اردو
हिन्दी
مئی 30, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

’بزم جامعہ‘ طلبہ و طالبات کی نہایت فعال ادبی و ثقافتی تنظیم ہے: پروفیسر احمد محفوظ

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ ایجوکیشن
A A
0
55
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بزم جامعہ، شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیراہتمام انٹر فیکلٹی مقابلوں کا انعقاد

۳فروری (نئی دہلی) سمینار ہال، شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی فضا اس وقت سحر انگیز ہوگئی جب ماہر میریات پروفیسر احمد محفوظ نے حزنیہ لے میں میر کی مشہور غزل ”دیکھ تو دل کے جاں سے اٹھتا ہے“ ترنم کے ساتھ چھیڑ دی۔شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن ”بزم جامعہ“ کے زیر اہتمام غزل سرائی، مضمون نگاری اور طرحی غزل گوئی پر مشتمل انٹرفیکلٹی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مختلف شعبوں سے انڈر گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے ۸۷ طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔ افتتاحی کلمات میں صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے کہا کہ ’بزم جامعہ‘ طلبہ و طالبات کی نہایت فعال ادبی و ثقافتی تنظیم ہے، جس کا مقصد طلبا کا شخصی ارتقا اور پوشیدہ جوہر کی نمو پذیری ہے۔ غزل سرائی مقابلے میں جج کے فرائض انجام دیتے ہوئے معروف ترجمہ نگار اور شاعر ڈاکٹر سہیل احمد فاروقی نے کہا کہ غزل سرائی بنیادی طور پر آواز کی تہذیب کاری، حسن انتخاب، طرز ادا، آہنگ، تلفظ اور شعری ذوق کا امتحان ہے۔ دوسرے جج مشہور شاعر پروفیسر رحمن مصور نے کہا کہ غزل سرائی کو ثقافتی زندگی کی روح قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوت و صدا، موسیقی، لفظ و معنی کی ہم رشتگی اور کیفیات کے ظہور و نمود کے لیے یہ ایک خوبصورت وسیلہ ہے۔

ایڈوائزر بزم جامعہ ڈاکٹر خالد مبشر نے کہا کہ یہ شعبۂ اردو کے طلبا و طالبات کی ایک پرانی تنظیم ہے۔ اس کے ذریعے زرخام کو کندن بنانے کا جاں گسل عمل انجام دیا جاتا ہے۔مضمون نگاری مقابلے میں ۱۴ طلبا نے حصہ لیا۔ اس مقابلے کی خصوصیت یہ تھی کہ اس کا عنوان ”سوشل میڈیا اور سماج کا رشتہ“ شرکائے مقابلہ کو عین اسی وقت بتایا گیا تھا۔ اس مقابلے میں نگراں کے فرائض ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر سید تنویر حسین، ڈاکٹر راہین شمع اور ڈاکٹر خوشتر زریں ملک نے انجام دیے۔ طرحی غزل گوئی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس مقابلے میں عین موقعے پر شرکائے مقابلہ کو دو مصرعِ طرح ”دیر و حرم سے گزرے اب دل ہے گھر ہمارا“ (میر) اور ”کوئی امید بر نہیں آتی“ (غالب) دیے گئے، جس میں مختلف شعبوں سے ۶۱ طلبہ و طالبات نے طبع آزمائی کی۔ اس مقابلے میں ڈاکٹر محمد مقیم اور ڈاکٹر غزالہ فاطمہ نے نگراں کے فرائض انجام دیے۔ مقابلہئ غزل سرائی میں ۱۲ طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جس میں محمد آصف اقبال انصاری (شعبۂ تعلیمات) کو اول انعام کا مستحق قرار دیا گیا۔ تابینہ شبیر (شعبۂ اردو) اور زینب مہدی (شعبۂ اردو)کو بالترتیب دوم اور سوم انعام دیے جانے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ شاہ گلاب اور محمد مہتاب عالم کو تشجیعی انعامات سے نوازنے کا فیصلہ لیا گیا۔

پروفیسر سرورالہدیٰ، ڈاکٹر راہین شمع اور ڈاکٹر غزالہ فاطمہ اس مقابلے کے نگراں تھے۔ بزم جامعہ کے جنرل سکریٹری عبدالرحمن نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیے۔ جوائنٹ سکریٹری داؤد احمد، خازن زاہد اقبال اور اراکین مہتاب عالم علیمی، عبدالواحد رحمانی، اقرا خاتون، مسکان، نبیلہ کوثر اور رضاالرحمن نے ان مقابلوں کے انعقاد میں فعال کردار ادا کیا۔ اس موقعے پر پروفیسر خالد جاوید، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر عمران احمد عندلیب، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر محمد آدم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر ساجد ذکی فہمی، ڈاکٹر شاہ نواز فیاض، ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر روبینہ شاہین زبیری کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالر اور طلبا و طالبات موجود تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Liver Damaging Foods Health Tips
ایجوکیشن

ہیلتھ ٹپس: جگر کو نقصان پہنچانے والی عام غذائیں جن کا استعمال سے کئی امراض پیدا ہوسکتے ہیں

24 فروری
Ramadan Perception Reality Analysis
ایجوکیشن

رمضان: تصور اور حقیقت کے درمیان

21 فروری
Ramadan Dates Iftar Health Benefits
ایجوکیشن

رمضان اسیشل:کھجور سے افطار ہماری صحت کے لیے کیوں مفید ہے کیا کہتے ہیں ماہرین؟

19 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN