اردو
हिन्दी
جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نئے جوش کے ساتھ چوبیسواں کل ہند اردو کتاب میلہ منعقد کرے گی کونسل: شیخ عقیل احمد

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
نئے جوش کے ساتھ چوبیسواں کل ہند اردو کتاب میلہ منعقد کرے گی کونسل: شیخ عقیل احمد
223
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: (پریس ریلیز)

اردو کے تئیں مالیگاؤں کے شائقین زبان و ادب کی محبت اور انجمن محبانِ اردو کتب مالیگاؤں کی درخواست کو مدِنظر رکھتے ہوئے قومی اردو کونسل نے اپنا چوبیسواں اردو کتاب میلہ مالیگاؤں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے بتایا کہ اس بار کتاب میلہ 9 دن کے بجائے 10 دن (3 تا 12 دسمبر 2021) تک جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ 19 سے پورا ملک متاثر ہوا تھا جس کی وجہ سے گذشتہ سال کتاب میلے کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا، مگر اب حالات قدرے سازگار ہورہے ہیں اور بیشتر سرگرمیاں معمول پر لوٹ رہی ہیں، اس لیے کونسل اردو زبان و ادب کے فروغ اور بالخصوص نئی نسل کو کتابوں سے جوڑنے کی مہم کے تحت مالیگاؤں میں کتاب میلہ منعقد کرنے جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کتاب میلے میں حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی کووڈ 19 سے متعلق سبھی احتیاطی تدابیر اور ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔

میلے کے مقام کے تعین اور دیگر انتظامی امور کے تعلق سے صلاح و مشورہ کی غرض سے میلے کے انچارج جناب اجمل سعید (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر) نے مالیگاؤں کا دورہ کیا اور وہاں کے اعلیٰ سرکاری افسران اور مقامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات کی جس کی رپورٹ انھوں نے ڈائریکٹر قومی اردو کونسل کو سونپی۔ مالیگاؤں کے ایڈیشنل ایس پی، ایس ڈی ایم اور معزز شخصیات کو میلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ سبھی افسران اور ذمہ داران حکومت نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی کو مبارک باد دیتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح ہوکہ2014 میں مالیگاؤں ریجنل اردو کتاب میلے کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے قومی اردو کونسل نے مالیگاؤں سوسائٹی آف ایجوکیشن کے تعاون سے چوبیسواں کل ہند اردو کتاب میلہ ایٹی ٹی ہائی اسکول اور مراٹھا ہائی اسکول مالیگاؤں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میلے کے دوران کتابوں کے اسٹال مراٹھا ہائی اسکول میں لگیں گے جبکہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں کیا جائے گا۔ کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد کے مطابق اس کتاب میلے کا بنیادی تھیم نوجوان نسل اور ادب اطفال ہے اور اس میں ادب اطفال پر مشتمل کتابوں کی نمائش پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انھوں نے مالیگاؤں ایجوکیشن سوسائٹی سمیت اردو کی سبھی فعال اور سرگرم شخصیات اور مقامی تنظیموں سے جڑے ہوئے افراد سے کتاب میلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی اور امید ظاہر کی ہے کہ گذشتہ میلے کی طرح اس بار بھی مالیگاؤں کے شیدائیان اردو زبان و ادب کتاب میلے کو کامیابی سے ہم کنار کرانے میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر
خبریں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

02 جولائی
رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 2, 2026

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN