اردو
हिन्दी
جولائی 14, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہائی الرٹ:گھنٹوں اسکرین سے چپکے رہنے والے بچوں میں دل کے دورے اور فالج کا زیادہ خطرہ:ریسرچ

11 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ ایجوکیشن
A A
0
119
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ جو بچے گھنٹوں اپنے فون، گیمنگ کنسول یا ٹی وی کی اسکرین سے چپکے رہتے ہیں، انہیں دل کے دورے یا فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔یہ نتائج امریکی صحت سے متعلق جریدے میں شائع ہوئے ہیں جو 1 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا پر مبنی تھے، جن سے پتہ چلتا ہے کہ بہت زیادہ اسکرین ٹائم کا تعلق بچوں میں ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور انسولین کی مزاحمت جیسے خطرات سے بھی پایا گیا
تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ تفریحی مقاصد کے لیے اسکرین کے استعمال میں اضافہ بچوں اور نوجوانوں میں دل کے امراض کے خطرات بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ اسکرین ٹائم اور قلبی میٹابولک خطرات کے درمیان تعلق ان نوجوانوں میں سب سے مضبوط تھا جو کم گھنٹے سوتے تھے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسکرین کا استعمال نیند کا وقت چرا کر صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
مطالعے کے سربراہ ڈنمارک  یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے ڈاکٹر ڈیوڈ ہارنر نے کہا ہے کہ بچپن اور نوجوانی میں اپنی مرضی کے مطابق اسکرین ٹائم کو محدود کرنا طویل مدت تک دل اور میٹابولک صحت کی حفاظت کر سکتا ہے۔
شرکاء ڈنمارک میں دو مطالعات کا حصہ تھے، ان میں سے ایک 2010ء میں 10 سالہ بچوں کا ایک گروپ تھا اور دوسرا 2000ء میں 18 سالہ نوجوانوں کا ایک گروپ تھا۔ان بچوں کے اسکرین ٹائم میں ٹی وی دیکھنا، فلمیں دیکھنا، گیمنگ کرنا یا تفریح کے لیے فون، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر استعمال کرنا شامل تھا۔
ٹیم نے بچوں کو جنس اور عمر کے لحاظ سے میٹابولک سنڈروم کے متعدد اجزاء، کمر کا سائز، بلڈ پریشر، ایچ ڈی ایل یا اچھے کولیسٹرول، ٹرائی گلیسرائڈز اور خون میں شکر کی سطح کی بنیاد پر اسکور دیا۔تجزیے سے پتہ چلا کہ اسکرین ٹائم کے ہر اضافی گھنٹے نے 10 سالہ بچوں میں قلبی میٹابولک اسکور میں تقریباً 0.08 فیصد اور 18 سالہ نوجوانوں میں 0.13 فیصد اضافہ کیا۔
ڈاکٹر ہارنر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ایک بچہ جو دن میں 3 اضافی گھنٹے اسکرین دیکھتا ہے، اس میں اپنے ہم عمروں کے مقابلے میں تقریباً ایک چوتھائی سے زیادہ دل کے امراض کا خطرہ ہو گا، یہ فی گھنٹہ ایک چھوٹی سی تبدیلی ہے، لیکن جب اسکرین ٹائم جمع ہو کر دن میں 3، 5 یا 6 گھنٹے تک پہنچ جاتا ہے، جیسا کہ ہم نے بہت سے نوجوانوں میں دیکھا ہے تو یہ بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔
محققین نے یہ بھی پایا کہ نیند کا کم دورانیہ اور دیر سے سونا دونوں نے اسکرین ٹائم اور قلبی میٹابولک خطرے کے درمیان تعلق کو شدید کر دیا ہے، کم نیند لینے والے بچوں اور نوجوانوں میں اتنے ہی اسکرین ٹائم کے ساتھ نمایاں طور پر زیادہ خطرہ دیکھا گیا۔
ڈاکٹر ہارنر نے کہا کہ بچپن میں نیند کا دورانیہ ناصرف اس تعلق کو منظم کرتا ہے بلکہ جزوی طور پر اس کی وضاحت بھی کرتا ہے، اسکرین ٹائم اور قلبی میٹابولک خطرے کے درمیان تقریباً 12 فیصد تعلق کم نیند کے دورانیے کی وجہ سے تھا، یہ نتائج بتاتے ہیں کہ ناکافی نیند اسکرین ٹائم کے اثرات کو بڑھا سکتی ہے۔ایک مشین لرننگ تجزیے نے خون میں ایک منفرد میٹابولک تبدیلی کی بھی نشاندہی کی جو اسکرین ٹائم سے وابستہ ہے۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ینگ ہارٹس کارڈیو ویسکولر ڈیزیز پریوینشن کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر امانڈا پیراک کا کہنا ہے کہ نیند پر توجہ دینا اسکرین ٹائم کے معمولات کو تبدیل کرنے کے لیے ایک بہترین نقطۂ آغاز ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ بچوں کے اسکرین ٹائم کو کم کرنے کے لیے واضح حدود مقرر کریں، اسکرین سے پاک زون اور اوقات بنائیں، فعال کھیل کی حوصلہ افزائی کریں اور خود ایک اچھے رول ماڈل بنیں، اس کے علاوہ اسکرین کے متبادل دلچسپ مشاغل تلاش کریں، انہیں خاندانی سرگرمیوں میں شامل کریں اور پیرنٹل کنٹرولز کا استعمال کریں، اس حوالے سے واضح حدود قائم کریں۔

ٹیگ: mobile screens،Children،higher risk،heart attacks،strokes،Research

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Liver Damaging Foods Health Tips
ایجوکیشن

ہیلتھ ٹپس: جگر کو نقصان پہنچانے والی عام غذائیں جن کا استعمال سے کئی امراض پیدا ہوسکتے ہیں

24 فروری
Ramadan Perception Reality Analysis
ایجوکیشن

رمضان: تصور اور حقیقت کے درمیان

21 فروری
Ramadan Dates Iftar Health Benefits
ایجوکیشن

رمضان اسیشل:کھجور سے افطار ہماری صحت کے لیے کیوں مفید ہے کیا کہتے ہیں ماہرین؟

19 فروری
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN