اردو
हिन्दी
اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

قابل تقلید:بہار کی یہ بیٹی ریاست کی پہلی مسلم ڈی ایس پی بنی،مبارکباد شیئرکریں

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
قابل تقلید:بہار کی یہ بیٹی ریاست کی پہلی مسلم ڈی ایس پی بنی،مبارکباد شیئرکریں
143
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ :

بہارپبلک سروس کمیشن کی 64 ویں کمبائنڈ کمپٹیٹو ایگزامنیشن کے نتائج حال ہی میں اعلان کیے گئے ہیں۔ اس امتحان کو نہ صرف پاس کرکے بلکہ ڈی ایس پی کے طور پر منتخب ہو کرمسلم معاشرے سے آنے والی رضیہ سلطان نے تاریخ رقم کی ہے۔ رضیہ نے یہ کارنامہ بی پی ایس سی ایگزام کی اپنی پہلی کوشش میں ہی کردکھایا۔

رضیہ سلطان فی الحال بہار سرکار کے محکمہ توانائی میں اسسٹنٹ انجینئر کی حیثیت سے کام کررہی ہیں۔ مگر جلد ہی وہ اس سرکاری نوکری کو چھوڑ کر خاکی وردی میں نظر آئیں گی۔ بی پی ایس سی کاایگزام میں کل 40 امیدواروں کو ڈی ایس پی کی حیثیت سے منتخب کیا گیا جس میں سے 4 مسلم ہے۔ ان ہی چار مسلم امیدواروں میں سے ایک رضیہ سلطان بھی ہے ۔

انجینئر سے ڈی ایس پی تک کا سفر

بی پی ایس سی امتحان میں ڈی ایس پی کی حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد رضیہ سلطان نے جمعرات کوآئن لائن ہندی پورٹل آج تک سے خصوصی گفتگو کی ،جہاں انہوں نے اپنے سفر کے بارے میں بتایا۔ 27 سالہ رضیہ اصل میں بہار کے گوپال گنج ضلع کے ہتھوا کی رہائشی ہے ، مگر ان کی ابتدائی تعلیم جھارکھنڈ کے بوکارو میں ہوئی جہاں ان کے والد محمد اسلم انصاری بوکارو اسٹیل پلانٹ میں اسٹینوگرافر کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔ سال 2016 میں ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔ رضیہ کی ماں ابھی بھی بوکارو میں ہی رہتی ہیں۔

رضیہ نے بتایا کہ وہ چھ بہنوں اور ایک بھائی میں سب سے چھوٹی ہے۔ اس کی پانچ بہنیں شادی شدہ ہیں اور اس کا بھائی ایم بی اے کرنے کے بعد جھانسی میں ملازمت کر رہا ہے۔ رضیہ کے مطابق 2009 میں بوکارو سے دسویں اور پھر 2011 میں 12 ویں پاس کرنے کے بعد ، وہ جودھ پور چلی گئیں جہاں سے انہوں نے الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔

چا ہوںگی کہ خواتین کو انصاف ملے

رضیہ نے بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں پبلک سروس کمیشن کی نوکری کی طرف رغبت تھی اور اس خواہش کو انہوں نے کبھی ختم نہیں ہونے دیا۔ پھر 2017 میں بہار سرکار میں محکمہ توانائی میں نوکری شروع کرنے کے بعد بھی وہ اس دوران بی پی ایس سی کی تیاری کرتی رہی۔ 2018 میں رضیہ نے بی پی ایس سی کا ابتدائی امتحان دیا اور پھر 2019 میں مینس امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد اس نے انٹرویو میں اپنا پرچم بلند کیا اور پھر اس سال اعلان نتائج میں ڈی ایس پی کے عہدے پر ان کا انتخاب کیا گیا ہے ۔

رضیہ نے کہا کہ میں پولیس سروس میں شامل ہونے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔ کئی بار لوگوں کو انصاف نہیں مل پاتاہے، خاص طور پر ایسی خواتین جن کے خلاف جرم ہوتا ہے۔ خواتین اکثر اپنے اوپر ہونے والے جرم کی رپورٹ لکھوانے نہیں آیا کرتی ہیں۔ میں کوشش کروں گی کہ میرے حلقے میں جو بھی مجرمانہ واقعات ہوتے ہیں اس کی رپورٹنگ ہو۔

حجاب رکاوٹ نہیں ، خلل دل کے اندر ہوتا ہے : رضیہ

مسلم معاشرے جہاں پر تعلیم کا کافی فقدان ہے ، اس کو لے کر رضیہ سلطان کا کہنا ہے کہ ماں باپ کو اپنی بیٹیوں کو پڑھانا چاہئے اور اگر بیٹیوں میں کچھ کرنے کا لگن ہے تو پھر ماں باپ کو انہیں حوصلہ افزا کرنا چاہئے۔ لڑکیوں سے ان کا کہنا ہے کہ آگے بڑھنے کے راستے میں بہت مشکلات آئیں گی، لوگ روکیں گے ، سماج میں لوگ بہت کچھ کہیں گے مگر نہ صرف لڑکیوں سے بلکہ ان کے والدین سے بھی میری اپیل ہوگی کہ وہ اپنی بیٹیوں کو تعلیم دلائیں۔

مسلم معاشرے میں خواتین کے برقعہ اور حجا ب میں رہنے کو لے کر بھی رضیہ سلطان نے کہاکہ مسلم خواتین کابرقعے اور حجاب میں رہنا کوئی غلط بات نہیں ہے اور لڑکیاں حجاب میں بھی اسکول کالج جاسکتی ہیں اور تعلیم حاصل کرسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ برقعہ اورحجاب رکاوٹ نہیںہے، خلل دل کے اندر ہوتاہے، اگر ہمیں لگتا ہے کہ ہم کوئی کام کرسکتے ہیں تو تمام مشکلات کو پار کرنے کے لیے اللہ ہمیں پوری توفیق دیتا ہے ۔

مسلم معاشرے سے اپیل

ملک میں کووڈ 19-ویکسینیشن کو لے کر بھی مسلم سماج کے اندر جو ڈر اور خوف کا ماحول ہے اس کو لے کر بھی رضیہ سلطان نے اپیل کی ہے کہ لوگوں کو افواہوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے اور ٹیکہ تمام کو لینا چاہئے۔ جن لوگوں کے من میں کسی طرح کا ڈر یا غلط فہمی ہے تو اسے دور کریں اور ٹیکہ ضروری لگوائیں ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت
خبریں

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

15 اکتوبر
عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم
خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 14, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN