کانپور : (ایجنسی)
اسمبلی انتخابات 2022 کے لئے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر و سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے صنعتی شہر کانپور سے منگل کو سماج وادی وجے رتھ یاترا کا آغاز کیا۔ یہاں جاج مئو گنگا پل چیک پوسٹ چنگی پر کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔
نوٹ بندی کے وقت کانپور دیہات کے جھنجھک میں پیداہوئے خزانچی ناتھ نے وجے رتھ یاترا کو پارٹی کا جھنڈا دکھا کر روانہ کیا ۔ اکھلیش نے رتھ پر چڑھنے کے دوران میڈیا سے بات کی۔ انہوںکہاکہ لکھیم پور میں گاڑی سے کسانوں کو نہیں قانون کو روندا گیا ہے ۔ اس واقعہ کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ تمام کو معلوم تھا کہ گاڑی میں کون بیٹھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ریاست میں سماج وادی پارٹی نے وجے رتھ یاترا نکالی ہے تب تب پردیش میں تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے یاترا کے دوران ہر طبقے کے پاس جانے کی بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ کانپور صنعتی شہر تباہ ہو چکا ہے ۔ اکھلیش یادو کا قافلہ منگل کو صبح تقریباً 12 بجے جاج مئو گنگا پل پہنچا ،جہاں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔

جس کے بعد انہوں نے 2022 کے اسمبلی انتخابات کے لیے سماج وادی وجے یاترا کی شروعات کی۔ یاترا کے دوران سابق وزیر اعلیٰ پوری ریاست کا دورہ کریں گے۔ اس کے ساتھ عوام کو ریاست کی بی جے پی حکومت کی ناکامیاں بتائیں گے ۔ مہنگائی ،خواتین کو ہراسا ں کرنے پر بی جے پی کوگھیر ا ۔
انہوں نے کہا کہ ایس پی حکومت میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کی جانکاری دیں گے۔ اس وجے یاترا کے ساتھ وہ سماج وادی پارٹی کے کارکنوں میں نئی توانائی بھریں گے۔ جس کے ذریعہ وہ اسمبلی انتخاب میں جیت حاصل کرنے کا دعویٰ کررہے ہیں۔ اکھلیش نے اپنے رتھ نما بس میں چھت سے کھڑے ہو کر کارکنوں کا خیرمقدم کیا ۔
اکھلیش نے کہا کہ جب بھی ایس پی کی یاترا ریاست میں آئی ہے۔ تب تب پردیش میں تبدیلی آئی ہے ۔ اکھلیش نے کہاکہ یہ رتھ یاترا کے ذریعہ سے وہ کسانوں، بزرگوں کا آشیرواد لیں گے ۔ انہوں نے لکھیم پور کھیری کے واقعہ کے بارے میں کہاکہ لکھیم پور میں کسانوں کے ساتھ ساتھ قانون کو بھی کچلا گیا ہے ۔
ان کا وفد متاثرہ خاندانوں سے ملنے کے لیے لکھیم پور گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ کانپور یوپی کا ایک صنعتی شہر ہے۔ یہاں حکومت نے صنعتوں کو ٹھپ کردیا ہے۔ اس لیے یاترا کی شروعات کانپور سے کی گئی ہے ۔










