چمپئی:تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے سٹالن نے 15 مارچ 2024 کو سوشل میڈیا پر، اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے بین الاقوامی دن، ‘بی جے پی حکومت کے فرقہ وارانہ فاشزم’ کو کچلنے اور ہندوستان کے متنوع جذبے کے تحفظ کے لیے اتحاد پر زور دیا۔
ڈی ایم کے کے سربراہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا "اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے بین الاقوامی دن پر، آئیے بی جے پی حکومت کے فرقہ وارانہ فاشزم کو کچلنے اور ہندوستان کی متنوع روح کو ان کی گرفت سے بچانے کے لیے متحد ہوں،”
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شہریت ترمیمی قانون (CAA) نے صرف "اسلامو فوبیا کو قانونی حیثیت دینے کے لیے کام کیا ہے۔
"2014 کے بعد سے، مرکزی بی جے پی حکومت کے دور حکومت نے ہندوستان کے سیکولر تانے بانے کو بکھیر دیا ہے، عدم برداشت کو فروغ دیا ہے اور ہماری مسلم کمیونٹی کے خلاف امتیازی سلوک کی حمایت کی ہے۔ سی اے اے جیسے غیر آئینی اقدامات ،ان کا نفاذ صرف اسلامو فوبیا کو قانونی حیثیت دیتا ہے،‘‘ ۔
واضح ہو کہ اقوام متحدہ 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر مناتی ہے جس کا مقصد "مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنا” ہے۔
سٹالن نے بی جے پی اور ہندوتوا لیڈروں کی طرف سے دی گئی نفرت انگیز تقاریر، مسلمانوں کے ہندوتوا موب لنچنگ کے واقعات، اور من گھڑت مقدمات جن کی وجہ سے مسلم کارکنوں کو جیل میں ڈالا گیا، کی دستاویز کرنے والی خبروں کا ایک کولاج بھی شیئر کیا۔








