اردو
हिन्दी
جون 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

لسٹ بنا کر مسلم لیڈروں کو کیاجارہا ہے ہراساں، ای ڈی کی کارروائی کے بعد کانگریسی لیڈر کاالزام

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
لسٹ بنا کر مسلم لیڈروں کو کیاجارہا ہے ہراساں، ای ڈی کی کارروائی کے بعد کانگریسی لیڈر کاالزام
145
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (ایجنسی)

کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ ملک میں مسلم لیڈروں کی ایک لسٹ تیار کرکے انہیں ہراساں کیا جا رہاہے ۔ کرناٹک میں کانگریس کے ایم ایل اے اور سابق وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خاں نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ انہیں وملک کی دیگر ریاستوں میں بااثر مسلم رہنماؤں کو ’ہراساں‘ کرنے کی سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہاہے ۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) نے خاں کی جائیدادوں کی حال میں تلاشی لی تھی۔

خاں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایسے بااثر مسلم رہنماؤں کی ایک لسٹ تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے لوگ میرا سرمایہ ہیں۔ جب تک میں سیاست میں ہوں ، میں ایسا کچھ نہیں کروں گا جس سے میرے لوگوں کو شرم سے انپے سر جھکانے پڑیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ ای ڈی کے چھاپے میں ان کے بارے میں کئی لوگوںکے من میں شک وشبہات کو دور کردیا ہے ۔ خاں نے کہاکہ ایک گھر بنانے کو میرےسب سے بڑے کرائم کے طور پر دیکھا جا رہاہے ۔ اس لئے ای ڈی نے مجھ پر چھاپے مارے ۔ ای ڈی جس امید کے ساتھ میرے یہاں چھاپے مارے ، وہ جھوٹی ثابت ہوئی۔

انہوں نے الزام لگایاکہ ’ مختلف ریاستوں کے بااثر مسلم رہنماؤں کی ایک لسٹ تیار کی گئی ہے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔اسی سازش کے تحت مجھے نشانہ بنایا جا رہاہے ، لیکن میں ایسی چیزوں سے ڈرنے والا نہیں۔‘ ای ڈی نےپانچ اگست کو مختلف مقامات پر خاں کی رہائش گاہ اور دفاتر سے جڑے کمپلیکس پر ایک ساتھ تلاشی لی تھی۔ اپنےٹویٹ پر رپورٹرکے سوالوں کا جواب نہیں دینا چاہ رہے چامراج پیٹ کے ایم ایل اے نے کہاکہ انہیں جو کہنا تھا کہہ چکے ہیں اور میڈیا کے سامنے انہیں اور کچھ نہیں کہنا۔

مسلم لیڈروں کی لسٹ بنائے جانے اور انہیں ہراساں کرنے کی سازش کے خاں کے الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر کانگریس ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ ’میں ان سے بات کرتا ہوں ، دیکھتے ہیں کہ ان کا کیا موقف ہے ۔ ہم پارٹی میں غور وخوض  کریں گے ۔ کانگریس ایم ایل اے نے جمعہ کو شیوکمار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

دریں اثنا ء خان دہلی میں ہیں اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ ای ڈی نے انہیں طلب کیا ہے۔حالانکہ اس طرح کی قیاس آرئیوں کو مسترد کرتے ہوئے خاں نے کہاکہ میں ذاتی کام کے سلسلے میں اکثر دہلی جاتا ہوں، ای ڈی نے مجھے نہیں بلایا، یہ میڈیا کے دماغ کی پیداوار ہے ،اگر ای ڈی مجھے بلاتی ہے تومیں میڈیا کو بتاؤں گا اور نوٹس دکھاؤں گا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

passport-not-proof-of- indian citizenship
خبریں

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

25 جون
وینزویلا زلزلہ تباہی
خبریں

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

25 جون
Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs
خبریں

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

25 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

اٹھاکرے مہا وکاس اघाڑی میٹنگ

مہاراشٹر میں اَگھاڑی ٹوٹنے کی کگار پر؟ 23 ارکانِ اسمبلی غائب، شرد پوار بھی نہیں آئے، ادھو ٹھاکرے کا چھلکا درد

حالیہ خبریں

passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN