اردو
हिन्दी
اکتوبر 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

شریعہ کونسل کی ویب سائٹ کاامیر جماعت اسلامی ہند کے ہاتھوں افتتاح

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
شریعہ کونسل کی ویب سائٹ کاامیر جماعت اسلامی ہند کے ہاتھوں افتتاح
115
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :

شریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند کی ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے، اس میں شامل فتاویٰ کے ذریعے زندگی کے مختلف میدانوں میں ملت اسلامیہ کی رہنمائی کی گئی ہے۔ _ یہ شریعہ کونسل کا اہم کام ہے ، جس پر اس کے ذمے داران مبارک باد کے مستحق ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سید سعادت اللہ حسینی ، امیر جماعت اسلامی ہند نے شریعہ کونسل کی ویب سائٹ کے اجراء کی مجلس میں کیا۔ _ انھوں نےکہا کہ میں نے فتاویٰ کی بہت سے ویب سائٹس دیکھی ہیں، _ میرا خیال ہے کہ دار العلوم دیوبند اور Islam QA کی ویب سائٹس کے بعد شریعہ کونسل کی یہ تیسری ویب سائٹ ہے ، جس پر اتنی بڑی تعداد میں فتاویٰ جمع کیے گئے ہیں۔

شریعہ کونسل کے چیئرمین مولانا سید جلال الدین عمری نے کہا کہ جماعت کے علماء نے فتاویٰ کے علاوہ خالص فقہی موضوعات پر بھی بہت کچھ لکھا ہے ، لیکن عموماً انہیں فقہ کے خانے میں نہیں رکھا جاتا۔ _ انھوں نے اپنی مثال دی کہ میری کتابیں : عورت اسلامی معاشرے میں ، مسلمان عورت کے حقوق ، صحت و مرض اور اسلامی تعلیمات ، غیر مسلموں سے تعلقات اور ان کے حقوق وغیرہ میں اہم سماجی مسائل سے بحث کرتی ہیں ، لیکن ساتھ ہی ان میں بہت سے فقہی موضوعات بھی زیر بحث آئے ہیں _ اس کے علاوہ میرے فقہی مقالات کا ایک مجموعہ ‘تحقیقات اسلامی کے ’فقہی مباحث‘ کے عنوان سے شائع ہوچکا ہے ۔مولانا عمری نے شریعہ کونسل کی جانب سے ویب سائٹ کی تیاری پر بہت خوشی کا اظہار کیا اورکہا کہ اس کے ساتھ جماعت کے علماء کی فقہی کتابوں اور مقالات کو جمع کرنے اور ان کا تعارف کرانے اور جائزہ لینے کی بھی ضرورت ہے _۔

ابتدا میں ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی سکریٹری شریعہ کونسل نے ویب سائٹ کا تعارف کرایا۔ انھوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند کی میقاتِ رواں میں اپریل 2019 میں شریعہ کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ دو برس کے عرصے میں الحمد للہ کونسل نے اہم خدمات انجام دی ہیں ، جس کی وجہ سے مسلم معاشرہ میں اس کی پہچان بنی ہے ۔ اہم ایشوز میں اس کی طرف سے ایڈوائزی جاری کی گئی ہے۔

_ فقہی مسائل میں تحریری جوابات اور ویڈیوز کے ذریعے رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ _ ویب سائٹ کا اجرا کونسل کی کارکردگی کی راہ میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ ویب سائٹ میں مولانا سید ابو الاعلی مودودی کی کتاب ‘’رسائل و مسائل‘ (5حصے) ، مولانا سید احمد عروج قادری کی کتاب ’احکام و مسائل‘ (2حصے) ، مولانا صدر الدین اصلاحی اور مولانا سید حامد علی کے ماہ نامہ زندگی رام پور میں شائع ہونے والے فقہی سوالات و جوابات ، مولانا سید جلال الدین عمری کی کتاب ’ اسلام کا عائلی نظام ‘ میں شامل سوالات و جوابات‘ اور میری کتاب ’زندگی کے عام فقہی مسائل‘ (5حصے) کے مواد کو شامل کیا گیا ہے۔ _ ابھی تقریباً 1800 سوالات و جوابات ہیں۔ _ مزید 700 سوالات و جوابات کو شامل کیا جانا ہے۔ _ ڈاکٹر ندوی نے بتایا کہ اس میں سوال دریافت کرنے کا بھی آپشن موجود ہے _ کسی کو کوئی سوال دریافت کرنا ہو تو اس میں اپنا سوال تحریر کیے _ اسے فوراً جواب دیا جائے گا ۔ اس ویب سائٹ میں شریعہ کونسل کی جانب سے جاری کی جانے والی ایڈوائزیز ، فقہی موضوعات پر ویڈیوز اور بعض فقہی کتب بھی شامل کی گئی ہیں۔

اس افتتاحی مجلس میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امراء ، سکریٹریز ، اسسٹنٹ سکریٹریز اور دیگر ذمے داران موجود تھے _ امیر جماعت کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی _۔

https://shariahcouncil.net/

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا
خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

15 اکتوبر
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت
خبریں

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

15 اکتوبر
عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم
خبریں

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

15 اکتوبر
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

ایلون مسک نے کیوں پوچھا، ’کیا بھارت کا اصل باس امبانی ہے؟

اکتوبر 9, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

جنتَر منتر میں مبینہ دراندازی کا معاملہ، CJP رہنما سَورَو داس اور آشوتوش رانکا 5 روزہ عدالتی حراست میں

اکتوبر 14, 2026
پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

عمران خان” لیو انڈیا” نوٹس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو 17 اکتوبر سے بھارت کے دورے پر، تجارتی معاہدے میں تعطل کے درمیان کیا ہوگا ایجنڈا؟

اکتوبر 15, 2026

حالیہ خبریں

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

پاکستان میں اسکول کی چھت گرنے سے 30 سے زائد افراد جاں بحق، عمارت کو ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا

اکتوبر 15, 2026
CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

CJP احتجاج: دہلی ہائی کورٹ کا روک لگانے سے انکار، پولیس کو انتظامات کی ہدایت

اکتوبر 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN