اردو
हिन्दी
جون 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا بیان گمراہ کن: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
1
آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا بیان گمراہ کن: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا
98
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :

ویلفیئرپارٹی آف انڈیا آر ایس ایس سرسنچالک مسٹر موہن بھاگوت کے بیان کو گمراہ کن ، منافقانہ اور اپنی شبیہ درست کر نے کی ایک کوشش سمجھتی ہے۔

ویلفیئرپارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ آر ایس ایس کے سربراہ مسٹر موہن بھاگوت نے اپنی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے ایک پروگرام میں تقریر کر تے ہو ئے آر ایس ایس کی داغدار شبیہ کو ٹھیک کر نے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے دور اقتدار میں مسلمانوں کے خلاف جس منافرت، بغض و عناد اور اشتعال انگریزی کا اظہار ہو رہا ہے،جس طرح کبھی گئو کشی کے نام پر اور کبھی لو جہاد کے نام پر پورے ملک میں لنچنگ کے واقعات ہو رہے ہیں،انتخابی ریلیوں میں مسلمانوں کے خلاف ہندوئوں کو پولارائز کر نے کی کوشش ہو رہی ہے،سی اے اے اور این آر سی کے نام پر ان کی شہریت پر ہی سوال کھڑے کئے جارہے ہیں اور اب آبادی کنٹرول کے نام پر ایک نیا شگوفہ چھوڑا جا رہا ہے اس نے نہ صرف ملک کی تصویر کو عالمی سطح پر داغدار کیا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بی جے پی اور اس کی سر پرست آر ایس ایس کو ایک متشدد، جمہوریت مخالف اور فسطائی تنظیم کے بطور جانا جارہا ہے۔مسٹر بھاگوت کی یہ تقریر اپنی شبیہ کو درست کر نے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

ڈاکٹر الیاس نے آگے کہا کہ حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی اداروں نے اس پر سوال اٹھانا شروع کر دیا تھا نیز عالمی سطح پر جو سیاسی اور جغرافیائی تبدیلیاں ہو رہی ہیں وہ بھی اس وقت بھارت کے لئے ایک لمحہ فکریہ ہے۔موہن بھاگوت نے اپنے اس بیان کے ذریعہ بظاہر یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ جو لوگ مسلمانوں کے خلاف اس قسم کا ماحول تیار کر رہے ہیں یا ان کی لنچنگ کر رہے یا انھیں ملک سے باہر کر دینے کے عزم کا اظہار کر رہے ہیں ،وہ ہندتوا کے مخالف ہیں۔ان کے بیان کے جو اجزاء اخبارات میں شائع ہو ئے ہیں وہ بظاہر یہ تاثر دیتے ہیں کہ گو یا ملک میں جو کچھ مسلمانوں کے خلاف ہو رہا ہے وہ غلط ہے اور یہ سب کچھ سیاست کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ پھر انہوں نے مسائل کو حل کر نے کے لئے ڈائیلاگ کی بات کی ہے۔

ویلفیئر پارٹی کے قومی صدر نے کہا کہ جو لوگ آر ایس ایس کی فکر اس کے لٹریچر اس کے سربراہوں کے بیانات(جو تحریری طور پر موجود ہیں)، اس کی قائم کر دہ سیاسی پارٹی بی جے پی اور اس کے سربراہوں کی اشتعال انگیزی، اس کی متعدد ذیلی تنظیموں کی کاروائیاں، بابری مسجد کی شہادت، رام مندر کے لیے چلائی جانے والی نفرت آمیز اور اشتعال انگیز مہم سے جو لوگ ناواقف ہوں وہ شاید اس بیان کو ایک مثبت اورایجابی قدم قرار دیں تاہم جب تک وہ اپنے لٹریچر، سابقہ بیانوں سے رجوع نہیں کر تی اور ان کے منافرانہ کاروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت نہیں کر تی اور حکومت پر دبائو ڈال کر مجرموں کو کفیر کردار تک نہیں پہنچاتی ان بظاہر خوبصورت الفاظ کی کو ئی معنویت نہیں ہے۔

ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ بی جے پی اور آرایس ایس کا فکری منہج ایک ہی ہے۔آرایس ایس کے سربراہ اگر واقعی ملک کی ترقی و فلاح چاہتے ہیں تو انہیں بی جے پی اوراپنی تمام ذیلی تنظیموں کو لگام دینی چاہیے۔مسلمانوں اور دیگر کمزور طبقات کے خلاف اٹھائے گئے تمام اقدامات کو واپس کر وانا چاہیے، حکومت کے ذریعہ سی اے اے قانون کو واپس اور بے گناہ مسلمانوں پر سے تمام جعلی مقدمات واپس لے کر انھیں رہا کیا جانا چاہیے۔

اسی طرح آرایس ایس کو یہ تسلیم کر لینا چاہیے کہ یہ ملک ایک کثیر مذہبی، کثیر تہذیبی اور کثیر لسانی ملک ہے۔ ملک کے دستور نے جو حقوق یہاں کے تمام طبقات بشمول مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو دیئے ہیں ان کا اسے احترام کر نا چاہیے۔ان کی اس بات سے اتفاق ہے کہ ہندوئوں کی اکثریت اور انصاف پسند لوگوں نے ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف جارحانہ اور متشدد کاروائیوں کی مخالفت کی ہے۔لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ان سات سالوں میں ہندوئوں کے ایک بڑے طبقہ کے ذہن و دماغ کو آرایس ایس اور بی جے پی نے پراگندہ کر دیا ہے۔آر ایس ایس کو مسلمانوں کی جان و مال، دینی شناخت،مذہبی آزادی کا اسی طرح احترام کر نا چاہیے جس کا تقاضہ ملک کا دستور کرتا ہے۔اگر آر ایس ایس واقعی اپنے رویہ اور طرز عمل کو بدلنے کے لیے آمادہ ہے تو اس کی شروعات اسے اپنے آپ سے کر نی چاہیے۔اپنی تمام عسکر ی و متشدد تنظیموں کوختم کر دینا چاہیے۔اس ملک کی تکثیری ،متنوع اور فیڈرل حیثیت کو تسلیم کرلینا چاہیے۔اگرایسا کچھ نہیں ہو تا تو موہن بھگوت کے اس بیانات کو سوائے گمراہ کن اور منفقانہ بیان کے اور کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

ٹرمپ میلونی تنازع
خبریں

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

20 جون
Strait of Hormuz Iran India News
خبریں

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

20 جون
NEET 2026 UG Controversy
خبریں

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

20 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
ٹرمپ میلونی تنازع

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

Strait of Hormuz Iran India News

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

ٹرمپ میلونی تنازع

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

جون 20, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

جون 20, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پینترا: بحری جہازوں پر انشورنس کی شرط، 48 گھنٹے پہلے دینی ہوگی اطلاع

جون 20, 2026

حالیہ خبریں

ٹرمپ میلونی تنازع

‘مقبولیت بڑھانے کے لیے دوبارہ دوستی کرنا چاہتی ہیں میلونی’، ٹرمپ کا اطالوی وزیراعظم پر جوابی حملہ

جون 20, 2026
Strait of Hormuz Iran India News

ہرمز پھر بند، تہران کی سخت ترین وارننگ : یران-امریکا معاہدے پر خطرات کے بادل

جون 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN