اردو
हिन्दी
جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

رکبر خاں قتل معاملہ میں وی ایچ پی لیڈر گرفتار

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
رکبر خاں قتل معاملہ میں وی ایچ پی لیڈر گرفتار

(فائل فوٹو)

49
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جے پور : راجستھان میں الور ضلع کے رام گڑھ میں تین سال پہلے 28 سالہ رکبر خاں عرف اکبر کی ’ گئورکشوں ‘ کے ذریعہ مبینہ طور سے پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے معاملے میں پولیس نے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی ) کے لیڈر نول کشور شرما کوگرفتار کیا ہے۔ پولیس نے لاؤنڈری گاؤں میں 20 جولائی 2018 کو ہوئی واردات کے سلسلے میں یہ پانچویں گرفتاری کی ہے ۔

پولیس نے نول کشور شرما کو تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل)، 304 (غیر ارادتاً قتل) سمیت کچھ دیگر دفعات کے تحت گرفتار کیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کر کے 10 دن کی پولیس حراست لے لی ہے اور پوچھ تاچھ جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رکبر کے اہل خانہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں شرما کا نام بھی شامل ہے اور الزام ہے کہ رام گڑھ کے ’گئو رکشا سیل‘ کا سربراہ شرما رکبر خان کا پیٹ پیٹ کر قتل کرنے والی بھیڑ کی قیادت کر رہا تھا۔

اسپیشل پبلک پروزیکیوٹر اشوک کمار شرما نے نول کشور شرما کی گرفتاری سے متعلق بتایا کہ اس کی ٹیلی فون پر ہوئی بات چیت کی جانچ بہت پہلے سے کی جا رہی تھی جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’نول کشور شرما نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ وہ پولیس کی مدد کر رہا ہے، لیکن وہ مجرمانہ سازش کا حصہ تھا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ نول کشور شرما سے قبل جن چار ملزمین (پرمجیت سنگھ، نریش شرما، وجے کمار اور دھرمیندر یادو) کو پولیس نے رکبر قتل معاملہ میں گرفتار کیا ہے، ان کے خلاف 2019 میں فرد جرم بھی داخل کر چکی ہے۔ الور پولیس سپرنٹنڈنٹ تیجسونی گوتم کا کہنا ہے کہ وی ایچ پی لیڈر نول کشور شرما کی گرفتاری رام گڑھ پولیس نے تین چار دن قبل کی تھی۔

اس پورے معاملے کی جانچ کر رہے اسسٹنٹ پولس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) شریمن مینا نے بتایا کہ نول کشور کی گرفتاری انہی الزامات کے تحت کی گئی ہے جن میں پہلے چار لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔قابل ذکر ہے کہ رام گڑھ پولیس تھانہ حلقہ میں 20 جولائی 2018 کو رکبر اور اس کے دوست اسلم کی گئوکشی کے اندیشہ میں بھیڑ نے بری طرح سے پٹائی کر دی تھی۔ اس واقعہ میں اسلم کسی طرح بچ کر نکل بھاگا، لیکن رکبر سنگین طور پر زخمی ہو گیا تھا اور الور کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ رکبر اور اس کے دوست اسلم نے لاڈ پورہ گاؤں سے گایوں کی خریداری کی تھی اور وہ انھیں لے کر لالونڈی سے ہو کر ہریانہ میں اپنے گاؤں جا رہے تھے جب ملزمین نے ان پر حملہ کر دیا تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

NEET 2026 UG Controversy
خبریں

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

20 جون
Strait of Hormuz Iran India News
خبریں

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

20 جون
خان سر کو راحت Khan Sir
خبریں

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Khan Sir News

خان سر کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات! بھائی پرنس کی موت پر FIR کروانے تھانے پہنچے راؤشن آنند

جون 17, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

خان سر کو راحت Khan Sir

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026

حالیہ خبریں

NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN