٹر سے پریشان، بھاگوت کا ڈیپ فیک بھی وائرل

اپریل 13, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN