اردو
हिन्दी
جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مذہبی منافرت پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا ارشد مدنی

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
مذہبی منافرت پر عوام کو تقسیم کرنے کا یہ خطرناک کھیل آخر کب تک؟: مولانا ارشد مدنی
123
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:
حالیہ دنوں ہی میں ہریانہ کے میوات، دہلی سے متصل غازی آباد کے لونی میں اور ملک کے بعض دوسرے مقامات پر ماب لنچنگ اور مساجد کی کی شہادت اور بے حرمتی کے افسوسناک واقعات پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ یہ مذہبی منافرت ملک کو ترقی نہیں تباہی کے راستہ پر لے جارہی ہے۔


آج یہاں جاری اپنے ایک بیان میں ملک کے موجودہ نفرت کے ماحول پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کے نام پر ملک بھر میں جو خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے، اس سے سماجی طور پر نفرت کی خلیج مزید گہری ہوتی جارہی ہے اور ایک بار پھر خوف ودہشت کا ماحول تیار ہو رہا ہے، جس کی نحوست سے ملک ہمہ جہت تنزل کا شکار ہے اور یہ صرف اور صرف تباہی کا راستہ کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے جب کورونا کی دوسری لہر انسانی جانوں کو نگل رہی تھی تو لوگ مذہب سے اوپر اٹھ کر ایک دوسرے کی مدد کر رہے تھے، ہندو مسلم، سکھ عیسائی سب ایک ساتھ آکر کورونا متاثرین کا تعاون اور مدد کر رہے تھے، تب یہ محسوس ہو رہا تھا کہ جو کام ہمارے حکمراں اور سیاستداں نہیں کر سکے اس کو کورونا کے زیر اثر پید اہوئے انسانی ہمدردی کے جذبہ نے پوراکر دکھایا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ تب پرنٹ والیکٹرانک میڈیا سے لیکر سوشل میڈیا تک یہ کہا جانے لگا تھا کہ اس وبا نے تمام ہندوستانیوں کو متحد کردیا ہے اور اس منافرت کی دیوار کو مسمار کر دیا ہے، جو فرقہ پرست پارٹیوں اور تنظیموں نے اپنے سیاسی مفاد کے لئے ان کے درمیان کھڑی کردی تھی، تب ملک کے ہر امن پسند شہری نے اطمینان کا سانس لیا تھا۔


انہوں نے کہاکہ، لیکن الیکشن کے قریب آتے ہی ایک بار پھر نفرت کا کھیل شروع ہوگیا اور ایک مخصوص نظریہ کے لوگ پولیس کے زیر سایہ پرانی پرانی مسجدوں اور نہتے مسلمانوں کو ان کی مذہبی شناخت کی بنیاد پر اپنا نشانہ بنانے لگے یہاں تک کہ بزرگوں کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے، ان کی داڑھی کاٹی جارہی ہے، بزرگ کے ساتھ یہ معاملہ شر پسندوں نے مذہبی منافرت پھیلانے کے لئے کیا جو کہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ سچائی پوری طرح اجاگر ہوگئی ہے کہ جب بھی کوئی الیکشن قریب ہوتاہے، اچانک ایک مخصوص طبقہ شر انگیزی اور مذہی منافرت کو ہوا دینے میں مصروف ہو جاتا ہے، مطلب صاف ہے کہ کچھ لوگ سماج میں فرقہ وارانہ حد بندی قائم کرکے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں، یعنی تمام واقعات سیاسی بنیاد پر کئے جارہے ہیں، ان لوگوں کے نزدیک نہ تو ملک کے آئین کی کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی انسانی جذبوں کی، جبکہ ملک ایک بڑے اقتصادی بحران سے گزر رہا ہے۔ہم اکیسویں صدی میں بھلے ہی جی رہے ہیں مگر ملک کے شہری تمام تر ترقی کے دعووں کے باوجود اب بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، کورونا کی وبانے ترقی کی بھیانک سچائی سامنے پیش کردی ہے، جب ہم لوگوں کو آکسیجن تک مہیا نہ کراسکے اس کی کمی سے ہزاروں افراد دم توڑ گئے بہت سے لوگوں کو اسپتال میں بیڈ نہیں ملا اگر مل بھی گیا تو انہیں ضرورت کی دوائیں نہیں مل سکیں۔


مولانا مدنی نے کہاکہ اب اگراس کے بعدبھی ہمارا ضمیر بیدار نہیں ہوتا، اور ہم اسی طرح مذہبی شدت پسندی اور منافرت کا کھیل کھیلتے رہے، اور کروڑوں لوگوں کے دلوں کو مایوسی کا شکار بناتے رہے تو اس کو ملک کی بدقسمتی کے سوا کس چیز سے تعبیر کیا جائے گا، انھوں نے اس امر پر سخت افسوس کا اظہار کیا کہ جو لوگ ملک میں نفرت پھیلاتے ہیں، تشدد برپا کرتے ہیں ان کی گرفت نہیں ہوتی بلکہ کچھ لوگ ٹی وی چینلوں پر بیٹھ کر ان کا دفاع کرتے ہیں، اس سے صاف ظاہر ہے کہ شدت پسند لوگوں کو کسی نہ کسی طور پر سیاسی پشت پناہی حاصل ہے شاید یہی وجہ ہے کہ پولس بھی ان لوگوں پر ہاتھ ڈالتے ہوئے گھبراتی ہے، اور ایسا کرنے والوں کا بال بھی بیکا نہیں ہوتا، اسی لئے ماب لنچنگ کرنے والے شر پسند گروہ بے خوف وخطر دہشت گرانہ عمل کو انجام دیتے ہیں؛ کیونکہ ان کو یقین ہے کہ ہماری سرپرستی کرنے والے اقتدار میں موجود ہیں، جس کی وجہ سے قتل کرنے کے باوجود بھی ان پر ایسی دفعات لگائی جاتی ہیں جس سے ان کی آسانی سے ضمانت ہو جاتی ہے، اس کے برخلاف دوسری طرف دہلی فسادات میں مسلمان ہی زیادہ قتل ہوئے، ان ہی کی دوکانیں لوٹی گئیں ان ہی کے گھر جلائے گئے ان ہی کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی کی گئی اور پھر الٹے ان پر ہی اکیس اکیس تک دفعات لگا دی گئیں، جس کی وجہ سے ان کی ضمانتیں لوور کورٹ سے نہیں ہورہی ہیں انصاف کا یہ دہرا معیار ملک کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔ اس صورت حال کا ایک خطرناک نتیجہ خدانخواستہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جب یہ ناپسندیدہ عنصر اس قتل وغارتگری کا اقلیت کے خلاف عادی ہو جائے گا تو اکثریت کے شریف لوگ بھی ان کے ظلم وزیادتی سے محفوظ نہیں رہ پائیں گے۔


مولانا مدنی نے انتباہ کیا کہ ابھی وقت ہے کہ اس مذموم سلسلہ کو بند کیا جائے اور مذہبی شدت پسندی اور فرقہ وارانہ صف بندی کی جگہ اسکولوں، کالجوں، اسپتالوں اور نوکریوں کی بات ہونی چاہئے اور مل بیٹھ کر ملک کو تباہ ہونے سے بچانے کی کوشش کی جانی چاہئے، انھوں نے یہ بھی کہاکہ پچھلے کچھ سالوں سے نفرت کی جو سیاست ہورہی ہے اس کے بھیانک نتائج سامنے آنے لگے ہیں، اگر اب بھی حکمرانوں کی آنکھیں نہیں کھلیں تو پھر ملک تنزلی کی جس خطرناک راہ پر چل پڑے گا وہاں سے واپس لانا مشکل ہوجائے گا۔


مولانا مدنی نے کہا کہ ملک قانون اور انصاف کی حکمرانی سے چلتا ہے اور باہمی اتحاد سے آگے بڑھتا ہے اسی لئے ہم مسلسل یہ بات کہتے آئے ہیں کہ نفرت کی جگہ ملک میں قومی یکجہتی، باہمی اتحاد اور ہندو مسلم بھائی چارہ کو فروغ دیا جانا چاہئے؛ کیونکہ انسانی تاریخ شاہد ہے کہ محبت اپنے ساتھ امن، ترقی اور خوشحالی لیکر آتی ہے مگر نفرت صرف اور صرف تباہی وبربادی ہی لاتی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Strait of Hormuz Iran India News
خبریں

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

20 جون
خان سر کو راحت Khan Sir
خبریں

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

20 جون
اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ
خبریں

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

19 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Khan Sir News

خان سر کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات! بھائی پرنس کی موت پر FIR کروانے تھانے پہنچے راؤشن آنند

جون 17, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

خان سر کو راحت Khan Sir

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

جون 20, 2026
خان سر کو راحت Khan Sir

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

جون 20, 2026
اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026
میلونی ٹرمپ تنازع

‘نہ میں نے منت کی، نہ اٹلی جھکا’، میلونی کا ٹرمپ کے بیان پر دوٹوک جواب

جون 19, 2026

حالیہ خبریں

Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

جون 20, 2026
خان سر کو راحت Khan Sir

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN