اردو
हिन्दी
اکتوبر 19, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مدھیہ پردیش میں شہریوں کے حقوق محفوظ نہیں ہیں:جماعت اسلامی ہند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مدھیہ پردیش میں شہریوں کے حقوق محفوظ نہیں ہیں:جماعت اسلامی ہند
69
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

”جمہوریت، شہری آزادیاں، اقلیتوں کے حقوق، قانون کی حکمرانی، بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست مدھیہ پردیش میں کمزور پڑ گئے ہیں“۔ یہ تاثر جماعت اسلامی ہند کے چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ وفد کا ہے جو مدھیہ پردیش کے مختلف شہروں اجین، اندور، دیواس اور بھوپال میں مسلمانوں پر بربریت اور ہجومی تشدد کے متعدد واقعات کے بارے میں تحقیقات کے لئے گیا تھا۔

اس وفد میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر، نیشنل سکریٹری ملک معتصم خاں، معاون سکریٹری ندیم خان اور انعام الرحمن شامل تھے۔وفد نے یہ تاثر جماعت کے ماہانہ آن لائن کانفرنس میں پیش کیا۔ایک سوال کے جواب میں فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے کہا کہ مسلم طبقے کے غریبوں کو آسان ہدف سمجھ کر منتخب کیا جارہا ہے کیونکہ ان کے لئے جسمانی اور قانونی طور پر اپنا دفاع کرنا مشکل ہوتا ہے۔

ٹیم نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یوپی اور مدھیہ پردیش کے حکمراں کے درمیان اقلیتوں پر ظلم کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کا مقابلہ ہے تاکہ سیاسی فائدہ حاصل کرسکیں۔ اس وقت ریاست میں صورت حال یہ ہے کہ پولیس جانبداریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرین کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کررہی ہے اور متاثرین کو ہی ملزم قرار دے کر جیل بھیج رہی ہے جبکہ جرائم کرنے والوں کے خلاف معمولی دفعات لگائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے وہ تھانہ سے ہی چھوٹ جاتے ہیں۔آج صورت حال یہ ہے کہ مدھیہ پردیش میں یوم آزادی منانے اور اپنے رہنما کا نام لے کر نعرہ لگانا سماج دشمن عناصر کے لئے مسلمانوں کو جسمانی طورپر نشانہ بنانے کا بہانہ بن رہا ہے۔ یہ جمہوریت اور شہری آزادیوں کے لئے افسوسناک ہے۔

ریاست میں دیکھا گیا ہے کہ متاثرین، ان کے خاندان اور یہاں تک کہ مسلم کمیونٹی اور ان کے رہنما کی حمایت میں انصاف پسند افراد اور سیاسی قائدین کم نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے ہی بل بوتے پر ناانصافیوں کا مقابلہ کررہے ہیں۔یہ بھی انکشاف ہوا کہ گرفتارشدہ افراد کے خلاف بغاوت جیسے سنگین الزمات عائد کئے جارہے ہیں اور ایف آئی آر درج کرتے ہوئے قانون کی پاسداری نہیں کی جارہی ہے۔کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ آٹھ سال پہلے مظفر نگر میں انتہائی وحشیانہ فرقہ وارانہ تشد د دیکھا گیا تھا لیکن اب اسی جگہ پر ’کسان مہا پنچایت‘ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ نفرت اور مذہبی بنیادوں پر طبقات میں تفریق پیدا کرنے والی طاقتوں کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور یہاں ہندو اور مسلمان باہمی پیارو محبت اور یکجہتی کے ساتھ رہیں گے۔ ان کا یہ عزم دراصل نفرت پر محبت کی جیت کا پیغام ہے، ہم اس کی مکمل تائید کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ہند ملک کے تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ متحد ہوجائیں اور اسے تباہی کے اس راستے سے بچائیں جدھر فرقہ پرست طاقتیں ملک کو لے جانے کی کوشش کررہی ہیں۔کانفرنس میں شعبہ خواتین کی سکریٹری محترمہ رحمت النساء نے ملک کی موجودہ صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماحول خواتین کے حق میں بالکل نہیں ہے۔ رابعہ سیفی کو جس طرح بربریت کا شکار بنایا گیا،یہ ہماری جمہوریت پر ایک بدنما داغ ہے۔ یہاں ’بیٹی بچاؤ‘ کا نعرہ دیا جاتا ہے مگر آج تک ہم ایسا ماحول بنانے میں ناکام رہے جس میں خواتین گھر کے باہر یا کام کی جگہ پرخود کو محفوظ سمجھیں۔ انہوں نے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے اور مقتولہ کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دیئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار
خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

18 اکتوبر
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج
خبریں

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

18 اکتوبر
44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر
خبریں

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

17 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

44بلین ڈالر میں بک گیا ٹوئٹر

امبانی کی ریلائنس کو اسٹارلنک کا جواب، ایلون مسک کی کمپنی بولی ’بھارت کو انٹرنیٹ دینے کے لیے تیار‘

تو یہ ہے ٹرمپ کا اصلی کھیل کہا ہمارا ہدف ایران کا تیل، خرگ پر قبضہ وینزوئیلا کی مثال دی، گراؤنڈ آپریشن کی تیاری

ٹرمپ کا روسی تیل خریدنے والے ممالک کو ریلیف، بھارت پر 100 فیصد ٹیرف کا خطرہ ٹل گیا؟

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026

اکتوبر 17, 2026

حالیہ خبریں

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

کولکاتا درگا پوجا پنڈال میں بھگدڑ، 19 افراد ہلاک؛ منتظمین سمیت 7 گرفتار

اکتوبر 18, 2026
لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

لندن میں ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے، SIR اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف احتجاج

اکتوبر 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN