اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی: سی اے اے مخالف مظاہرین کی موت کےدو سال بعد آخر کار این ایچ آر سی نے جانچ شروع کی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ گراونڈ رپورٹ
A A
0
یوپی: سی اے اے مخالف مظاہرین کی موت کےدو سال بعد آخر کار این ایچ آر سی نے جانچ شروع کی
104
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(رپورٹ :ایمن خان)

اترپردیش پولیس کے ذریعہ 19 دسمبر 2019 کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) مخالف مظاہروں کے دوران 22 مسلمانوں کی ہلاکت، بڑی تعداد میں لوگوں کو زخمی کرنے اور مسلمانوں کی املاک کو تباہ کرنے کے دو سال بعد، آخر کار قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے الزامات کی جانچ شروع کی ہے۔

بتادیں کہ سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ارکان کی کئی شکایات کی بنیاد پر تفتیشی افسر راجویر سنگھ کی سربراہی میں اکتوبر 2021 میں ایک انکوائری شروع کی گئی ۔ ایسی ہی ایک شکایت ہنری ٹیفانگنے اور ماجا دارو والا نے دسمبر 2019 میں اتر پردیش میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔اسی شکایت میںحراست میں تشدد اورنابالغوں کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں رکھنے کے علاوہ پولیس کی من مانی گرفتاریوں کا بھی ذکرکیاگیاہے۔

مظاہرین کے خلاف کارروائی

دسمبر 2019 میں ملک بھر میںہوئے سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران، جب یہ معلوم ہوا کہ بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان سے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کے لیے شہریت ایکٹ میں ترمیم کی گئی تھی اور یہ کہ ان ممالک سے آنے والے یہ غیر قانونی تارکین وطن مسلمان نہیں ہیں۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کھلے عام ریاست کے مظاہرین کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان سے اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے بدلہ لیں گے۔جب 12 دسمبر 2019 کو سی اے اے پاس ہوا تو اس مظاہرے میں مزید شدت آگئی۔ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور ملک کے سیکولرازم کے آئینی وعدے کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

تاہم، بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں نے سی اے اے مخالف مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی، جو درحقیقت اختلاف رائے کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے نظر آتی ہے۔ ایک آل انڈیا احتجاج کی کال دی،تو ریاست بھر میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ جس کے تحت کسی علاقے میں چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

اس وقت انسانی حقوق کے کارکنوں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا تھا اور کئی اضلاع میں دس دن تک انٹرنیٹ بند کر دیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ 19 دسمبر کو ہی جب سی اے اے مخالف مظاہرین جمع ہوئے تو اترپردیش پولیس نے ریاست کی کئی اضلاع میں ان پر گولی چلا دی ، جس میں 22 مسلمان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس نے مبینہ طور پر مسلمانوں کی املاک کو بھی تباہ کیا۔ اس واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والےزیادہ ترلوگ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور تھے۔

اس کے فوراً بعد سول سوسائٹی کی تنظیموں اور این ایچ آر سی کے متعدد اراکین کی جانب سے متعدد شکایات درج کرائی گئیں، جن میں پولیس قوانین کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ جانچ اور نہ صرف پولیس افسران کے ذریعہ جانچ ٹیموں کی تشکیل بلکہ این ایچ آر سی کے خصوصی افسران کے ذریعہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کرنا بھی شامل ہے۔

متاثرین کی شہادتیں

اکتوبر 2021 میں این ایچ آر سی کی طرف سے کی گئی جانچ کے ریکارڈ میں ان لوگوں کے تفصیلی بیانات تھے جنہوں نے پولیس فائرنگ میں اپنے پریوار کے افراد کو کھو دیا تھا۔یہ شہادتیں خود متاثرین کے اہل خانہ نے این ایچ آر سی کی ٹیم کو دی تھیں۔ بعض لوگوں نے تو مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلمانوں کی املاک کو تباہ کرنے والی پولیس کے ویڈیوز بھی شیئر کئے تھے۔ ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پولیس اہلکار خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف غیرمہذب زبان استعمال کررہے ہیں۔

این ایچ آر سی نے پولیس کارروائی میں زخمی ہونے والے لوگوں کی ذاتی گواہی بھی ریکارڈ کی، کانپور اور فیروز آباد میں پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کچھ لوگوں کو بعد میں نوٹس موصول ہوئے۔ جن میں ان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس کو بھاری رشوت دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔

سی اے اے مخالف مظاہروں کے بعد سے ان دو سالوں میں انتظامیہ اور پولیس حکام کی جانب سے متاثرین کے اہل خانہ کو بار بار دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور انہیں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی نہیں دی گئی ہے۔ان لوگوں کا الزام ہے کہ انہیں کئی بار خبردار کیا گیا ہے کہ وہ پولیس کے خلاف کچھ نہ بولیں اور انصاف کے لیے دوسرے شہروں میں نہ جائیں۔

این ایچ آر سی کی تحقیقاتی ٹیم نے ان افراد کے بیانات بھی لیے ہیں جنہیں جھوٹے الزامات میں گرفتار کیا گیا اور پولیس کی حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جب کہ ان افراد کی میڈیکل رپورٹ میں کوئی ذکر نہیں ہے۔ ان لوگوں کی شہادتیں بتاتی ہیں کہ ان کے اختلاف کو دبانے اور مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں کس حد تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جو لوگ پولیس کی حراست میں تھے انہیں دھمکیاں دی گئیں۔ اس طرح کی دھمکیاں کئی اضلاع کے پولیس والوں نے دی تھیں۔

انصاف سے محروم

فروری 2020 میں، اتر پردیش حکومت نے الہ آباد ہائی کورٹ کے سامنے اعتراف کیا کہ دسمبر 2019 میں سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران 22 افراد کی موت ہوئی تھی۔ حالانکہ دوسال گزرنے کے باوجود وکلاء اور کارکنوں کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کرنے کے باوجود اس معاملے میں ملزم پولیس اہلکاروں کے خلاف ایک ایف آئی آر تک درج نہیںہوسکی۔

میرٹھ ،بجنور اورکانپور میں متاثرین کے اہل خانہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو خط لکھ کر اور سی آر پی سی کی دفعہ 156(3)کے تحت درخواستیں داخل کرکے ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی۔

دراصل سی آر پی سی کی اس دفعہ کے تحت پولیس کومجسٹریٹ کےحکم کی بنیادپر ایف آئی آر درج کرنے پر مجبور کیاجاسکتاہے،لیکن ابھی تک اس معاملے میںکوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔ فیروز آباد میں ایف آئی آر درج کی گئی لیکن پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم نامعلوم فسادی ہے۔ اس معاملے میں این ایچ آر سی کے حکم کا انتظار ہے اور اہل خانہ انصاف کے منتظر ہیں۔

(بشکریہ: دی وائر : یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں )

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت
گراونڈ رپورٹ

ہم متبادل ورلڈ آرڈر کے حق میں، ٹیرف متاثرین کے لیے سرکار ہر ضروری قدم اٹھائے: امیر جماعت

06 ستمبر
سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟
گراونڈ رپورٹ

سنبھل فساد کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایسا کیا ہے کہ یوگی حکومت پر اٹھے سوال دبا دیئے گیے؟

01 ستمبر
آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا
گراونڈ رپورٹ

آسام:بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف نفرت وتشدد میں بےحد اضافہ:India Hate Lab نے نیا ڈیٹا جاری کیا

03 اگست
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026

حالیہ خبریں

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN