نئی دہلی :
عام آدمی پارٹی کے دبنگ لیڈر اور اوکھلا اسمبلی حلقہ سے ممبر اسمبلی امانت اللہ خاں نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ موہن بھاگوت جی لنچنگ کے خلاف قانون بنانے کی پیروی کریں۔
واضح رہے کہ انہوں نے کہا تھاکہ ’لنچنگ کرنے والے ہندوتوا مخالف ہیں ۔ اپنے ٹویٹ میں امانت اللہ خاں نے کہاکہ آپ کا کہنا تو یہ ہے مگر قتل کرنے کے لیے جنید ،اخلاق اور پہلو خاں کے نام ہی کافی تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ لنچنگ کے خلاف قانون بنایا جائے تاکہ ایسی دہشت گردانہ وارداتوں پر لگام لگائی جاسکے۔ بھاگوت کا اتوار کو دیاگیا بیان میڈیا میں بحث کا موضوع بناہواہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ لنچنگ کے خلاف سخت قانون وقت کی ضرورت ہے ،تھی ان کے بیان کی معنویت سامنے آئے گی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایسے لوگوں کو سخت سست کہہ چکے ہیں مگر یہ وارداتیں رک نہیں رہی ہیں۔









