اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
ہندوتوا صرف فرضی تاریخ کی فیکٹری،اویسی نے چندر گپت پر یوگی کے بیان کو چیلنج کیا
54
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

لکھنؤ :(ایجنسی)

یوپی کے الیکشن میں صرف ترقی کی بات نہیں ہوتی۔ذات – مذہب تک بھی اس الیکشن کو محدود نہیں رکھا جا رہا ہے ۔ اس بار تاریخ کے دم پر بھی انتخابی داؤ چل رہے ہیں۔ اسی وجہ سے اب جناح کے بعد یوپی کی سیاسی جنگ میں راجہ چندر گپت موریہ کی انٹری ہوگئی ہے۔ سی ایم نے یہ مسئلہ اٹھایا ہے اور اویسی نے پلٹ وار کر دیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو برہمن پریوار لکھنؤ کے 16ویں یوم تاسیس میں حصہ لیاتھا۔ اس پروگرام میں اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے طالبان سے لے کر چندرگپت تک، تاریخ کے بہت سے پرانے صفحات کو پلٹا۔ چندرگپت موریہ پر بات کرتے ہوئے سی ایم یوگی نے مورخین پر طنز کیا۔ ان کے مطابق لوگ چندرگپت کو عظیم نہیں مانتے۔

تاریخ کو کیسے مسخ کیا جاتا ہے۔ ہماری تاریخ چندرگپت موریہ کو عظیم نہیں مانتی، انہوں نے تو اس شخص کو عظیم بتا دیا ہے جو چندر گپت سے جنگ ہار گئے تھے۔سکندر ،انہیں سکندر اعظم کہا جاتا ہے ۔ ملک کے ساتھ یہ بڑا دھوکہ ہوا ہے ۔ لیکن ہمارے مورخ خاموش بیٹھے ہیں ، وہ سچ نہیں بتا رہے ہیں ۔

اب سی ایم یوگی کے اسی بیان پر اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے پلٹ وار کیا ہے۔ انہوں نے چندر گپت کتنے عظیم ہیں، اس پر بحث نہیں کی ہے ، بلکہ اسے چھوڑ یوگی کے علم کو چیلنج کیا ہے ۔ اویسی کے مطابق سی ایم یوگی کو اس معاملہ میں کوئی علم نہیں ہے ، وہ صرف سہولیت کے حساب سے بیان دے رہے ہیں۔ وہ تعلیم کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ہیں، اس دوران انہوں نے سی ایم کو مسلسل ’بابا‘ کہہ کر مخاطب کیا۔

ہندوتوا محض ایک فرضی تاریخ کی فیکٹری ہے۔ چندرگپت اور سکندر توکبھی نہیں لڑے تھے۔ ان کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہوئی تھی۔ کسی کا یہ کہنا ہی یہ بتاتا ہے کہ ملک کو ایک اچھے تعلیمی نظام کی اشد ضرورت ہے۔ اچھے اسکولوں کے نہ ہونے کی وجہ سے بابا لوگ اپنے من سے کچھ بھی حقائق بنا کر انہیں دیتے ہیں۔ بابا تعلیم کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ہیں اور اس کا اظہار ان کے بیانات سے ہوتا ہے۔

ویسے چندرگپت کے علاوہ سی ایم یوگی نے بھی برہمن سماج کے بارے میں کافی باتیں کیں۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ برہمن کا مطلب سنسکار سے ہے،دھرم سے ہے ، جس نے ناسازگار حالات میں مذہب نہیں چھوڑا، وہ برہمن ہے۔ معاشرہ ان اقدار کی وجہ سے عزت کا احساس رکھتا ہے۔ طالبان کو نشانہ بناتے ہوئے یوگی نے کہا ہے کہ جس افغانستان کا تعلق ہمارے ملک سے رامائن اور مہابھارت کے دور سے ہے، جب طالبان نے اس ملک پر قبضہ کیا تھا، کیا مہذب معاشرہ ان طالبان کی کارروائیوں کی حمایت کر سکتا ہے۔ کرنا بھی نہیں چاہیے۔

اپنے خطاب میں سی ایم نے اکھلیش یادو پر بھی طنز کیا۔ ان کے بقول اگر سردار پٹیل سے ملک کی شاہی ریاستوں کو ایک ساتھ لانے میں کوئی غلطی کی ہوتی تو آج ہمارے ملک کی تصویر کیا ہوتی۔ آج ایسے قومی ہیرو کا جناح سے موازنہ کرکے پوری نسل کو نیچا دکھانے کا کام کیا جا رہا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN