اردو
हिन्दी
اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت کے طالبان سے مذاکرات ،رشتے سدھارنے کی کوشش

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بھارت کے طالبان سے مذاکرات ،رشتے سدھارنے کی کوشش
120
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھارت نے افغانستان میں آئندہ مہینوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے مدنظر افغان طالبان کے مختلف گروپوں اور رہنماؤں، بشمول ملا برادر، سے رابطہ کاری شروع کر دی ہے۔ اسٹریٹیجک امور کے ماہرین اسے بھارت کی افغان پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔

جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی ڈبلیو میں شائع جاوید اختر کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے حوالے سے نئی دہلی کے موقف میں یہ ‘غیر معمولی تبدیلی‘ اس لیے بھی آ رہی ہے کیونکہ خطے کے متعدد ممالک اور اہم عالمی طاقتوں نے کابل پر مستقبل میں طالبان کی ممکنہ حکومت کے مدنظر اپنی اپنی پالیسیوں میں تبدیلی شروع کر دی ہیں۔

افغان طالبان کے مختلف گروپوں کے ساتھ نئی دہلی کے رابطوں کا سلسلہ فی الحال بڑی حد تک بھارتی سکیورٹی عہدیداروں اور طالبان کے ان گروپوں اور رہنماؤں تک محدود ہے جنہیں ‘قوم پرست‘ تصور کیا جاتا ہے یا جو ایران یا پاکستان کے زیر اثر نہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق رابطوں کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے حالانکہ فی الحال اس کی نوعیت طالبان کا ‘ذہن ٹٹولنے‘ کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری اور پاکستان، افغانستان اورایران کا شعبہ دیکھنے والے جے پی سنگھ کا گزشتہ ماہ کابل کا دورہ، افغان رہنماؤں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی انہیں کوششوں کی کڑی تھی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے اس حوالے سے خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

(فائل فوٹو)

طالبان سے مذاکرات کے لیے بھارت پر دباؤ

اسٹریٹیجک امور کے ماہر قمرآغا نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے بات چیت کرنے کے لیے بھارت پر اس وقت کافی دباؤ ہے کیونکہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ طالبان اقتدار میں آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”بھارت کے اندر سفارت کاروں کا ایک بڑا گروپ طالبان کے ساتھ بات چیت کا حامی ہے۔ اور چونکہ خطے کے بعض ممالک نے طالبان کے ساتھ بات چیت شروع کردی ہے ایسے میں بھارت نہیں چاہے گا کہ وہ اکیلا رہ جائے۔‘

انہوں نے تاہم کہا کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کا مطلب یہ قطعی نہیں ہے کہ بھارت طالبان کے موقف اور نظریات کی حمایت کرے گا۔ اس کا مقصد يہ طے کرنا ہے کہ طالبان بھارت کو کیا پیش کر سکتے ہیں۔ بھارت کی دیرینہ پالیسی ہے کہ کسی بھی مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہيے، تشدد کا خاتمہ ہونا چاہيے اور جمہوری نظام برقرار رہنا چاہيے۔

قمر آغا کے خیال میں بھارت کا طالبان سے بات چیت کرنا دراصل ان حق میں ہے۔ ’اس سے طالبان کو ایک طرح سے قانونی جواز مل جائے گا، جس کی انہیں اس وقت بہت ضرورت ہے۔‘

پاکستان اور طالبان ایک دوسرے کو نہیں چھوڑ سکتے

بھارت میں اسٹریٹیجک امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملا برادر سے بھارتی عہدیداروں کی ملاقات اس لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے کہ انہوں نے ہی فروری سن 2020 میں اس وقت امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے بعد افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلاء کا راستہ ہموار ہوا۔

1996سے 2001 کے درمیان جب افغانستان میں طالبان کی حکومت تھی، اس وقت ملا برادر کئی عہدوں پر فائز رہے۔ انہیں فروری سن 2010 میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے کراچی سے گرفتار کیا تھا۔ سن 2018 میں انہیں رہا کر دیا گیا اور وہ دوحہ میں طالبان کے دفتر کے سربراہ بن گئے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ، ”بھارتی حکام نے شروع میں طالبان کے ساتھ رابطہ کے بجائے شمالی اتحاد پر اپنی تمام کوششیں صرف کیں لیکن چونکہ صورت حال اب کافی تبدیل ہوچکی ہے لہذا بھارتی سفارت کاروں کے ایک حلقے کا خیال ہے کہ طالبان رہنماؤں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ شروع کرنا احسن ہوگا۔” بہر حال ایک حلقے کی رائے ہے کہ بھارت کو اپنی اس کوشش میں حقانی نیٹ ورک یا کوئٹہ شوریٰ کے اراکین کے ساتھ کسی طرح کا ربط نہیں رکھنا چاہيے کیونکہ انہیں پاکستانی فوج کی درپردہ حمایت حاصل ہے۔

قمر آغا اس حوالے سے کہتے ہیں، ’طالبان اور پاکستان کے زبردست رشتے ہیں، دونوں ایک دوسرے کو نہیں چھوڑ سکتے۔ طالبان کا وجود بھی پاکستان کے بغیر نہیں رہے گا اور پاکستان چاہتا بھی يہی ہے کہ طالبان افغانستان میں ایک بڑا کردار ادا کریں۔ وہ وہاں جمہوری حکومت کے بجائے اسلامی حکومت دیکھنا چاہتا ہے۔‘

تجزیہ کاروں کے مطابق بعض طالبان رہنماوں کو اس حقیقت کا ادراک ہوگیا ہے کہ ان کے لیے افغانستان میں بھارت کے کردار کو نظر انداز کرنا مشکل ہوگا۔ بھارت افغانستان میں تعمیر نو کے سلسلے میں خطے کا سب سے بڑا امدادی ملک ہے۔ اس نے ترقیاتی کاموں کے لیے تین ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت
خبریں

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

15 اکتوبر
عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم
خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 14, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN