امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب بھی ابراہام معاہدے میں شامل ہوجائے گا۔
وائٹ ہاوس میں بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابراہام معاہدہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام سے متعلق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب بھی بالآخر ابراہام معاہدے میں شامل ہوجائے گا اور اسرائیل سے تعلقات معمول پر لے آئے گا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گزشتہ حکومت میں اسرائیل کے امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے ’’ابراہام معاہدہ‘‘ ہوا تھا۔ادھرترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امید ہے ٹرمپ کی دوسری مدت صدارت تمام انسانیت کےلیے اچھائی لائے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد ایک بیان میں ترک صدر نے کہا کہ ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ ختم کرانے کا کہا تھا ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔