اردو
हिन्दी
اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سخت پہرے میں گیلانی کی صبح سویرے تدفین،وادی میں انٹر نیٹ بند کرفیو نافذ

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
سخت پہرے میں گیلانی کی صبح سویرے تدفین،وادی میں انٹر نیٹ بند کرفیو نافذ

(فائل فوٹو)

101
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سری نگر : (ایجنسی)

علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کو صبح کی اولین ساعتوں میں سری نگر کے حیدرپورہ جامع مسجد کے احاطے میں سپردخاک کردیاگیاہے۔ نماز جنازہ اور تدفین میں صرف محلہ کمیٹی کے لوگوں کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ مقامی لوگوں نےکہا کہ سید علی شاہ گیلانی کوصبح 4:37 بجے سپرد خاک کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین اور میں سید شاہ گیلانی کے دو فرزندوں ڈاکٹر نعیم گیلانی اور سید نسیم گیلانی کے علاوہ کم و بیش 50 افراد موجود تھے۔جامع مسجد اور گیلانی کی رہائش گاہ کے قریب سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔گیلانی کی میت کو لحد میں اتارتے وقت اور اس کے بعد نعرے بلند کئے گئے۔گزشتہ رات تقریباً 10:30 بجے سید علی شاہ گیلانی طویل علالت کے سبب مالک حقیقی سے جا ملے۔

وہیں دوسری جانب علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر وادی کشمیر میں موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے ساتھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی ) وجے کمار نے یہ اس بات کی جانکاری دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کشمیر میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ گیلانی کے گھر کے اطراف پولیس جوانوں کی بھاری تعداد کو تعینات کیاگیاہے اورگیلانی کے گھر کے طرف جانے والی سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

پولیس افسر کے مطابق سید علی شاہ گیلانی کے آبائی ضلع سوپور میں سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حساس مقامات پر سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ کسی بھی قسم کی افواہوں کو روکنے کے لیے پولیس نے احتیاط کے طور پر انٹرنیٹ بھی بند کر دیا ہے۔ گیلانی کی موت کے بعد مساجد سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے ان کی حمایت میں نعرے لگائے گئے اور ان کے انتقال کے متعلق اعلانات کیے گئے ۔

واضح رہے کہ ممنوعہ جماعت اسلامی کے رکن اور حریت کانفرنس کے سابق صدر گیلانی گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ وہ تین بار ایم ایل اے بھی رہے۔ 92 سالہ گیلانی نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند تحریک میں کلیدی رول ادا کیا۔ ان کے خاندان کے ایک رکن کے مطابق انہوں نے بدھ کی رات تقریباً10:30بجے آخری سانس لی۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ان کے انتقال پر تعزیت کیا اور ٹویٹ کیا ،’گیلانی صاحب کے انتقال کی خبر سے دکھ ہوا۔ ہم زیادہ تر چیزوں پر متفق نہیں تھے ، لیکن میں ان کے عزم اور ان کے عقائد پر قائم رہنے کے لیے ان کا احترام کرتی ہوں۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دیں ،میں ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتی ہوں ۔‘

29 ستمبر 1929 کو ضلع بانڈی پورہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہونے والے گیلانی نے اپنی تعلیم اورینٹل کالج لاہور سے حاصل کی۔ انہوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت سے قبل چند سال بطور استاد کام کیا۔ انہوں نے 1972 ، 1977 اور 1987 میں سوپور سے انتخابات جیتے تھے۔ تاہم ، 1990 میں وادی کشمیر میں عسکریت پسندی کے ظہور کے بعد ، وہ انتخابات کی مخالفت کرنے والوں میں بھی صف اول میں تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN