اردو
हिन्दी
جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ملک میں قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کا استحکام ہو: جماعت اسلامی ہند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ملک میں قانون کی بالادستی اور جمہوری اقدار کا استحکام ہو: جماعت اسلامی ہند
42
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

جماعت اسلامی ہند کی مجلس نمائندگان نے اپنی قرارداد میں حکومت اور باشندگان ملک پر زور دیا ہے کہ وہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے اور جمہوری اقدار کو پامال ہونے سے بچانے کے لئے اپنا مثبت رول ادا کریں۔ مجلس نمائندگان نے سماج میں بڑھتی ہوئی نفرت اور بعض افراد اور گروہوں کی جانب سے کمزور طبقات اور مسلمانوں کے خلاف ہورہے مسلسل مظالم اور جارحیت کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حالات ملک کے لیے نہایت نقصان دہ ہیں اور پوری دنیا میں ملک کی شبیہ کو بگاڑنے کا سبب بن رہے ہیں۔ سماج میں نفرت پھیلا کر بعض سیاسی طاقتیں وقتی فائدے تو حاصل کرسکتی ہیں لیکن اس کے نہایت منفی اثرات ملک و سماج پر پڑیں گے۔ باشندگان ملک کو اس سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مجلس نمائندگان جماعت اسلامی ہند کا وسط میقاتی اجلاس گزشتہ 10 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوا۔ مجلس نمائندگان جماعت اسلامی ہند کے شورائی نظام کی مقتدر مجلس ہے جس میں ملک بھر سے 157 افراد بشمول 29 خواتین شامل ہیں۔ اس اجلاس نے ملک کی سیاسی، سماجی اور معاشی صورتحال کے علاوہ ملت کو درپیش چیلنجوں اور خواتین سے متعلق مسائل پر قرار دادیں منظور کیں۔

کسانوں کی جانب سے ایک سال سے جاری احتجاج کو جمہوری اور پُرامن قرار دیتے ہوئے اجلاس نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہند کسانوں کی تحریک کو بزور کچلنے کے بجائے ان کے مطالبات کے ساتھ سنجیدہ رویہ اختیار کرے۔

خواتین سے متعلق قرار داد میں جماعت نے خواتین، نوعمر اور کمسن لڑکیوں پر ہورہے مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں خواتین کی عصمت دری اور اہانت کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں۔ مجرم یا تو قانون کی گرفت میں نہیں آتے یا آتے بھی ہیں تو انہیں جلد قرار واقعی سزا نہیں ملتی۔ دوسری جانب سماج میں خواتین کے حقوق سے متعلق حساسیت کمزور پڑتی جارہی ہے۔ خواتین کے تحفظ اور ان کے حقوق کی حفاظت کے لیے سماج اور حکومت دونوں کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔

مجلس نمائندگان نے ملک میں بڑھتی بے روزگاری،سنگین معاشی بحران، بے تحاشا بڑھتی قیمتوں پر تشویش ظاہر کی ہے اور بعض سرکاری اداروں کی نجکاری پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایر انڈیا اور ریلوے جیسے ملک کے بڑے اداروں کو نجی کمپنیوں کے حوالے کرنے جیسے اقدامات سے اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ موجودہ حکومت، معاشی پالیسیوں میں ریاست کے فلاحی و رفاہی کردار کی بجائےسرمایہ دارانہ استحصالی رجحان کو اختیار کررہی ہے جو ملک کے لیے کسی طرح بہتر نہیں ہے۔ نجکاری کے ان فیصلوں سےیہ بات بھی عیاں ہوجاتی ہے کہ حکومت ایسے بڑے اداروں کو چلانے کی اہلیت نہیں رکھتی ہے۔

گزشتہ دنوں منظور کیے گئے بعض قوانین کے سلسلے میں مجلس نمائندگان کا احساس ہے کہ ان قوانین کی آڑ میں حکومت کے سیاسی مخالفوں، اقلیتوں اور بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنانا اور دستور میں دی گئی ان کی آزادیوں پر قدغن لگانا مقصود ہے۔ اجلاس اس پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر
خبریں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

02 جولائی
رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 2, 2026

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN