اردو
हिन्दी
اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مولانا عبد الرب قاسمی جمعیہ علماء اتر پردیش کے صدر منتخب

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مولانا عبد الرب قاسمی جمعیہ علماء اتر پردیش کے صدر منتخب
140
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

امروہہ :(سالار غازی )

جمعیۃ علما ءہند کےصوبائی اجلاس میں مولانا عبدالرب قاسمی کوصوبائی جمعیۃ کا صدر منتخب کیا گیا۔ ہفتہ کےروز مدرسہ جامعہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ میں جمعیۃ علماء ریاستی ایگزیکٹیوکا اجلاس منعقد کیا گیا ،جس کی صدارت مولانا عبدالرب قاسمی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولاناسید محمود مدنی تھے۔ اس کے علاوہ قومی جنرل سیکرٹری مولانا حکیم الدین قاسمی بھی موجود تھے۔

اس دوران ریاستی جمعیۃکا انتخاب بھی عمل میں آیا ،جس کے تحت موجودہ کارگزارصدر مولانا عبدالرب قاسمی کو منتخب کیا گیا، جن کا انتخاب ممتاز اسلامی اسکالر اور پرنسپل مدرسہ جامعہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ اور صدر دینی تعلیمی بورڈ مفتی سید محمد عفان منصورپوری کی تجویز پر متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ ریاستی صدرکے ساتھ چار نائب صدور بھی متفقہ طور پر منتخب ہوئے۔ موجودہ ضلع صدر امروہہ مفتی عبدالرحمٰن قاسمی کے علاوہ مولانا بن یامین، پروفیسر نعمان ،مولانا امین الحق اسامہ کو متفقہ طور پر ریاستی نائب صدور منتخب کیا گیا۔ اس سے پہلے ریاستی اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت ، پرچم کشائی اور نعت پاک کے ساتھ روایتی انداز میں کیا گیا۔ دین تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند مفتی سید عفان منصورپوری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جس کے بعد کانفرنس کی کارروائی پیش کی گئی۔

تشویش قومی جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء قومی ترقی کے ہمیشہ کوشاں رہی ہے ملک میں بڑھتے ماب لنچنگ کے معاملے پر فکر مندی کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر علاقائی سطح پر ایسا کوئی معاملہ سامنے آتا ہے تو اسے جمعیۃ کے دفتر کو مطلع کیا جانا چاہیے کہ مساجد اور مدارس کا تحفظ ضروری ہے۔

مولانا خالد بیگ نے کہاکہ اکبر کے دین الٰہی کے بعد موجودہ دور میں سب سے بڑا فتنہ این آر سی مسلمانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچائے گا۔ دین پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گا دین اسلام کی کسی سازش سے ختم نہیں ہو سکتا ۔ حکمراں کی نئی تعلیمی پالیسی خطرناک ثابت ہوگی۔ نئی تعلیمی پالیسی کے خلاف مسلمانوں میں بیداری کی ضرورت ہے۔ جنرل سکریٹری اتر پردیش محمد مدنی نے جماعت کے کام پر روشنی ڈالی۔

مہمان خصوصی قومی صدر مولانا محمود مدنی نے کہا کہ صورتحال یقینی طور پر خطرناک ہے لیکن پہلی بار ملت کو اس صورت حال کا سامنا نہیں ہے ،اگر ہم صورت حال پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ملت نے اس سے بھی زیادہ مشکل صورتحال کا ہمت سے سامنا کیا ہے، ہم صبر اور اتحاد کےساتھ حالات کا مقابلہ کریں گےاور ہمیں اللہ کی مدد بھی ملے گی۔ مولانا محمود مدنی نے مزید کہا کہ ایک مقصد کے ساتھ تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے ، انہوں نےکہا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کےلیےدینی تعلیم کولازمی بنائیں۔ معاشرتی برائیوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہونے کی ضرورت ہےاس کےعلاوہ مولانا محمود مدنی نے جمعیۃ کے انتخابی عمل ، دینی تعلیمی بورڈ اور دیگر نکات پر بھی تفصیلی خیالات کا اظہار کیا۔

آخر میں مفتی سید محمد عفان منصورپوری نے بچوں اور نئی نسل کے لیے عصری علم کے ساتھ دینی تعلیم کی اہمیت پر نقطہ نظر سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا۔موجودہ حالات میں دین کی حفاظت اور فروغ کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے تحریک چلائی جائے ۔ کامیابی کے لیے ضروری ہےکہ ہماری صفحوں میں اتحاد و اتفاق ہو یہ صرف قرآن اسلام پر عمل کرنے سے ہی ممکن ہے۔جمعیۃ علماء ہند کا دینی تعلیمی نظام بچوں میں عصری علم کو دینی تعلیم کے ساتھ جوڑنے کی ایک کوشش ہے۔ تمام لوگوں کو علاقے میں مکاتیب کی ترقی کی فکر ہونی چاہیے۔آخر میں ریاستی نائب صدر مفتی عبدالرحمٰن کی دعا سےاجلاس کا اختتام ہوا۔

اس موقع پر ماسٹرذاکر حسین کاظمی، ڈاکٹر سراج الدین ہاشمی، قاری محمد یامین، حافظ محمد فرمان، عادل رشید، مولانا عبدالجبار احمد،مولانا کلیم اللہ ، مولانا عبدالمعین،مفتی جمیل احمد، مولانا عبدالرشید ،حافظ عبید اللہ، مولانا عبدالحئی، مفتی بن یامین، قاری ذاکراور مولانا سلیم کے علاوہ اتر پردیش کے تمام اضلاع کےنمائندے موجود تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN