اردو
हिन्दी
جون 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نفرت انگیزی کے رجحان میں اضافہ تشویشناک: جماعت اسلامی ہند

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
1
سیاسی فائدے کے لیے گرفتاری کی گئی:جماعت اسلامی ہند
60
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:

”ملک میں نفرت انگیزی کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، وبائی مرض سے متاثرہ افراد کو امداد اور ان کی بحالی پر حکومت مناسب توجہ نہیں دے رہی ہے، فرقہ وارانہ قوتیں عروج پر ہیں،، ہجومی تشدد کے واقعات میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے، دلتوں اور اقلیتوں کے خلاف مظالم سے معاشرے کے پسماندہ طبقات میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، معاشرے میں پولرائزیشن کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور ان مذموم سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ان کا حوصلہ بڑھتا جا رہا ہے“۔یہ باتیں جماعت اسلامی ہند کی ماہانہ کانفرنس میں نائب امیر جماعت پروفیسر محمد سلیم انجینئر نے کہی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سختی سے پیش آئے اور ساتھ ہی مزدوروں، صنعتوں اور ایسے ادارے جن پر کوویڈ وبائی امراض کا اثر پڑا ہے کو مالی امداد فراہم کرنے سے متعلق اپنی پروگریس رپورٹ کو اپنی یومیہ پریس بریفنگ میں پیش کرے اور کورونا سے مرنے والوں کے یتیم بچے کی تعلیم کا مفت بندوبست کرے، ان کی بیوہ کو مالی اعانت کرے اور کنبہ کے کسی ایک فرد کو سرکاری نوکری دے۔

انہوں نے ملک کی معاشی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک دھیمی معاشی نمو اور زیادہ بے روزگاری کے ساتھ اقتصادی جمود کا سامنا کررہا ہے۔ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم ای) کے ڈیٹا کے مطابق ملک میں 2021 میں ماہانہ بے روزگاری کی شرح جنوری میں 6.62 فیصد سے بڑھ کر اپریل میں 7.97 فیصد ہوگئی جو مئی کے آخر تک 14.5 فیصد کے قریب ہے۔

کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے محمداحمد سکریٹری شعبہ ’خدمت خلق‘ نے کہاکہ ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے حکومت ’اسمال اسکیل‘ اور غیر روایتی کاروبار میں سرمایہ کاری کرے کیونکہ اسی سے پیسہ مارکیٹ میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورت حال پر جماعت اسلامی ہند ملی تنظیموں کے ساتھ مل کر متحدہ کوششوں کو آگے بڑھا تے ہوئے حکومت سے صورت حال پرقابو پانے کے لئے مسلسل مطالبہ کررہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ’بھگوا لو جہاد‘ منصوبہ بند سازش ہے تاکہ مسلمانوں کو مجرم اور قصوروار بنایا جاسکے۔یہ چیز کوئی نئی نہیں ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو باخبر رکھنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں میڈیا سکریٹری سید تنویر احمد نے کہا کہ’الکٹورل بانڈ‘ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے قیام کے سراسر معارض ہے۔ اس سے سیاسی جماعتوں اور ڈونرز کے درمیان کاروباری معاہدوں، بھاری بینک قرضوں اور صنعتی لائسنسوں کے حصول کے لئے خفیہ معاہدے کا گمان ہوتا ہے۔جہاں تک اس مسئلے کو عوامی بنانے کا ہے تو ابھییہ وقت نہیں ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ میلونی تنازع
خبریں

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

20 جون
Strait of Hormuz Iran India News
خبریں

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

20 جون
NEET 2026 UG Controversy
خبریں

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
ٹرمپ میلونی تنازع

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

Strait of Hormuz Iran India News

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

حالیہ خبریں

ٹرمپ میلونی تنازع

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

جون 20, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN