اردو
हिन्दी
جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

انسانی حقوق کے بارے میں’ جابندارانہ ‘ سوچ جمہوریت کے لیے نقصان دہ: وزیراعظم مودی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
انسانی حقوق کے بارے میں’ جابندارانہ ‘ سوچ جمہوریت کے لیے نقصان دہ: وزیراعظم مودی
52
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (ایجنسی)

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کسی کا نام لئے بغیر مخالفین پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کو ایک بات پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر آتی ہیں ، لیکن ایسے لوگوں کو دوسری طرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی نظر نہیں آتیں اور اس طرح کا سلیکٹیو اپروچ جمہوریت کے لیے خطرہ ہے۔ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی) کے 28 ویں یوم تاسیس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ انسانی حقوق سے متعلق ایک اور پہلو بھی ہے ، جس پر میں آج بات کرنا چاہتا ہوں۔ حالیہ برسوں میں کچھ لوگوں نے اپنے مفادات کو دیکھتے ہوئے انسانی حقوق کو اپنے طریقے سے سمجھنا شروع کیا ہے۔ انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی تب ہوتی ہے جب اسے سیاسی چشمہ سے دیکھا جاتا ہے ، سیاسی نفع و نقصان کے ترازو سے تولا جاتا ہے۔ اس طرح کا سلیکٹیو رویہ جمہوریت کے لیے اتنا ہی نقصان دہ ہے۔ ایک ہی طرح کے کسی واقعہ میں کچھ لوگوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی نظر آتی ہے اور کچھ اسی طرح کے دوسرے واقعات میں ان ہی لوگوں کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں دکھتی۔ اس قسم کی ذہنیت انسانی حقوق کو بہت نقصان پہنچاتی ہے۔ ایسے لوگوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ تقریب آج ایسے وقت میں منعقد کی جا رہی ہے جب ہمارا ملک اپنی آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ ہم صدیوں تک اپنے حقوق کے لیے لڑتے رہے۔ بحیثیت قوم ، ایک معاشرے کے طور پر ناانصافی اور مظالم کی مزاحمت کی۔ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا جنگ عظیم کے تشدد میں لپٹی ہوئی تھی ، ہندوستان نے پوری دنیا کو’حقوق اور عدم تشدد‘ کے نظریہ کو پیش کیا۔ یہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے کہ آج امرت مہوتسو کے ذریعے ہم مہاتما گاندھی کے ان اقدار اور نظریات پر قائم رہنے کا عہد کر رہے ہیں۔ نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا ہمارے باپو کو انسانی حقوق اور انسانی اقدار کی علامت کے طور پر دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس ، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘ کے بنیادی منتر پر چل رہا ہے۔ ایک طرح سے ، یہ انسانی حقوق کو یقینی بنانے کی بنیادی روح ہے۔ کئی برسوں کے دوران ملک نے مختلف سطحوں پر ، مختلف سطحوں پر ہونے والی ناانصافیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ کئی دہائیوں سے مسلم خواتین تین طلاق کے خلاف قانون کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔ تین طلاق کے خلاف قانون بنا کر مرکزی حکومت نے مسلم خواتین کو نئے حقوق دیئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کام کے کئی شعبے خواتین کے لیے کھول دئیے گئے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ وہ دن میں 24 گھنٹے سکیورٹی کے ساتھ کام کر سکیں۔ دنیا کے بڑے ممالک ایسا کرنے کے قابل نہیں ہیں لیکن آج ہندوستان کریئروومین کو 26 ہفتوں کی زچگی کی چھٹی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی دہائیوں میں ایسے کئی مواقع دنیا کے سامنے آئے ہیں ، جب دنیا ا غلط فہمی کا شکارہوئی ہے لیکن ہندوستان انسانی حقوق کے حوالے سے ہمیشہ سے حساس رہا ہے۔ ہماری تحریک آزادی ، ہماری تاریخ ، ہندوستان کے لیے انسانی حقوق ، انسانی حقوق کے اقدار کے لیے تحریک کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ ہم صدیوں تک اپنے حقوق کے لیے لڑتے رہے۔ بحیثیت قوم ، ایک معاشرے کے طور پر ، ناانصافی اور مظالم کی مزاحمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کورونا دور میں غریب ، بے سہارا اور بوڑھے لوگوں کو براہ راست ان کے کھاتوں میں مالی امداد دی گئی ہے۔ مہاجر مزدوروں کے لیے ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ کی سہولت بھی شروع کر دی گئی ہے ، تاکہ انہیں ملک میں جہاں بھی جائیں راشن کے لیے بھٹکنا نہ پڑے۔ ہمارے معذور بھائیوں اور بہنوں کی طاقت کیا ہے ، ہم نے حالیہ پیرالمپک میں اس کا دوبارہ تجربہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب جو کبھی کھلے میں رفع حاجت کے لیے جانے پر مجبور ہوتا تھا ، جب غریب کو بیت الخلا ملتا ہے تو اسے عزت بھی ملتی ہے ، جس غریب کو پہلے بینک میں جانے کی ہمت نہیں ہوتی تھی اس غریب کا جن دھن اکاونٹ کھلتا ہے تو اس میں حوصلہ آتا ہے،ان کی عزت بڑھ جاتی ہے۔

وزیر اعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب لکھیم پور کھیری میں چار کسانوں کو کچلنے اور قتل کرنے کے معاملے پر غم و غصہ ہے۔ اس حملے میں ایک ملزم مرکزی وزیر اجے مشرا کا بیٹا آشیش مشرا ہے۔

واضح رہے کہ لکھیم پور کھیری واقعے میں کسانوں کو اس وقت گاڑی نے کچل دیا جب وہ پرامن مظاہرہ کر رہے تھے۔ آشیش مشرا کی گرفتاری کے بعد یوپی پولیس نے اس سے تین دن کا ریمانڈ حاصل کیا ہے۔ تاہم یہ قدم یوپی حکومت نے سپریم کورٹ کی سخت سرزنش کے بعد اٹھایا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر
خبریں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

02 جولائی
رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 2, 2026

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN