اردو
हिन्दी
مئی 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت کے نئے خارجہ سیکریٹری ونے کمار کواٹرا

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ فکر ونظر, مضامین
A A
0
بھارت کے نئے خارجہ سیکریٹری ونے کمار کواٹرا
56
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:افتخار گیلانی

بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں پارلیمانی، خارجہ اور دفاع کی وزارتیں ہر دو یا تین سال کے وقفہ کے بعد بیٹ رپورٹرز کیلئے متعلقہ وزارتوں سے متعلق ایشوز کو سمجھنے اور ان کا عمیق جائزہ لینے کیلئے کورسز کا اہتمام کرتی ہیں۔ وزارت دفاع کا کورس تو کئی مہینوں تک محیط ہوتا ہے اور اس کیلئے رپورٹر کو کئی ماہ تک دفتر سے چھٹی لینی پڑتی ہے، کیونکہ اس دوران ان کو ملک کے مختلف علاقوں میں مسلح افواج کی تینوں شاخوں کی بیس کمانڈز کا دورہ کرایا جاتا ہے۔ دفاع میرا بیٹ کبھی نہیں رہا ہے، مگر چونکہ پارلیمانی اور خارجہ امور کی رپورٹنگ کئی دہائیوں سے کرتا آیا ہوں اور ان کے کورسز بھی دارلحکومت میں ہی ہوتے ہیں، اس لئے میں نے ان سے استفادہ کیا ہے۔

وزارت خارجہ ان کورسز کا اہتمام دہلی میں موجود انسٹیچوٹ آف فارن سروسزمیں کراتی ہے، جہاں سفارتکاروں کو بھی ٹریننگ فراہم کرائی جاتی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ میں تقریباً 62ڈویژن کام کرتے ہیں اور یہ کورسز وزارت کی اندرونی ورکنگ کے علاوہ مختلف خطوں میں بھارت کے مفادات کے متعلق بریفنگ کے علاوہ رپورٹروں کو ان ڈویژنوں کے سربراہوں سے بالمصافحہ ملاقات کرنے کو موقعہ فراہم کراتے ہیں۔ ایک طرح سے رپورٹروں اور وزارت کے بیوروکریٹس کے درمیان زندگی بھر کا ایک رشتہ سا قائم ہوجاتا ہے۔

اسی طرح کے ایک کورس کے دوران مجھے یاد ہے کہ ایک خاموش طبع افسر، جو شاید اسوقت پالیسی، پلاننگ ڈویژن کے سربراہ تھے، ایک بار لیکچر دینے کیلئے وارد ہوئے۔ ان کے لیکچر کی کوئی خاص بات یاد تو نہیں ہے، مگر وہ خود مختلف موضوعات پر اپنے طالب علموں یعنی رپورٹروں سے گفتگو کرکے حالات و واقعات جاننے کی جستجو کرتے تھے۔ چائے یا لنچ کے وقت تو وہ میز پر داخلی اور بین الاقوامی سیاست اور دیگر امور پر متعلقہ رپورٹرز پر سوالات کی بوچھار کرتے تھے۔ چونکہ اکثر بیوروکریٹ اپنے آپ کو عقل کل سمجھتے ہیں اس لئے ان کا یہ رویہ اورطرز تجسس منفرد تھا۔ یہ افسر تھے ونے کمار کواٹرا، جو اب یکم مئی سے بھارت کے نئے خارجہ سیکرٹری مقرر ہوئے ہیں۔ اتراکھنڈکے صحت افزا مقام مسور ی میں واقع لال بہادر شاستری اکیڈیمی آف ایڈمنسٹریشن، جہاں سول سروسز افسرا ن کی ٹریننگ ہوتی ہے، میں کواٹرا کے گروپ کے افسرا ن کا کہنا ہے کہ وہ وہاں بھی ہر وقت معلومات حاصل کرنے کی جستجو میں رہتے تھے۔ شاید اسکی وجہ یہ تھی کہ وہ سائنس بیک گراونڈ سے تھے اور بین الاقوامی امور وسماجی علوم کے سا تھ بطور طالب علم ان کا واسط نہیں رہا تھا۔

گو کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے حکومت میں خارجہ سیکرٹری کے پوسٹ کی اتنی اہمیت نہیں رہی ہے، جو اسکا خاصہ ہوتا تھا، مگر اس نئی تقرری سے یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ بھارت، امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دینا چاہتا ہے۔ 2015میں سبرامنیم جے شنکرکو خارجہ سیکرٹری اور بعد میں 2019میں انہیں وزیر خارجہ انہی وجوہات کی بنا پر بنایا گیا تھا۔ جے شنکر جب سیکرٹری خارجہ بنائے گئے تھے، تو انہوں نے کواٹرا کو وزارت خارجہ میں امریکہ ڈوئژن کا سربراہ بنایا تھا۔ اس سے قبل وہ خود ہی اس ڈویژن کے ہیڈ تھے اور اس حثیت سے انہوں نے بھارت۔امریکہ جوہری معاہدہ کو حتمی شکل دینے اور اسکو امریکی کانگریس سے منظوری دلوانے میں کلیدی رول ادا کیا تھا۔ انعام کے طور پر 2013میں من موہن سنگھ نے ان کا نام خارجہ سیکرٹری کے لئے تجویز کیا، جس کی کانگریس پارٹی کے اندر سے سخت مخالفت ہوئی۔ وزیر اعظم کو بالآخر سرخم کرکے سجاتا سنگھ کو خارجہ سیکرٹری بنانا پڑا۔مگر جنوری 2015 کو جب امریکی صدر بارک اوبامہ بھارت کا دورہ ختم کرکے طیارہ میں سوار ہوگئے، تو وزیر اعظم نریندر مودی نے سجاتا سنگھ کو معزول کرکے جے شنکر کو سیکرٹری خارجہ بنایا دیا۔ وہ صرف دو دن بعد ریٹائرڈ ہونے والے تھے۔ جے شنکر اسوقت امریکہ میں بھارت کے سفیر تھے اور اوبامہ کے دورہ کے سلسلے میں نئی دہلی آئے ہوئے تھے۔انہیں فی الفور رات کو ہی فارن آفس میں رپورٹ کرنے اور عہدہ سنبھالنے کیلئے کہا گیا۔

جے شنکر کو خارجہ سیکرٹری کے عہدے پر فائز کرنے کی کانگریسی لیڈران نے اسلئے مخالفت کی تھی کہ ان کے مطابق ایک امریکہ نواز آفیسر کو اس اہم عہدہ پر فائز کرانے سے بھارت کی غیر جانبدارانہ شبیہ متاثر ہوگی۔ وکی لیکس فائلز نے جے شنکر کی امریکہ کے ساتھ قربت کو طشت از بام کردیا تھا۔ کانگریسی لیڈروں نے من موہن سنگھ کو بتایا کہ جے شنکر کی تعیناتی سے ہمسایہ مملک سے تعلقات خراب ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔ کانگریسی لیڈروں کا یہ تجزیہ حرف بہ حرف صحیح ثابت ہوا۔ 19 دسمبر 2005 کو ایک کیبل میں امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ جے شنکر نے ان کو خارجہ سیکرٹری شیام سرن کے دورہ امریکہ کے ایجنڈہ کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ امریکی عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتوں میں بھارتی موقف کی جانکاری خارجہ سیکرٹری کے واشنگٹن پہنچنے سے قبل ہی امریکی انتظامیہ کو مل چکی تھی۔ مگر سب سے زیادہ ہوشربا معلومات بیجنگ میں امریکی سفارت خانہ نے واشنگٹن بھیجی۔ اس میں بتایا گیا کہ چین میں بھارت کے سفیر جے شنکر نے چین کے ہمسایہ ممالک کے تئیں جارحارنہ رویہ کو لگام دینے کیلئے امریکہ کی معاونت کرنے کی پیشکش کی ہے۔ یعنی ایک طرح سے وہ نئی دہلی میں حکومت کی رضامندی کے بغیر امریکہ کے ایک معاون کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ایک اور کیبل میں اپریل 2005میں رابرٹ بلیک لکھتے ہیں کہ گوانٹنامو بے کے معاملے پر بھارت، جنوبی ایشیائی ممالک کاسا تھ نہیں دیگا، جنہوں نے اقوام متحدہ میں ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا مشترکہ فیصلہ کیا تھا۔ اسکے علاوہ جے شنکر نے ایک نان پیپر امریکی انتظامیہ کو تھما دیا تھا، جس میں تھائی لینڈ کے ایک سیٹلائٹ کی جانکاری تھی، جو بھارتی راکٹ کے ذریعے مدار میں جانے والا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ 1980میں واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانہ میں پوسٹنگ کے دوران ہی امریکی انتظامیہ نے ان پر نظر کرم کی بارش شروع کر کے ان کی ایک دوست کے روپ میں شناخت کی تھی، اور بعد میں ان کے کیریر کو آگے بڑھانے میں بلاواسط طور پر خاصی مدد کی۔

اس وقت بھارتی خارجہ پالیسی کے محور قومی سلامتی مشیر اجیت دوول اور سبرامنیم جے شنکر ہیں۔ عرب ممالک کو قابو میں کرنے کیلئے اجیت دوول سے کام لیا جاتا ہے، جہاں ان کے صاحبزادے کے عرب شہزادوں کے ساتھ کاروباری مفادات ہیں، اور امریکہ کو دام میں رکھنے کا کام جے شنکر کو سونپا گیا ہے۔

لگتا ہے وزارت خارجہ میں امریکہ نواز لابی کو مزید تقویت بخشنے کیلئے کواٹرا کی تقریری کی گئی ہے۔ کیونکہ نہ صرف وہ جے شنکر کے قریبی مانے جاتے ہیں، بلکہ جب مودی نے 2014میں وزارت اعظمیٰ کا قلمدان سنبھالا، تو وہ ان کیلئے کئی ماہ تک بطور مترجم و معاون کار کے کام کرتے تھے اور ان کیلئے تقریریں لکھنے کا بھی کام کرتے تھے، جس کی وجہ سے وہ براہ راست مودی کے رابط میں رہتے تھے۔

کواٹرا کا پاکستان کے ساتھ بھی تعلق رہا ہے، وہ 1993میں پاکستان کے کراچی کونسلیٹ میں بطور سفارت کار مقرر ہوئے تھے، مگر پانچ ماہ بعد ہی ان کو واپس بلایا گیا اور اسکے ایک سال بعد وزیر اعظم بے نظیر بھٹو نے اس کونسلیٹ پر دہشت گردی اور تخریب کاری میں معاونت کا الزام لگا کر اس کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ 1996میں جب افغانستان پر طالبان نے کنٹرول حاصل کیا، تو کواٹرا کو تاشقند میں بطور فرسٹ سیکرٹری متعین کیا گیا تھا، کیونکہ تاجکستان کے بعد ازبکستان اسوقت طالبان مخالف شمالی اتحاد کی سرگرمیوں کا مرکز تھا۔

بھارت کی طرف سے کواٹرا ہی شمالی اتحاد کے لیڈروں کے ساتھ رابط میں رہتے تھے۔مگر ان کا حالیہ کارنامہ، جس کی وجہ سے انہوں نے خارجہ سیکرٹری کی ریس میں اپنے سے سینیر ساتھیوں کو پچھاڑا، وہ یہ تھا کہ 2020 میں ان کو بطور سفیر نیپال میں متعین کرنے کے بعد اس ملک میں کسی حد تک بھارت کیلئے راستہ دوبارہ ہموار ہوگیا ہے۔ نیپالی سیاست میں میں شدیدبھارت مخالف جذبات کے علاوہ کھٹمنڈو میں چین نے حالیہ عرصے میں خاصا اثر و رسوخ حاصل کیا ہے۔ کواٹرا نے بڑی حد تک نیپالی سیاست میں بھارت کو واپس مقام دلایا ہے۔جس کی وجہ سے انعام کے بطور ان کو خارجہ سیکرٹری کی کرسی عنایت کی گئی ہے۔ دیکھنا ہے کہ وہ کس حد تک اس کرسی سے انصاف کرپاتے ہیں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرتے ہیں یا جے شنکر کی طرح پڑوسی ممالک کے ساتھ بے رخی کے ساتھ پیش آکر سات سمندر دور امریکہ کے ساتھ تعلقات کو ہی ترجیح دیں گے۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Humayun Kabir Owaisi Video Row

ہمایوں کبیر کے خفیہ ویڈیو نے اویسی پر بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو تقویت دی، اتحاد ٹوٹا ، سیاسی بصیرت پر بھی سوال

اپریل 10, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

یوپی کے 558 مدارس میں مڈ ڈے میل کون کھا رہا ہے؟ چونکاتی گراؤنڈ رپورٹ

اپریل 10, 2026
DD News Anchor Controversy News

پبلک ٹیکس سے چلنے والے ‘ڈی ڈی نیوز’ کے اینکر نے کہا” ساورکر کے چپل کی دھول بھی نہیں راہل گادھی

اپریل 13, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN