نئی دہلی :
قومی راجدھانی دہلی کے مشہور صدر بازار علاقے میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر لوگوں نے کورونا قوانین کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ بازار میں نہ تو لوگ کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے نظر آئے نہ ہی لوگوں کے چہرے پر ماسک نظر آیا۔ سماجی دوری جیسے قوانین کا لوگوں نے عمل آوری نہیں کیا، نتیجتاً انتظامیہ نے صدر بازار مارکیٹ کو 3 دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
انتظامیہ کے حکم کے مطابق صدر بازار کے بارہ ٹوٹی چوک سے لے کر مارکیٹ علاقے کو 3 دنوں کے لیے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ انتظامیہ نے ہفتہ کو یہاں بھاری بھیڑ دیکھا، جس کے بعد کووڈ قوانین کو توڑنے پر ایسا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
سینٹرل دہلی انتظامیہ نے 10جولائی کی رات 10 بجے سے 13 جولائی کی رات 10 بجے تک صدر بازار کے اس حصے کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے پہلے صدر بازار کے روئی منڈی مارکیٹ کو بھی بھاری بھیڑ کے سبب بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ لگاتار دہلی الگ الگ حصوں میں کورونا قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔










