نئی دہلی: مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی سالگرہ کے موقع پر سیاسی کارکن ابھیجیت دیپکے نے منفرد انداز میں احتجاج کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد کے ساتھ استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ دیپکے نے ایک تحفہ بھی پیش کیا، جس پر تحریر تھا: "Happy Birthday, Please Resign.”
برتھ ڈے گفٹ میں کیا ہے؟
رکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کی سالگرہ کے موقع پر سماجی کارکن ابھیجیت دیپکے نے منفرد انداز میں احتجاج کرتے ہوئے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیپکے کو وائٹ بورڈ پر "Happy Birthday, Pradhan. Please resign” لکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے حامی پس منظر میں سالگرہ کا گیت گا رہے ہوتے ہیں۔
پیغام تحریر کرنے کے بعد ابھیجیت دیپکے نے طنزیہ انداز میں کہا، "دھرمیندر پردھان، آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو۔ ایک احسان کیجیے اور استعفیٰ دے دیجیے۔ سالگرہ کے تحفے کے طور پر ہم آپ کو استعفے کا خط بھی بھیج سکتے ہیں، آپ کو صرف اس پر انگوٹھا لگانا ہوگا۔”








