اردو
हिन्दी
جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

دارا شکوہ ، اشفاق اللہ اور حسن خان میواتی جیسے ہیروزپر فخر کرنا چاہئے: موہن بھاگوت

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
دارا شکوہ ، اشفاق اللہ اور حسن خان میواتی جیسے ہیروزپر فخر کرنا چاہئے: موہن بھاگوت
301
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے ونایک دامودر ساورکر کے سلسلے میں تاریخ میں نظریاتی امتیاز کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگراس وقت ساورکرکی بات سنی ہوتی تو شاید ہندوستان کا بٹوارہ نہیں ہوتا ۔ موہن بھاگوت نے یہاں امبیڈکرانٹرنیشنل فاؤنڈیشن میں معروف صحافی ادھے مہورکر اور پروفیسر چیرایو پنڈت کی جانب سے مشترکہ طور پر ویر ساورکر پر لکھی گئی کتاب کے رسم اجرا کے موقع پران باتوں کا اظہار کیا ۔ پروگرام کی صدارت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی ۔

موہن بھاگوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ساورکر نے ہندوستان کی قومیت کا سب سے پہلا اعلان کیا تھا۔ ان کی قوم پرستی پوری دنیا کے اتحاد اور انسانیت پرمرکوزتھی ۔ انہوں نے ہمیشہ سرسید احمد خان کے کردار اور مسلم لیگ کے کردار پرتبادلہ خیال کیا اور کہا کہ جو ہندوستان کا ہے ، اس کی سلامتی ، وقار ہندوستان سے وابستہ ہے ۔ تقسیم کے بعد ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان میں گئے مسلمانوں کا وقار پاکستان میں بھی نہیں ہے ۔ جو ہندوستان کا ہے ، وہ ہندوستان کا ہی ہے۔

موہن بھاگوت نے مزید کہا کہ ہندوستان میں کوئی اقلیت نہیں ہے ، سب ہندو ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں رہنے والے تمام لوگوں کے آباؤ اجداد ایک ہیں اور اسی لیے ہمیں ہندوستان میں مسلمانوں میں جو ہیرو ہوئے ہیں ، ان کو ہمیں اپنا آئیڈیل بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کے بڑے نام جیسے دارا شکوہ ، اشفاق اللہ ، ابراہیم خان گاردی اور حسن خان میواتی جیسے لوگوں کو اپنا آئیڈیل مان کر اس پر فخر کرنا چاہئے ۔

بھاگوت نے کہا کہ فوج میں مسلمانوں کا بھی بڑا رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مسلم شہیدوں کے نام پر اسکولوں کا نام رکھا جا رہا ہے ، جو بہت اچھی بات ہے ۔ بھاگوت نے کہا کہ میں اس بات کی سو فیصد حمایت کرتا ہوں کہ ایسے لوگوں کے نام پر ہمارے ملک میں سڑکوں کے نام ہونے چاہئیں ، حملہ آوروں کے نام پر نہیں ۔ اپنی تقریر میں بھاگوت نے ہندو مسلم اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس ملک میں رہتا ہے وہ ہندو ہے۔ عبادتیں الگ ہو سکتی ہیں ، لیکن آباؤ اجداد تو سب کے ایک ہیں۔ مادر وطن کو کیسے بدل سکتے ہیں؟ اس لیے سب کو ساتھ مل کر چلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1857 کی پہلی جنگ آزادی کے بارے میں ساورکر نے لکھا تھا کہ ہندو بادشاہوں کے بھگوا جھنڈے اور چاند تارے والے سبز جھنڈے دونوں نے انگریزوں کا مقابلہ کیا ۔ لیکن بعد میں تحریک خلافت کے بعد وہابی نظریات سے ماحول بگڑ گیا اور کئی طرح کی تقسیم میں پیدا ہوئیں ۔ جب ہنگامہ ہوا کہ ہم ایک نہیں بلکہ دو قومیں ہیں ، تولوگوں نے غنڈہ گردی کا سہارا لیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی اتنے برسوں کے بعد ہم حالات کا جائزہ لیتے ہیں ، تو لگتا ہے کہ سب کو یکساں حقوق اور کسی کا استحصال نہیں ، کی ساورکر کی آوازکو زور سے بولتے تو بٹوارہ نہیں ہوتا ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں
خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

02 جولائی
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر
خبریں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

02 جولائی
رام مندر چندہ خردبرد کیس:
خبریں

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

01 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

رام مندر چندہ خردبرد کیس:

8 میں سے 6 ملزمان وارانسی کی فرم سے وابستہ، چمپت رائے پر اب بھی سوالات برقرار

ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 2, 2026

جولائی 1, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

امریکی سپریم کورٹ کا ٹرمپ کو بڑا دھچکا ، پیدائشی شہریت ختم کرنے کی کوشش مسترد

جولائی 1, 2026

حالیہ خبریں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

رام مندر چندہ معاملہ: چمپت رائے اور انیل مشرا کے خلاف مقدمے کی تیاری، بار ایسوسی ایشن میدان میں

جولائی 2, 2026
واٹس ایپ کے نئے Username فیچر

واٹس ایپ کے نئے Username فیچر پر حکومت کی روک، میٹا سے 3 دن میں جواب طلب

جولائی 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN