اردو
हिन्दी
جون 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ممتاز ناقد پروفیسر ابوالکلام قاسمی نہیں رہے

5 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ممتاز ناقد پروفیسر ابوالکلام قاسمی نہیں رہے

(فائل فوٹو)

143
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

علی گڑھ:
اردو کے ممتاز ناقد،کہنہ مشق مدیر، بزرگ استاذ اور درجنوں کتابوں کے مصنف پروفیسر ابوالکلام قاسمی کا آج طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ موصوف کی عمر 71 سال تھی اور وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے سبک دوش ہونے کے بعد وہیں رہائش پذیر تھے۔

ابوالکلام قاسمی کا وطنی تعلق بہار کے ضلع دربھنگہ کی دوگھرا نامی علمی بستی سے تھا،ان کی پیدائش 20دسمبر1950کو ہوئی اور انھوں نے دینیات سے اپنی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا اور1967میں دارالعلوم دیوبند سے فضیلت کی تکمیل کی،اس کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے ہائر سکینڈری پاس کرنے کے بعد اے ایم یو سے گریجویشن ،ایم اے اور 1984 میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ اے ایم یو میں ہی شروع سے آخر تک درس و تدریس کی خدمت سے جڑے رہے،شعبۂ اردو کی صدارت کی،فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین بھی رہے،متعدد رسالوں کی ادارت بھی کی ،جن میں علی گڑھ میگزین(دوسال)،الفاظ (مدت اشاعت:چار سال)انکار(مدت اشاعت:تین سال)تہذیب الاخلاق(پندرہ سال سے زائد) ، فکر و نظر اور امروز جیسے علمی، ادبی،تحقیقی و تنقیدی مجلات شامل ہیں۔ قاسمی صاحب اردو ادب و تنقید کا جلی عنوان تھے،خاص طورپر مشرقی تنقیدی رویوں اور روایات پر انھوں نے خوب لکھا،مشرقی شعریات،معاصر تنقیدی رویے،شاعری کی تنقید وغیرہ ان کی اہم کتابیں ہیں۔
انھوں نے ناول کے فن پر ای ایم فارسٹر کی شہرہ آفاق کتابAspects of the Novel کا ترجمہ’’ناول کا فن‘‘ کے نام سے کیا،جو1992میں شائع ہوا اور ادبی حلقوں میں اس کی خوب پذیرائی ہوئی۔

قاسمی صاحب نے کم و بیش نصف صدی کے تدریسی دورانیے میں سیکڑوں شاگرد بھی پیدا کئے،جو ملک و بیرون ملک میں علمی و ادبی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں اردو دنیا کو کئی اہم شخصیات کی رحلت کا سانحہ جھیلنا پڑا ہے،آج پروفیسر ابوالکلام قاسمی بھی صفِ رفتگاں میں شامل ہوگئے۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer
خبریں

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

21 جون
ٹرمپ ایران وارننگ
خبریں

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

21 جون
پاکستان | ایران | امریکا
خبریں

مڈل ایسٹ بحران میں پاکستان کی بڑی انٹری! وزیرِ اعظم اور آرمی چیف سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شامل

21 جون
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
ٹرمپ پزشکیان معاہدہ

صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے 14 نکاتی تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے

جون 18, 2026
سماجوادی پارٹی، اکھلیش یادو، بی جے پی

سماجوادی پارٹی میں پھوٹ یا بی جے پی کا سیاسی بیانیہ؟

جون 18, 2026
NEET 2026 UG Controversy

NTA کا ایک اور بڑا کارنامہ! طالب علم ناگپور کا اور نیٹ امتحانی مرکز ابوظہبی بھیجا

جون 20, 2026
کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

ٹرمپ ایران وارننگ

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

پاکستان | ایران | امریکا

مڈل ایسٹ بحران میں پاکستان کی بڑی انٹری! وزیرِ اعظم اور آرمی چیف سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں شامل

Re-NEET

ری-نیٹ : ، AI نگرانی اور 51 ہزار جیمرز تعینات; سکیورٹی ہائی الرٹ!

حالیہ خبریں

کیر اسٹارمر استعفیٰ Keir Starmer

برطانیہ میں بڑا سیاسی زلزلہ! وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا استعفیٰ کا اعلان

جون 21, 2026
ٹرمپ ایران وارننگ

’60 دنوں میں فائنل ڈیل نہ ہوئی تو’…. ہورمز پر ٹرمپ کی ایران کو بڑی وارننگ

جون 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN