اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

گراؤنڈ رپورٹ: کورونا کے بعد ڈینگو- اسپتال اب بھی بیمار اور مریض آج بھی لاچار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
گراؤنڈ رپورٹ: کورونا کے بعد ڈینگو- اسپتال اب بھی بیمار اور مریض آج بھی لاچار

فیروز آباد : اسپتال کے باہر کاخوفناک منظر

16
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

فیروز آباد : (ایجنسی)

اتر پردیش کے ضلع فیروز آباد میں ڈینگو اور وائرل بخار کی وجہ سے معصوم بچوں کی موت کا سلسلہ تھم نہیں رہا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں 100 سے زائد جانیں جاچکی ہیں، جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔ صحت کا نظام اتنا کمزور ہے کہ علاج نہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو گود میں لئے در – در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

دی کوئنٹ کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے کورونا وبا کی دو لہروں کا دردجھیل چکا اترپردیش اب ڈینگو اور وائرل بخار کی زد میں ہے ،حالانکہ ریاست کے مکھیا سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے اس سال کے مئی میں ہی اعلان کر دیا تھا کہ ان کی سرکار کووڈ کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیےتیار ہے۔

تیاریوں کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ممکنہ تیسری لہر بچوں کو متاثر کرسکتی ہے اور اسی لحاظ سے ضلع اور سرکاری اسپتالوں کے پیڈیاٹرک وارڈز میں بستروں کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اس دعوے کے چار مہینےبعد جب زمینی حقیقت جاننے کی کوشش میںفیروز آباد میڈیکل کالج پہنچا گیا توصورتحال جوں کی توں تھی۔ ضلع میں ڈینگو وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے اور طبی نظام بھی دم توڑ چکا ہے ۔ اپنے معصوم ،بیمار بچوں کو گودمیں لئے ہوئے والدین کبھی او پی ڈی تو کبھی رجسٹریشن تو کبھی ٹیسٹنگ کاؤنٹر کے باہر علاج کی فریاد لے کر پہنچ رہے ہیں لیکن مناسب علاج نہ مل پانے کی وجہ سے مایوس ہیں۔

دی کوئنٹ نے بتایا کہ سریندر کمار کی 9 ماہ کی بیٹی نکیتا 2 دن سے آنکھیں نہیں کھول پائی ہے، نہ کچھ کھایا اور نہ پیا۔ ابتدائی رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ نکیتا کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹ 38000 تک گر گیا ہے لیکن اسپتال میں ایڈم نہیں کیا گیا ۔

اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ان کے بچوں کی حالت بگڑنے پر اسپتال اپنے ہاتھ کھڑے کر دے رہا ہے ۔ بدحواس تیمادار نازک حالت میں اپنے بچوں کو آناً فاناً میں آگرہ اوردہلی کےبڑے اسپتالوں میں لے کر بھاگتے ہیں ۔

فیروز آباد میڈیکل کالج میں بد حالی کا عالم یہ ہے کہ ایک خاتون علاج میں لاپروائی کا الزام لگاتے ہوئے معائنہ پر آئے آگرہ کمشنر کی گاڑی کے سامنے لیٹ گئی ۔ موقع پر موجود افسران کے ذریعہ فوراً کارروائی کی یقین دہائی کرائی گئی لیکن نتیجہ کچھ نہیں نکلا۔ اس واقعہ کے کچھ دیر بعد خاتون کے 11 سال کی بہن کی موت ہوگئی۔

علاج میں بھلے ہی لاکھ لاپروائی ہو رہی ہو لیکن موت کی تعداد میں ہو رہے کھیل میں سرکار ایک بار پھر گھری ہوئی نظر آرہی ہے ۔ یوگیندر نازک حالت میں اپنی 6 سال کی بیٹی وشنوی کو گود میں لے کر اسپتال پہنچے ۔ کچھ دیر بعد ان کی بیٹی کی موت ہوگئی۔

لیکن وشنوی کی موت حکومتی اعداد و شمار سے غائب تھی۔ اس دن جاری ہونے والے سرکاری بلیٹن میں اسپتال انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے یہاں ایک بھی موت نہیں ہوئی۔ ضلع افسر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اموات کا آڈٹ کیا جا رہا ہے اور اب تک 60 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN