اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

تریپورہ: فرقہ وارانہ تشدد کے بعد پولیس کی کارروائی پر اٹھتے سوال

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
تریپورہ: فرقہ وارانہ تشدد کے بعد پولیس کی کارروائی پر اٹھتے سوال
66
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی : (پناکی داس کی خاص رپورٹ)

تریپورہ ایک بار پھر سرخیوںمیںہے۔ اس بار پولیس کے اٹھائے قدم کی وجہ سے ۔ پولیس نے بڑی تعداد میں سوشل میڈیا یوزرس پر یو اے پی اے قانون کے تحت معاملہ درج کیاہے ۔ الزام ہے کہ ان لوگوں نے مبینہ طور پرفرضی فوٹو اور جانکاریاں آن لائن اپ لوڈ کیں جن کی وجہ سے فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھنے کا خطرہ تھا۔

تریپورہ میں اقلیتی مسلمانوں پر حملے کا کوئی نیا واقعہ سامنے نہیں آیاہے لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کئی اشتعال انگیز باتیں لکھی گئی جس کے خلاف پولیس نے سخت قدم اٹھائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست بھر سے چار لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

تریپورہ پولیس کے ایگزیکٹیو پی آر او، ایڈیشنل ایس پی جیوتسمان چودھری نے بتایاکہ حالات گزشتہ نو دنوں سے پوری طرح سے قابومیں ہیں، ایک بھی واقعہ نہیں ہوا ہے۔ سوائے کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فرقہ وارانہ بھڑکانے کی کوشش کے، لیکن لوگوں نے ان کے بہکاوےمیں نہیں آ کر اپنی پختگی کا ثبوت دیا ہے ۔

’ہم نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے)کے تحت 101 سوشل میڈیا اکاؤنٹ پوسٹس پر سخت کارروائی کی ہے، اس میں 68 ٹویٹر، 31 فیس بک اور دو یوٹیوب اکاؤنٹس شامل ہیں۔ ہم نے ان پلیٹ فارمز سے کہا ہے کہ وہ اکاؤنٹ ہولڈرز کی جانکاری دیں اور قابل اعتراض اور فرضی پوسٹ کو ہٹانے کے لیے قدم اٹھائیں۔‘

چودھری نے بتایا کہ اگرتلہ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 153 اے، 153 بی، 469، 503، 120بی، 471، 504، 120 بی کے تحت اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعات 13 کے تحت معاملہ درج کیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے انصار اندوری اورمکیش نام کے دو لوگوں کو نوٹس بھیجا ہے ۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان کے سوشل میڈیاہینڈل پر کسی دوسرے واقعہ کی تصویریں یا ویڈیو کےساتھ گمرہ کن باتیں لکھی گئی ہیں ، جس سے علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل سکتی ہے۔

غور طلب بات یہ ہےکہ دونوں شخص ’’ لائیرس آف ڈیموکریسی ‘ کے ممبر ہیں اورسپریم کورٹ کے وکلاء کی چار لوگوں کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا حصہ بھی تھے جو حال ہی میں ریاست کے دورے پر آئے تھے ۔

تین دنوں کے اپنے دورے کےدوران انہوںنے متاثرین سے بات کی تھی اورفرقہ وارانہ تشدد سے متاثر جگہوں پر بھی گئےتھے۔ انہوں نے اپنی رپورٹ اگرتلہ پریس کلب میں میڈیا کے سامنے رکھی تھی اوردہلی پریس کلب میں بھی پیش کیاتھا۔

انہوں نے تشدد کے حوالہ سے کہا تھا کہ تریپورہ میں ’ مسلم پریوار اور ان کے مذہبی مقامات کو نقصان پہنچایا گیا اور پانیساگر میں وی ایچ پی اوربی جے پی کے سینئر لیڈروں کی قیادت میں 5000 لوگوں نے پیغمبر محمد ؐ کے خلاف نعرے لگائے۔ سب کچھ پولیس کے سامنے ہو رہاتھا۔‘

ایڈووکیٹ انصار اندوری کی ٹیم نے کہاکہ پانیساگر میں وی ایچ پی کی ریلی رووا بازار گئی جہاں کئی اقلیتوں کی دکان جلائی گئیں اور لوٹ پاٹ کی گئی اور ایک جے سی بی مشین کے ساتھ ایک بھیڑ نے مسجد کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے سوال اٹھائے ’’ بھیڑ کے ساتھ جے سی بی مشین کیوں لائی گئی تھی، کیا مقصدتھا؟‘‘

انہوںنے کہاکہ پولیس اپنی طاقت کا غلط استعمال کررہی ہے جو سہی میں قصور وار ہیں ان پر کارروائی نہ کر کے ان کے خلاف قدم اٹھارہی ہے جو زمینی حقیقت سامنے لا رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے وکلاء کی جانچ ٹیم اور انسانی حقوق تنظیم کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ مسلمانوںکے خلاف تشدد کے بعد جس طریقے سے حالات بگاڑے ہیں، یہ دکھاتا ہےکہ اگر سرکار چاہتی تو بھیانک تشددکو ہونے سے روکاجا سکتا تھا۔

جانچ ٹیم میں ایڈووکیٹ احتشام ہاشمی (سپریم کورٹ میں وکیل) لائیرس فار ڈیموکریسی کے ایڈووکیٹ امت سریواستو، نیشنل کانفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کےایڈووکیٹ انصار اندوری اور پی یو سی ایل کے ایڈووکیٹ مکیش کمار شامل تھے ۔

پولیس نے نوٹس بھیج کر تمام وکلاء کو 10نومبر تک پوچھ گچھ کے لیے جنوبی اگرتلہ پولیس اسٹیشن میں پیش ہونے کے لیے کہا ہے ۔

(بشکریہ: بی بی سی )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN