اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جمہوریت میں گراوٹ والے تین ملکوں میں کیسے پہنچ گیا بھارت

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
جمہوریت میں گراوٹ والے تین ملکوں میں کیسے پہنچ گیا بھارت
84
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر: سیما چشتی

دنیا بھر میں جمہوریت کی حالت پر نظر رکھنے والی تنظیمیںوی- ڈی ای ایم (V-DEM ) اور فریڈم ہاؤس (Freedom House)نے بھارت میں جمہوری زوال کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔ فریڈم ہاؤس نے جہاں بھارت کو جزوی طور پر آزاد خیال مانا ہے، وہیں وی – ڈی ای ایم نےاسے ’ انتخابی جمہوریت‘ قرار دیاہے۔ لیکن کہانی اتنی ہی نہیں ہے، سویڈن کے اننٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکٹورل اسسٹنس ( انٹرنیشنل آئی ڈی ای اے) نے ایک مخصوص مسئلہ کی طرف توجہ مبڈول کرائی ہے ، جس کےسنگین نتائج ہوسکتے ہیں ۔

یہ تنظیم کئی ممالک کی حکومتوں کی تھنک ٹینک ہے، ہندوستان اس کے فاؤنڈر ممبر میں ہے ۔ اس تنظیم کے مطابق دنیا کی 70 فیصد آبادی یا تو غیر جمہوری ممالک میں رہتی ہے یا پھر ایسے ممالک میں جہاں جمہوریت کمزور ہو رہی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت، برازیل اور امریکہ میں جمہوریت سب سے زیادہ کمزور ہو رہی ہے۔ پچھلے 5 سالوں میں جمہوریت کو کمزور کرنے کے معاملے میں ہندوستان اس خطے میں کمبوڈیا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

اس رپورٹ میں نہ صرف الگ الگ ممالک کا موازنہ کیا گیا ہے بلکہ ان ممالک کے اپنے ماضی کے تجربات کا بھی موازنہ کیا گیا ہے۔ اس میں ہندوستان کے بارے میں ایسی باتوں کا ذکر ہے، جو ہندوستان کی جمہوریت میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کو بیدار کرنے والی ہیں۔

بھارت تمام معیارات پر گر پڑا

ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان انسٹی ٹیوٹ کے ’گلوبل اسٹیٹ آف ڈیموکریسی انڈیکس‘ میں تقریباً ہر پیرامیٹر پر گرتا نظر آ رہا ہے۔ اس رپورٹ میں 116 انڈیکس کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان انڈیکس کو 5 میٹرکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ نمائندہ حکومتیں ، بنیادی حقوق، حکومت پر نظر رکھنا، غیر جانبدارانہ انتظامیہ اور شرکت۔ اس کے تحت دنیا کے ممالک کو 1975 سے جائزہ لیا جانے لگا۔ اس انڈیکس میںبھارت کو کل ملا کر ’ میڈیم پرمارمنگ ڈیموکریسی ‘ کے طور پر بتایاگیاہے، لیکن اس میں 2015 سے 2020 کےدرمیان تیزی سے گراوٹ دیکھی گئی ہے ۔

نمائندہ حکومتوں کے معیار پر ہندوستان کا اسکور 1975 میں.59 تھا۔ 2015 تک اس میںتیزی دیکھی گئی ، جب یہ بڑھ کر 72.تک پہنچ گیا تھا، لیکن تب سے ہی اس میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے ۔ 2020 میں یہ .61 تھا ۔ یہ ایمرجنسی کے وقت کے اعدادو شمار کے برابر ہے ۔

بنیادی حقوق کی بات کریں تو اس پیرامیٹر پر بھارت کااسکور 2010 میں .58 تھا۔ 2020 تک یہ گر کر .54 پہنچ گیا۔ شہری آزادیوں کےمعیار میں گراوٹ دیکھی گئی۔ 2010 میں .65 سے گر کر یہ 2020 میں .53 تک پہنچ گیا۔

مذہبی آزادی کے معیار میں اب تک کی سب سے بڑی گراوٹ بھی دیکھی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت، انڈونیشیا، سری لنکا سمیت کئی ممالک کی سیاست میں مذہب داخل ہو چکا ہے، ایسی چیزیں تکثیریت کو نظر انداز کرتی ہیں، معاشرے میں پولرائزیشن کو بڑھاتی ہیں اور کئی معاملات میں تنازعات کو جنم دیتا ہے۔ جس سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے۔

اس میں کہا گیا کہمسلسل انتخابات کا ذکر کرکے اکثر جمہوریت کو کمزور ہونے کے سوال پر پردہ ڈال دیا جاتا ہے۔ صاف شفاف انتخابات کے معاملے میں بھی گزشتہ 5 سالوں میں کمی آئی ہے، 2015 میں اس پیرامیٹر پر اسکور .85 تھا جو 2020 میں کم ہو کر .65 پر آ گیا ہے۔

بھارت میں اداروں کی نگرانی کا نظام ناکام ہو رہا ہے

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت سماج کی طاقت ہوتی ہے، ایک دوسرے کی نگرانی کرنے والےاداریں ،بالخصوص ایگزیکٹیو کی نگرانی ۔ لیکن بھارت میں پچھلے 5 سالوں میں اداروں کا اہم کردار کم ہوا ہے۔ 2010 اور 2020 کے درمیان اس کا اسکور .71 سے 58گر کر .58 پہنچ گیاہے۔ خاص کر گزشتہ 5 سالوں میں یہ .62 سے گر کر .58 پہنچ گیاہے ۔ حکومت کی نگرانی سے متعلق دیگر ذیلی معیارات میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ پارلیمنٹ کا اثر و رسوخ 9.6 فیصد، میڈیا کا تقدس 7.9 فیصد، جب کہ عدالتی آزادی میں 2.5 فیصد کمی واقع ہوئی۔

جمہوریت کی کمزوری میں کورونا کا کردار

اس رپورٹ میں دنیا کی جمہوریتوں پر کورونا وبا کے اثرات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وبائی مرض نے ایشیا اور بحرالکاہل میں پہلے سے موجود جمہوری طاقتوں اور حکمرانی کے نظام میں کمزوریوں کو بڑھاوا دیا ہے۔ اس خطے میں انڈونیشیا، فلپائن اور سری لنکا کی حالت بھی خراب ہے۔

رپورٹ میں لاک ڈاؤن اور کرفیو وغیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سیکٹر میں صحت سے متعلق احتیاطی اقدامات کے ذریعے شہری آزادیوں پر حملہ کیا گیا۔ بڑی تعداد میں لوگوں کو گرفتار کیا گیا، پولیس فورس کا زیادہ استعمال کیا گیا، اور بحران سے نمٹنے کے طریقے کی مذمت کرنے پر فوجداری مقدمات درج کیے گئے۔ بھارت میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کی وجہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات کا بھی رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھارت کے معاملات میں جانبداری کا الزام لگایا جاتا رہا ہے، لہٰذا اب بھارت میں جمہوریت کی کیا حالت ہے، یہ سمجھنے کے لیے کرسٹوف جیفرلیٹ کی کتاب ’مودیز انڈیا‘ کا مطالعہ کرنا چاہیے، یہ 2021 کی بہترین کتابوں میں بتائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ آکار پٹیل کی price of the Modi Yearsبھی بھارت کس راستے پر جا رہا ہے ، اس کی جانکاری دیتا ہے ۔ دیباشیش چودھری اور جان کین کی حالیہ کتاب ’ٹو کِل اے ڈیموکریسی: انڈیاز پاسیج ٹو ڈسپوٹزم‘ میں بھی ہندوستانی جمہوریت کو درپیش خطرات کا ذکر ہے۔ تاہم اس کتاب کے پبلشر نے اسے بھارت میں شائع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN