نئی دہلی: (ایجنسی)
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ ملک کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ ارون مشرا نے منگل کو یہ بات کہی۔ پی ایم نریندر مودی اور امت شاہ دونوں کی موجودگی میں جسٹس ارون مشرا نے کہاکہ غیر ملکی طاقتوں کے ذریعہ بھارت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگانا چلن بن گیا ہے ۔ قومی انسانی حقوق کمیشن ( این ایچ آر سی ) کے 28 سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد پروگرام میں جسٹس مشرا نے کہاکہ اس کا سہرا آپ کو ہے ،مسٹر شاہ کی۔ جموں وکشمیر میں نئے دور کی شروعات ہوئی ہے ۔
سپریم کورٹ کے سابق جج ارون مشرا نے جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے اور اسے دو مرکز کے زیر انتظام خطے میں بانٹنے کے مرکزی سرکار کے اقدام کے حوالہ سے امت شاہ کو اس کا سہرا دیا۔ وزیر داخلہ کے طور پر شاہ نے پارلیمنٹ میں یہ بل پیش کیا تھا۔ غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ کے ریٹائر جسٹس ارون کمار مشرا کو اسی سال جون ماہ میں قومی انسانی حقوق کمیشن کا نیا سربراہ بنایا گیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدرات والی کمیٹی نے ان کے نام کو منظوری دی تھی ۔ سپریم کورٹ کا جج رہتے ہوئے پی ایم مودی کی تعریف کرنے کو لے کر بھی جسٹس مشرا بحث میں آئے تھے ۔










