اردو
हिन्दी
جولائی 4, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

باشندگان گڑگاؤں نفرت کو نفرت کہنے کے لیے متحد ہو جائیں: الطاف احمد

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
باشندگان گڑگاؤں نفرت کو نفرت کہنے کے لیے متحد ہو جائیں: الطاف احمد
43
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

گڑگاؤں: (پریس ریلیز)

گزشتہ چند ہفتوں سے شہر گڑگاؤں میں نماز جمعہ کے مقام کی ادائیگی کو نشانہ بنا کر نفرت پھیلا کر شہر کا ماحول کو خراب کرنے کی مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں، اب اس معاملے میں گڑگاؤں ناگرک ایکتا منچ کھل کر سامنے آ گیا ہے، جس کی حمایت جمعیۃ علماء ہند میوات گڑگاؤں کے جنرل سکریٹری و شہر گڑگاؤں کے ممتاز عالم دین مفتی محمد سلیم بنارسی پہلے دن سے ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف میدان عمل میں کوشاں ہیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں میں گڑگاؤں میں متعدد مقامات پر مسلمانوں اور نماز جمعہ کی ادائیگی کو نشانہ بنا کر دوران نماز خلل ڈالنے کی مسلسل کوششیں کی گئی تھی ۔ ان کوششوں کو قومی اور بین الاقوامی میڈیا میں بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا اور گڑگاؤں شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے ملکی و بین الاقوامی سطح پر خبردار کیا گیا۔ اس دوران سوشل میڈیا کو جھوٹ اور جعلی خبریں پھیلانے اور تناؤ اور دشمنی کی فضا پیدا کرنے کے لیے بخوبی سماج دشمن عناصر کی جانب سے خوب استعمال کیا جا رہا ۔ان باتوں کا اظہر خیال جمعیۃ علماء ہند میوات کے جنرل سکریٹری محمد صابر قاسمی نے آج پریس کو جاری بیان میں کیا۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ اور یہ بات یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ ایسے موقع پر ہریانہ پولیس اور ضلع انتظامیہ نے 2018 میں عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نماز جمعہ کے لیے 125 مقامات میں سے کم کرتے ہوئے 37 مقامات کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے نشاندہی کر گوڑگاؤں میں مختص کیا گیا تھا۔ مولانا محمد صابر قاسمی نے کہا یہ منصوبہ بند رکاوٹیں نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ اس سے گڑگاؤں کی ساکھ کو ایک کاسموپولیٹن شہر کے طور پر تباہ کرنے کا خطرہ بھی منڈرا رہا ہے جو ہندوستان کے اندر اور باہر کے لوگوں کو یہاں آنے کے لیے خوشگوار اور خوش آمدید ماحول فراہم کرتا ہے ۔

موصوف کا کہنا ہے کہ ایسے میں اگر گڑگاؤں میں فرقہ وارانہ حالات پیدا ہوئے تو حالات دھماکہ خیز بن سکتے ہیں جو شہریوں کی تحفظ کو چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں سے چلنے والے وسیع تر ملکی و بین الاقوامی کاروباروں کی وسیع لائن کو بھی متاثر کرے گا۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گڑگاؤں کی شناخت ملکی و غیر ملکی سطح پر معاشی طور پر متحرک اور ثقافتی طور پر متنوع کمیونٹی ہے۔ پورے ہندوستان اور دنیا بھر کے لوگوں نے گڑگاؤں میں اپنی بہتر زندگیاں بسر کرنے ،اور اپنی قسمت آزمائی کے طور پر اس کو اپنا مسکن بنا کر اپنا کیریئر بنایا ہے۔ ایسے میں ہم اپنے شہر کی تقدیر اور تصویر چند نفرت پھیلانے والوں کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے جنہوں نے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے تشدد کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے۔

اس موقع پر گڑگاؤں ایکتا منچ کے صدر الطاف احمد نے کہا کہ ہم میڈیا اور خاص طور پر گڑگاؤں کے رہائشیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امن، دیانت اور ہم آہنگی کی ہماری کال کا استقبال کر پُر زور حمایت کریں۔ انہوں نے کہا کہ گڑگاؤں ناگرک ایکتا منچ (جی این ای ایم) ایک سول سوسائٹی پلیٹ فارم ہے جس نے گزشتہ کئی سالوں سے گڑگاؤں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور شہریوں کے حقوق کے مسائل پر کام کیا ہے۔ پچھلے ڈیڑھ سال میں جی این ای ایم کویڈ ریلیف کی کوششوں میں سب سے آگے رہا ہے اور اس کے کام کو بڑے پیمانے پر رپورٹ اور سراہا گیا ہے۔

اس موقع پر گوڑگاؤں ناگرک ایکتا منچ کے سربراہ الطاف احمد نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ 2 نومبر بروز منگل سہ پہر 3 بجے گڑگاؤں ناگرک ایکتا منچ کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے لیے. میڈیا اہلکاروں کو مدعو کیا گیا ہے، الطاف احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کام اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ میڈیا کو حقائق سے روشناس کرایا جا سکے اور اس بات کو اجاگر کیا جا سکے کہ گڑگاؤں کمیونٹی بدامنی پیدا کرنے اور تشدد کو بھڑکانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف متحد ہے۔ اس پریس کانفرنس کو زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ خطاب کریں گے جو اس تنوع کی نمائندگی کرتے ہیں جو گڑگاؤں کو ایک منفرد شہر بناتا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار
خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

04 جولائی
RSS Ban Recommendation News
خبریں

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

03 جولائی
ایران
خبریں

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

03 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ایران

ہرمز پر ایران کی نئی وارننگ، جہازوں کے لیے 60 دن کی مہلت، پھر کیا ہوگا؟

بمبئی ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، ‘بی جے پی مردہ باد’ کے نعرے ضلع بدر کرنے کی وجہ نہیں

جولائی 3, 2026

حالیہ خبریں

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

علی خامنہ ای کے جنازے میں 14 ماہ کی پوتی کا چھوٹا تابوت دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار

جولائی 4, 2026
RSS Ban Recommendation News

رام مندر چندہ چوری پر آر ایس ایس کا بڑا بیان، شفاف تحقیقات اور سخت کارروائی کا مطالبہ

جولائی 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN