اردو
हिन्दी
جون 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مولانا عبدالرحمٰن کی ضمانت عرضداشت سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے منظور

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مولانا عبدالرحمٰن کی ضمانت عرضداشت سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے منظور
62
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

ممنوعہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے کے مبینہ الزامات کے تحت گرفتار دارالعلوم دیوبند کے فارغ مولانا عبدالرحمن (کٹکی) کی ضمانت پر رہائی کی عرضداشت کو گذشتہ جمعرات کو سپریم کورٹ آف انڈیا نے سماعت کے لئے قبول کرلیاہے، عدالت نے حکومت کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتوں کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃعلماء ہند کے صدرمحترم مولانا ارشدمدنی کی خصوصی ہدایت اورسرپرستی میں دہشت گردی کے جھوٹے الزام میں گرفتارکئے گئے مسلم نوجوانوں کی رہائی کے لئے جمعیۃعلماء ہند کی قانونی امدادکمیٹی برسوں سے قانونی جدوجہد میں مصروف ہے اور اس کوشش میں اسے اب تک بے پناہ اور اہم کامیابی بھی ملی ہے۔

دہشت گردی کے الزام میں بند وہ نوجوان جن کے اہل خانہ مقدمات کے اخراجات اٹھانے کے متحمل نہیں ہیں ان کی درخواست پر قانونی امدادکمیٹی انہیں قانونی مدد مہیاکراتی ہے اسی ضمن میں مولانا عبدالرحمن کو بھی قانونی امدادمہیاکرائی جارہی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ایڈوکیٹ صارم نوید نے جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس رائے کو بتایا کہ ملزم پانچ سال اور آٹھ مہینہ سے جیل میں قید ہے اور اس درمیان استغاثہ نے 82 میں سے صرف 14 گواہوں کو ہی عدالت میں پیش کیا جبکہ دفاعی وکیل نے عدالت میں یہ بیان بھی دیا تھا کہ وہ ملزم کی غیر موجودگی میں بھی ٹرائل چلانے کے لئے تیار ہیں لیکن اس کے باجود ٹرائل التواء کا شکار ہے۔ ایڈوکیٹ صارم نوید نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے غیر قانونی طریقے سے دوبئی سے پاکستان کا سفر کیا تھا اور اس نے پاکستان سے دہشت گردانہ ٹریننگ حاصل کی تھی لیکن استغاثہ یہ نہیں بتا سکا کہ ملزم دبئی سے پاکستان گیا کیسے؟ کیونکہ پاسپورٹ پراس کا کوئی اندراج نہیں ہے۔

ایڈوکیٹ صارم نوید نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم کو 17/ دسمبر 2015 کو گرفتار کیا گیا تھا جب سے وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہے اور اس درمیان خصوصی این آئی اے عدالت اور دہلی ہائی کورٹ نے اس کی ضمانت عرضداشت مسترد کردی ہے لیکن حال ہی میں سپریم کورٹ نے اپنے ایک حکم نامہ میں کہا کہ جن ملزمین کے مقدمات پانچ سال سے زائد عرصہ گذر جانے کے باجود ختم نہیں ہو ئے ہیں انہیں ضمانت پر رہا کیا جاسکتا ہے لہذا ملزم کو بھی ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے۔دفاعی وکیل کے دلائل سماعت کرنے کے بعد دو رکنی بینچ نے ضمانت عرضداشت کو سماعت کے لئے قبول کرتے ہوئے استغاثہ کو نوٹس جاری کیا۔واضح رہے کہ ملزم عبدالرحمن کو قومی تفتیشی ایجنسی نے اڑیسہ کے مشہور شہر کٹک کے قریب واقع ایک چھوٹے سے گاؤں سے گرفتار کیا تھا اور اسے بذریعہ طیارہ دہلی لایا گیا تھا۔ ملزم پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ ہ وہ ہندوستان میں القاعدہ کے لئے لڑکوں کو باہر دہشت گردانہ ٹریننگ حاصل کرنے کے لئے بھیجنے کا کام کر رہا تھا۔

اسی معاملے میں دہلی پولس کے اسپیشل سیل نے بنگلور کے مشہور عالم دین مولانا انظر شاہ قاسمی کو بھی گرفتا ر کیا تھا لیکن بعد میں خصوصی عدالت نے نا کافی ثبوت و شواہد کی بنیاد پرانہیں مقدمہ سے ڈسچارج کردیا گیاتھا، ایڈوکیٹ ایم ایس خان نے جمعیۃ علماء کی جانب سے ڈسچارج عرضداشت پر بحث کی تھی جس کے بعد دہلی کی خصوصی عدالت نے مولانا انظر شاہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کرتے ہوئے دیگر ملزمین کے خلاف مقدمہ شروع کئے جانے کا حکم دیا تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

passport-not-proof-of- indian citizenship
خبریں

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

25 جون
وینزویلا زلزلہ تباہی
خبریں

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

25 جون
Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs
خبریں

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

25 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

Trump asks Congress for $87bn, mostly for 'urgent' Iran war costs

ٹرمپ نے کانگریس سے مانگے 87 ارب ڈالر، زیادہ تر حصہ ‘ایران جنگ’ کے لیے

اٹھاکرے مہا وکاس اघाڑی میٹنگ

مہاراشٹر میں اَگھاڑی ٹوٹنے کی کگار پر؟ 23 ارکانِ اسمبلی غائب، شرد پوار بھی نہیں آئے، ادھو ٹھاکرے کا چھلکا درد

حالیہ خبریں

passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN