اردو
हिन्दी
جولائی 11, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

خلیل جبران کے دیس( لبنان )کا المیہ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ مضامین
A A
0
272
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آنکھوں دیکھی:حامدمیر

 شہر میں دو عالم رہتے تھے دونوں بہت ہی قابل سمجھے جاتے تھے لیکن نظریاتی اختلاف کے باعث دونوں آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے تھے۔ ان میں سے ایک خدا پرست تھا اور دوسرا خدا کا منکر تھا۔ایک دن دونوں کے درمیان خدا کے وجود پر بحث ہو گئی۔گھنٹوں بحث کے باوجود یہ فیصلہ نہ ہو سکا کہ دونوں میں سے کون جیتا اور کون ہارا، خدا کا منکر عالم بحث چھوڑ کر سیدھا عبادت خانے میں گیا اور سجدے میں گر کر خدا سے معافی مانگی اور خدا کے وجود کو تسلیم کر لیا۔خدا پرست عالم نےگھر پہنچ کر اپنی سب کتابیں جلا دیں کیونکہ وہ خدا کا منکر بن چکا تھا۔ دونوں کی زندگی میں انقلاب آ چکا تھا اس حکایت کا بانی خلیل جبران ہے ۔خلیل جبران کا تعلق لبنان سے تھا اس نے اپنی زندگی میں بہت سی کتابیں لکھیں جو آج بھی بہت مقبول ہیں۔خلیل جبران کو عربی کا شیکسپیئر بھی کہا جاتا ہے ۔ شیکسپیئر لمبے لمبے ڈرامے لکھتا تھا لیکن خلیل جبران چھوٹی چھوٹی حکایتوں اور افسانوں میں بڑی بڑی باتیں کہہ جاتا تھا۔وہ ایک مسیحی خاندان میں پیدا ہوا لیکن مذہب کی بنیاد پر نفرت کی بجائے محبت پھیلانے پر یقین رکھتا تھا۔خلیل جبران نے 1923ء میں عربی میں ایک کتاب ’’النبی‘‘ لکھی جس کا انگریزی میں THE PROPHETکے نام سے ترجمہ ہوا۔اس کتاب کے ذریعہ اس نے مذہبی رواداری اور آفاقیت کا پیغام دیا اس نے صرف اڑتالیس سال کی عمر میں وفات پائی۔افسوس کہ خلیل جبران لبنان میں دفن تو ہو گیا لیکن اسکی سوچ لبنان کی پہچان نہ بن سکی۔خلیل جبران کی وفات کے بعد سے آج تک لبنان مذہبی اور فرقہ وارانہ لڑائیوں کا شکار رہا ہے۔1948ء میں اسرائیل کے قیام کے بعد لبنان میں خانہ جنگی اور بحران اسرائیل کی مستقل ضرورت بن گیا کیونکہ فلسطینی مہاجرین کی ایک بڑی تعداد لبنان میں آباد ہو گئی۔یہ فلسطینی اسرائیل کیلئے خطرہ تھے اور لبنانی عرب ان فلسطینیوں کی مدد کرتے تھے لہٰذا اسرائیل نے پہلے فلسطینیوں کو لبنانیوں سے لڑایا پھر لبنانیوں کو بھی آپس میں لڑا دیا۔طویل عرصے کے بعد لبنانی عرب مذہبی اور فرقہ وارانہ اختلافات بھلا کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہو گئے ہیں۔ جب سے لبنان آیا ہوں تو روزانہ خبر آتی ہے کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن اسرائیل کا حملہ پسپا کر دیا گیا۔ بظاہر اسرائیل کے خلاف سب سے زیادہ مزاحمت حزب اللہ کر رہی ہے لیکن حزب اللہ کی اس مزاحمت کے پیچھے لبنانی عربوں کا مسلم مسیحی اتحاد اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ لبنان میں خلیل جبران کا خواب حقیقت بن رہا ہے لیکن خواب کو تکمیل سے قبل توڑنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔اسرائیل لبنان کی شیعہ آبادی کو زیادہ نشانہ بناتا ہے ۔سنی اور مسیحی آبادی کو کم نشانہ بناتا ہے حالانکہ جنوبی لبنان کے مسیحی بھی اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔اسرائیل کی کوشش ہے کہ لبنانی عربوں کو ایک دفعہ پھر مذہبی و فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کیا جائے۔اسرائیلی بمباری کے باعث لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ لبنان کی حکومت اور فوج اتنی مضبوط نہیں کہ ان لاکھوں متاثرین کو سنبھال سکے۔یہ متاثرین قدرے محفوظ علاقوں میں کھلے آسمان تلے کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعہ انہیں یہ باور کرایا جا رہا ہے کہ اگر لبنان میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کو ٹھنڈا کر دیا جائے تو ان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔عام لبنانیوں پر دبائو بڑھانے کیلئے اسرائیل کی طرف سے ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جا رہی ہے
بیروت میں ان دنوں بہت سے مغربی
صحافی موجود ہیں جو یوکرائن کی جنگ کو رپورٹ کرکے خود کو بڑے ماہر جنگی نامہ نگار سمجھتے تھے۔ لبنان کی جنگ نے ان کے ہوش اڑا دیئے ہیں کیونکہ عام لبنانی ہرمغربی صحافی کو اپنا دشمن سمجھتا ہے ۔یہ متاثرین جنگ کو اعتماد میں لئے بغیر انکی فلمنگ شروع کرتے ہیں تو ان کے کیمرے توڑ دیئے جاتے ہیں۔ بلجیم کے ایک صحافی کو جنوبی بیروت میں بغیر اجازت فلمنگ سے روکا گیا وہ باز نہ آیا تو اسکی ٹانگ میں گولی مار دی گئی۔مغربی صحافیوں کی اکثریت جب زمینی حقائق کو سمجھے بغیر رپورٹنگ کرتی ہے تو عوامی ردعمل کا نشانہ بنتی ہے ۔یہ ردعمل انہیں خلیل جبران کی یاد دلاتا ہے جو آج بھی مغرب میں بہت مقبول ہے مغرب کو سمجھ لینا چاہئے کہ اگر خلیل جبران کے دیس میں امن قائم نہ ہوا تو یہاں سے شروع ہونے والی بدامنی پوری دنیا میں پھیل سکتی ہے۔ خلیل جبران کے دیس کا المیہ ایک عالمی المیہ بن سکتا

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

US Iran War Strategic Defeat News
مضامین

امریکہ – اسرائیل – ایران جنگ میں امریکہ کی اسٹریٹجک ہار پہلے سے طے

23 مارچ
Hormuz Strait Iran Speech
مضامین

ایران میں قیادت کی تبدیلی اور مجتبیٰ خامنہ ای: ایک تجزیاتی مطالعہ

12 مارچ
Modi Israel Gaza Questions Debate
مضامین

پی ایم مودی کے دورہ اسرائیل میں غزہ کے مصائب کا ذکر تک نہ ہونے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کیا چاہتا ہے بھارت ؟

28 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
امریکا ایران معاہدہ

‘ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم’، :ٹرمپ کا بڑا اعلان

جولائی 8, 2026
ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا بڑا اعلان، ترکی پر برسوں سے عائد امریکی پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

جولائی 7, 2026

حالیہ خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN