اردو
हिन्दी
مئی 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

انفوسس کے بعد ’پنچ جنیہ‘ کا ایمیزون پر حملہ ،ایسٹ انڈیا کمپنی سے موازنہ کیا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
انفوسس کے بعد ’پنچ جنیہ‘ کا ایمیزون پر حملہ ،ایسٹ انڈیا کمپنی سے موازنہ کیا
33
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی( ڈی ڈبلیو)

ہندو قوم پرست جماعتوں اور بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی مربی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کا ترجمان سمجھے جانے والے ہندی ہفت روزہ’پنچ جنیہ‘ نے اپنے تازہ شمارے میں امریکہ کی سب سے بڑی ای- کامرس کمپنی ایمیزون کو ‘ایسٹ انڈیا کمپنی 2.0‘ قرار دیتے ہوئے اس پر بھارت کی ثقافت کے خلاف کام کرنے نیز اپنے مفاد میں حکومتی پالیسیاں بنانے کے لیے کروڑوں روپے رشو ت دینے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

اخبار نے لکھا ہے،”ایسٹ انڈیا کمپنی نے انڈیا پر قبضہ کرنے کے لیے اٹھارہویں صدی میں جو کچھ کیا تھا وہی سب کچھ ایمیزون کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔‘‘

पाञ्चजन्य यानी बात भारत की।
पढ़िये आगामी अंक –#अमेज़न ऐसा क्या गलत करती है कि उसे घूस देने की जरूरत पड़ती है? क्यों इस भीमकाय कंपनी को देसी उद्यमिता, आर्थिक स्वतंत्रता और संस्कृति के लिए खतरा मानते हैं लोग#Vocal_for_Local@epanchjanya pic.twitter.com/eCimaplnKJ

— Hitesh Shankar (@hiteshshankar) September 26, 2021

’پنچ جنیہ‘ کے ایڈیٹر ہتیش شنکر نے نئے شمارے کا سرورق ٹوئٹ کیا ہے، جس پر ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس کی تصویر ہے۔ یہ شمارہ 3 اکتوبر کو بازار میں آئے گا۔

خیال رہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے بارے میں یہ عام تاثر ہے کہ آر ایس ایس کے اشارے کے بغیر وہ ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھا سکتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی سے لے کر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر وزرائے اعلیٰ نیز گورنروں کی اور تمام اہم آئینی و دیگر عہدوں پر تقرری اور حکومت کی تمام اہم پالیسیاں آر ایس ایس کی منظوری کے بعد ہی روبہ عمل آتی ہیں۔

’پنچ جنیہ‘ نے ایمیزون کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بھارتی منڈی میں اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتی ہے،’’اس نے ایسا کرنے کے لیے معیشت، سیاست اور بھارتی شہریوں کی انفرادی آزادی پر قبضے جمانے شرو ع کر دیے ہیں۔‘‘

اخبار نے ایمیزون کے بھارتی عہدیداروں پر رشوت دینے کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا ہے،”آخر کمپنی نے ایسا کون سا غلط کام کیا تھا، جس کی وجہ سے اسے رشوت دینے کی ضرورت پڑ گئی۔ آخر یہا ں کے عوام اس کمپنی کو بھارت کے انٹر پرینیورشپ، اقتصادی آزادی اور ثقافت کے لیے خطرہ کیوں سمجھتے ہیں۔‘‘

ایمیزون پر یہ الزام بھی ہے کہ اس نے کئی پراکسی کمپنیاں بنا رکھی ہیں اور اپنے حق میں پالیسیاں بنانے کے لیے بھارتی عہدیداروں کو بھاری رشوت دی ہے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس نے ان الزامات کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے مودی حکومت نے کہا تھا کہ ایمیزون کے خلاف عائد رشوت کے الزامات کی مکمل تفتیش کرائی جائے گی۔ حالانکہ ایمیزون نے ان الزامات کی تردید کی تھی اور ان کی اپنی سطح پر انکوائری کرانے کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق ایمیزون نے بھارت میں اپنے نمائندوں کے ذریعہ سن 2018 سے سن 2020کے دوران بھارتی عہدیداروں کو 8546 کروڑ بھارتی روپے یا تقریباً 1.2 ارب امریکی ڈالر ادا کیے تھے۔ ایمیزون ایک بھارتی کمپنی فیوچر گروپ کے ٹیک اوور کے معاملے میں بھی قانونی اڑچن کا شکار ہو گئی ہے۔ بھارت میں کمپنیوں کے مابین مسابقت کو ریگولیٹ کرنے والا ادارہ کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی) اس کی تفتیش کر رہا ہے۔

’پنچ جنیہ‘ میں شائع مضمون میں ایمیزون کے ویڈیو پلیٹ فارم ‘پرائم ویڈیو‘ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔اس میں ایمیزون پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر ایسی فلمیں اور ویب سریز ریلیز کررہی ہے، جو بھارتی ثقافت کے خلاف ہیں۔

آر ایس ایس سے وابستہ تنظیم سودیشی جاگرن منچ ایمیزون کے خلاف کارروائی کے لیے ایک عرصے سے مطالبہ کرتا رہا ہے۔

ہندو قوم پرستی کی ترویج و اشاعت اور مسلم مخالفت کے لیے مشہور’پنچ جنیہ‘ اس سے پہلے بھی کئی دیگر کمپنیوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔

چند ہفتے قبل ہی اس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بھارتی ملٹی نیشنل کمپنی انفوسس کو نشانہ بنایا تھا۔ انفوسس دنیا کے پچاس سے زائد ملکوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق خدمات فراہم کرتی ہے۔بھارتی کارپوریٹ ورلڈ کی متعدد اہم شخصیات نے اس طرح کے الزام پر حیرت اور تشویش کا اظہار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے الزامات سے بھارتی کمپنیوں کی حوصلہ شکنی ہو گی۔

First, Piyush Goyal called Tata's "Anti-National",then RSS mouthpiece Panchjanya calls Infosys-Ánti National

It is crystal clear that this Govt wants to ally with a select group of cronies ONLY

Those who may not co-opt with them are labelled Anti Nationals!

Revival like this? pic.twitter.com/wkGMSHs27M

— Rachit Seth🇮🇳 (@rachitseth) September 5, 2021

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بھی کہا تھا کہ انفوسس کے متعلق یہ مضمون ‘درست نہیں‘ ہے۔

اس معاملے پر کافی ہنگامہ ہونے کے بعد آر ایس ایس کے ترجمان سنیل امبیڈکر نے ٹوئٹ کرکے یہ وضاحت پیش کرنے کی کوشش کی تھی، ”پنچ جنیہ آر ایس ایس کا ترجمان نہیں ہے اور مضمون میں جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے، یہ ضروری نہیں کہ آر ایس ایس اس سے متفق ہو۔‘‘ حالانکہ بھارت میں عام تاثر یہی ہے کہ ہندی ہفت روزہ’پنچ جنیہ‘ اور انگلش ہفت روزہ ‘آرگنائزر‘ آر ایس ایس کے ترجمان ہیں کیونکہ ان کے مدیران کا انتخاب آرایس ایس کی ایک کمیٹی کرتی ہے اور ان کے دفاتر بھی آر ایس ایس کی عمارت میں ہی واقع ہیں۔

’پنچ جنیہ‘نے الزام لگایا تھا کہ بھارتی انکم ٹیکس محکمے کے نئے آفیشل پورٹل کو تیار کرنے والی کمپنی انفوسس نے جان بوجھ کر اس میں کچھ پیچیدگیاں کی ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نے الزام لگایا تھا کہ انفوسس نے ایسا مودی حکومت کو بدنام کرنے کے مقصد سے کیا تھا۔ انفوسس کے اعلی عہدیدار سابقہ کانگریسی حکومت کے قریبی رہے ہیں۔

مودی کابینہ کے ٹیکسٹائل اور کامرس کے وزیر پیوش گوئل نے بھی آٹو موبائل اور دیگر اشیاء بنانے والی بھارت کی معروف ملٹی نیشنل کمپنی ٹاٹا گروپ پر نکتہ چینی کی تھی۔ گوئل نے کہا تھا کہ اس کمپنی کی سرگرمیاں قومی مفادات کے مطابق نہیں ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN