اردو
हिन्दी
جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ملک گیر SIR پر جماعت اسلامی ہند کو سخت اعتراض بھی ،تشویش بھی

8 مہینے پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
Jamaat-e-Islami Hind protests SIR system
0
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی ملک گیر ’ خصوصی نظرثانی‘ (Special Intensive Revision – SIR) کے اعلان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بہار میں ہونے والے حالیہ SIR سے سبق سیکھنے پر زور دیتے ہوئے آ گاہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو شفافیت، انصاف اور شمولیت کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ بڑے پیمانے پر ووٹروں کے اخراج کی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔
میڈیا کے لیے جاری ایک بیان میں ملک معتصم خان نے کہا کہ "بہار میں SIR کے دوران سنگین بے ضابطگیاں اور شفافیت کی شدید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں تقریباً 65 لاکھ نام ووٹر لسٹوں سے حذف کر دیے گئے، جو کہ ایک غیر معمولی تعداد تھی ۔ نظرثانی کے بعد بھی 47 لاکھ ووٹرز فہرست سے خارج کر دئے گئے۔ اس پورے عمل کے دوران شہریت کا ثبوت فراہم کرنے کا پورا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا جبکہ یہ ذمہ داری حکومت کی تھی۔ اس طرح اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹر لسٹ نظر ثانی کے ایک انتظامی کام کو شہریت کی تصدیق کے نیم عدالتی عمل میں بدل دیا گیا۔ ملک بھر میں اس عمل کو نافذ کرنے سے پہلے الیکشن کمیشن کو ایس آئی آر سے متعلق عوام کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالوں کے تسلی بخش جوابات فراہم کرنےچاہئے۔
اس ضمن میں ملک معتصم خان نے کئی اہم سوالات اٹھائے جن کا جواب الیکشن کمیشن سے طلب کیا گیا۔ انہوں نے پوچھا کہ بہار کے تجربے سے کیا سبق حاصل کیا گیا اور SIR کے رہنما اصولوں میں کیا تبدیلیاں کی گئیں؟ انہوں نے کمیشن کے مقرر کردہ وقت پر بھی اعتراض کیا کہ صرف ایک ماہ میں اتنے وسیع عمل کو انجام دینا مختلف مسائل کو جنم دے گا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ اس اہم عمل کے لیے لوگوں کو مناسب وقت کیوں نہیں دیا جا رہا ہے؟ انہوں نے 2002/2003 کو کٹ آف سال برقرار رکھنے پر بھی سوال اٹھایا جبکہ ان برسوں میں کسی قسم کی شہریت کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے لیکشن کمیشن سے یہ بھی پوچھا کہ کیا مبینہ ’ غیر قانونی غیر ملکیوں ‘ کی شناخت اس عمل کا مقصد تو نہیں ہے؟ ملک معتصم خان نے یہ وضاحت بھی چاہی کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود آدھار کارڈ کو شہریت کے ثبوت کے طور پر کیوں مسترد کیا جا رہا ہے ؟ جبکہ دیگر دستاویزات قبول کی جا رہی ہیں اور 2002/2003 کی ووٹر لسٹ میں درج نام کی بنیاد پر استثنا کن افراد کو حاصل ہوگا ؟ صرف اس شخص کو جس کا نام لسٹ میں شامل تھا یا اس کے بچوں کو بھی یہ راحت حاصل ہوگی؟ انہوں نے گھر گھر تصدیق کے نئے طریقۂ کار پر بھی اپنے شبہات کا اظہار کیا اور پوچھا کہ کیا اس مسودہ میں نئے ووٹرروں کو شامل کرنے کی اجازت ہے؟ اور الیکشن کمیشن یہ کیسے یقینی بنائے گا کہ جمع کرائے گئے تمام فارموں کی رسید ووٹرروں کو فراہم کی جائے گی؟ ملک معتصم خان نے یہ بھی نشاندہی کی کہ کئی رپورٹوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بعض افسران یا بوتھ لیول افسر (BLOs) نے لوگوں کی رضامندی کے بغیر فارم پُر کئے ہیں ۔ اس طرح کی جعلسازی سے بچاؤ کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ انہوں نے مزدور طبقے، خاص طور پر نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کی حالت پر بھی توجہ دلائی جو عموماً کاغذات کی کمی کے باعث ووٹر فہرست سے خارج کر دئے جاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ ووٹر لسٹ سے خارج افراد کو پیشگی اطلاع اور ان کو اپنے اعتراضات درج کرانے کا موقع دیا جائے گا یا انہیں ؟ یا ’ نئے ووٹر ‘ کے طور پر ان کو دوبارہ درخواست دینا ہوگی؟ اس کے علاوہ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آخر عام شناختی دستاویزات جیسے پین کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، منریگا جاب کارڈ، راشن کارڈ، اور بینک پاس بک جو الیکشن کمیشن میں قبول کی جاتی ہیں ، انہیں اس بار منظوری کی فہرست سے کیوں نکال دیا گیا ہے؟
آ خر میں ملک معتصم خان نے ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال ، شفافیت اور لسٹ کی درستگی پر زور دیتے پوچھا کہ کیا الیکشن کمیشن نے کوئی مؤثر ڈی-ڈپلیکیشن سسٹم نافذ کیا ہے؟ اور کیا وہ مسودہ اور حتمی ووٹر لسٹ مشین ریڈایبل (Machine-Readable) شکل میں عوام کے لیے جاری کی جائے گی ؟ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ووٹروں کے اعتماد کو قائم رکھنے اور کسی بھی قسم کی ہیرا پھیری یا غلطی سے بچاؤ کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ملک معتصم خان نے مزید کہا "ووٹر فہرستوں کی نظرثانی کے عمل کو شہریت کی تصدیق کے طور پر نہیں کیا جانا چاہئے۔ملک کے تمام شہریوں کو ووٹ کا حق محفوظ ہونا چاہیے ، اسے بیوروکریٹک رکاوٹوں کے ذریعے محدود نہیں کیا جانا چاہیے۔” انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ان تمام سوالات کا جواب عوامی سطح پر دیا جائے ۔

ٹیگ: Jamaat Islami Hindnews todaysir newsSIR System India

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

NEET 2026 UG Controversy
خبریں

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

20 جون
Strait of Hormuz Iran India News
خبریں

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

20 جون
خان سر کو راحت Khan Sir
خبریں

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
Khan Sir News

خان سر کی بڑھ سکتی ہیں مشکلات! بھائی پرنس کی موت پر FIR کروانے تھانے پہنچے راؤشن آنند

جون 17, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

خان سر کو راحت Khan Sir

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

جون 20, 2026
خان سر کو راحت Khan Sir

خان سر کو بڑی راحت، گرفتاری پر لگی روک! کورٹ نے بڑھائی انٹرم پروٹیکشن

جون 20, 2026
اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ

‘جب زمین کھسکتی ہے تو بی جے پی کو پھوٹ نظر آتی ہے’: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت کو کرارا جواب

جون 19, 2026

حالیہ خبریں

NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN